میں آج آلو والے چاول بنا رہا ہوں

میم نون

محفلین
بھائی آپکے چاول پتہ نہیں کب تیار ہوں گے میں نے تو آج آلو والے چاول کھا بھی لیئے ہیں۔ :grin:
اوپر مسور کی دال ڈالی تھی :)
 
بھئی ہم نے تو زیرہ ڈال کر آلو مٹر فرائی کیئے ہیں اور چپاتیوں کے ہمراہ انصاف کر کے ابھی ابھی بیٹھا ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں ان جھنجھٹوں میں نہیں پڑا۔ تین تین ریال کے تین عدد مشکل (مشک کل)، اس کو مُشکل نہ پڑھا جائے، فلافل والے لے کر کوکا کولا کے ساتھ کھا کر ابھی بیٹھا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
شمشاد بھائی آپکے تو کیا کہنے :grin:



ویسے اس دھاگے کو "آج کیا پکایا/پکائیں" والے دھاگے کے ساتھ ضم نہیں کر دینا چاہیئے؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ دیکھیں جی میں نے چاول بنا لیے تھے کھا بھی لیے اور بڑا مزہ آئے یقین کریں آلو پلس چنے والے چاول میں نے زندگی میں پہلی دفعہ بنائے ہیں یہ الگ بات ہے کہ بیگم فون پر ساتھ ساتھ بتا رہی تھی

image177k.jpg


image176h.jpg


image167er.jpg
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے تو زندگی میں پہلی دفعہ آلو والے چاول بنائے ہیں اور ایک ہفتہ پہلے سفید چاول بنائے تھے وہ بھی زندگی میں پہلی دفعہ ہی بنائے تھے اس کے علاہ ابھی تک کچھ نہیں بنا سکتا بس سیکھ رہا ہوں
 
بے شک اس نے بتایا ہے لیکن بنایا تو میں نے ہی ہے نا چلیں آپ کو میں بتاتا ہوں آپ ایسے چاول بنا کر دیکھائیں

ہا ہا ہا ہا ۔۔۔ جونئیر آپ ہمیں چلینج نہ کریں۔ ہم یہاں بیسیوں لوگوں کو بیک وقت مدعو کر لیتے ہیں اور محض دو لوگ مل کر دو گھنٹے میں دسیوں ڈشیز بنا لیتے ہیں۔ :)

ویسے ہم سوچ رہے ہیں کہ اس بار گرمی میں عمرہ کے لئے آ جائیں پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کیا بنا کر کھلاتے ہیں بغیر کسی سے پوچھے۔ تب تک آپ جو کچھ سیکھنا چاہیں سیکھ لیں۔ :)
 
Top