میں اجنبی سہی۔۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
نوید صادق نے اب اپنے استاد آلِ احمد کا ایک اور مجموعہ کلام پوسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس پر تبصرے یہاں کئے جا سکتے ہیں۔
میں محض یہ بات لکھوں گا کہ یہ تو سب نوید صادق کا ہی کارنامہ ہے، امید ہے کہ کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ کیا جو کلام پوسٹ کر رہے ہو نوید، وہ سب کاپی رائٹ سے آزاد ہے یا تم اجازت حاصل کر چکے ہو؟؟ ویسے انتخاب میں تو اجازت کی ضرورت نہیں جو انھوں نے قابل اجمیری اور طالب جوہری کا یہاں پوسٹ کیا ہے۔
 

نوید صادق

محفلین
جی اعجاز بھائی!!
میں سید صاحب کی کتاب کے سلسلہ میں پہلے ہی اجازت حاصل کر چکا ہوں۔
باقی قابل و طالب کا میں نے انتخاب ہی کیا ہے۔اس میں کاہے کو گھبرانا۔

نوید صادق
 

الف عین

لائبریرین
نوید، میرے خیال میں آپ کے پاس اس کی ان پیج فائل موجود ہے۔ اگر مکمل فائل کنورٹ کر دی ہو تو مجھے بھیج دیں تاکہ میں غزل در غزل کاپی پیسٹ کر کے اپنی دستاویز بنانے سے بچ جاؤں۔
مزید یہ کہ ان پیج میں ٹائپ کرنے والوں نے اس میں بھی کاما کی جگہ بیشتر بائیں واوین (یا اُلٹے پیش؟) کا استعمال کیا ہے۔ یہ سپیل چیک میں مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ میں ان سب کو سیدھے سادے کاما میں تبدیل کر دیتا ہوں۔ آپ بھی ایسا ہی کیا کریں۔
 
Top