میں‌صلاح الدین ہوں

حال ہی میں اتفاقی طور پر ایک مووی دیکھنے کا اتفاق ہوا
Kindom of Heaven
اگرچہ ہالی وڈ نے صلیبیوں‌کی شکست کو بھی اراستہ کرنے کی کوشش کی اور حالات کا درست رخ نہیں‌پیش کیا مگر یہ تو ان سے امید تھی ہی۔
بہرحال کس طرح صلاح الدین نے صلیبیو‌ں‌کی مشترکہ طاقت توڑ کر رکھ دیا۔ا س کی یاد تازہ ہوگئی۔
یہ سین بہت اچھا لگا جب یروشلم کابادشاہ کے مسلمانوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے موقع پر صلاح الدین اس سوال پر کہ عیسائیوں‌نے یروشلم کی فتح کے موقع پر مسلمانوں‌کو ذبح کردیا تھا وہ کہتا ہے " میں‌ان لوگوں میں‌سے نہیں، میں‌صلاح الدین ہوں۔ صلاح الدین۔" اچھا لگا۔

جھلک
کنگڈم اف ھیون
 
ابوشامل

محفلین
بہپ شاندار فلم ہے، ایک سال قبل دیکھی تھی، ہدایت کار رڈلے اسکاٹ نے فلم بندی میں کمال کا کام کروایا ہے۔ چند مناظر بہت شاندار ہے جیسے رینالڈ کے قلعے کے باہر ہونے والی جھڑپ کا فضائی منظر اور اس کے بعد دونوں جانب کے عظیم لشکروں کی آمد، صلاح الدین اور اور بالڈون کے درمیان گفتگو کے موقع پر منظر کشی، اس کے علاوہ القدس پر مسلم لشکروں کی گولہ باری، صلح کی گفتگو کے لیے صلاح الدین کا گھوڑے پر آنا اور بیلین کی تقریر اور لوگوں کے جذبات کو ابھارنا وغیرہ۔ فلم دیکھنے کے بعد میں نے اردو وکیپیڈيا پر اس پر مضمون لکھنے کا آغاز کیا تھا لیکن ابھی تک مکمل نہیں کر سکا :(
 
وجی

لائبریرین
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
 
بہپ شاندار فلم ہے، ایک سال قبل دیکھی تھی، ہدایت کار رڈلے اسکاٹ نے فلم بندی میں کمال کا کام کروایا ہے۔ چند مناظر بہت شاندار ہے جیسے رینالڈ کے قلعے کے باہر ہونے والی جھڑپ کا فضائی منظر اور اس کے بعد دونوں جانب کے عظیم لشکروں کی آمد، صلاح الدین اور اور بالڈون کے درمیان گفتگو کے موقع پر منظر کشی، اس کے علاوہ القدس پر مسلم لشکروں کی گولہ باری، صلح کی گفتگو کے لیے صلاح الدین کا گھوڑے پر آنا اور بیلین کی تقریر اور لوگوں کے جذبات کو ابھارنا وغیرہ۔ فلم دیکھنے کے بعد میں نے اردو وکیپیڈيا پر اس پر مضمون لکھنے کا آغاز کیا تھا لیکن ابھی تک مکمل نہیں کر سکا :(
درست ہے۔ کچھ مناظر بہت جاندار ہیں۔ خصوصا منجیق سے مسلمانوں کی عیسائیوں کے یروشلم پر گولہ باری۔
 
ابھی تک کوئی لنک کا مجھے علم نہیں۔ مگر میں اس کو دوبارہ دیکھنے کی لیے بذات خود ڈی وی ڈی لے کر ایا ہوں‌۔ اج دیکھوں‌گا۔
 
تعبیر

محفلین
پھر ضرور بتائیے گا کہ کیسی تھی۔ اسکے پارٹس تو نہیں ہیں نا؟؟؟ایک ہی ڈی وی ڈی سے سمجھ آجاتی ہے نا :confused:
 
پھر ضرور بتائیے گا کہ کیسی تھی۔ اسکے پارٹس تو نہیں ہیں نا؟؟؟ایک ہی ڈی وی ڈی سے سمجھ آجاتی ہے نا :confused:
ایک ہی ڈی وی ڈ ی سے سمجھ اجاتی ہے ۔ اسان انگلش ہے غالبا برٹش انگلش ہے اس وجہ سے۔
ویسے تو مووی اچھی ہے مگر مجھے تو سین پسند ایا ہے وہ میں‌نے اپنے پچھلے لنک میں‌ لگادیا ہے یعنی عیسائیوں کا صلاح الدین کے اگے ہتھیار ڈالنا۔ میرے لیے اس کا یہ مکالمہ " ۔۔ میں‌ صلاح‌الدین ہوں ۔۔ صلاح الدین" اس فلم کا حاصل ہے۔
 
خرم

محفلین
یہ الگ بات کہ آج ہم چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی گردنیں اتار اتار کر صلاح الدین کی عظمت حاصل کرلیں۔ عیسائیوں کی صلیب فتح اور آج کی نام نہاد مسلمانی کے زور پر فتح کی بڑھکیں ایک ہی ڈرامہ کے دو سین نہیں دکھتے آپ کو؟
 
Top