سوچے سمجھے بغیر پڑھے لکھے مسلمانوں نے ایسا ہوا کھڑا کیا ہے کہ خدا کی پناہ، دشمن ایجنٹوں نے ایسے جزبات بھڑکائے کہ اچھے اچھے مہذب کہلوانے والے اندر سے سڑیل نکلے . اور اب معلوم ہو رہا ہے کہ ویڈیو ہی جہلی ہے .
خدا انہیں توفیق دے تو ذرا اپنے گریبانوں میں جھانکیں تو شاید کچھ افاقہ ہو جاے.
بات آپ کی ہی صحیح ہے جو سچ بولے وہ دشمن کا ایجنٹ ، اور یہ کہا ں سے اخذ کر لیا کہ ویڈیو جعلی ہے، بھائی ویڈیو بھی اصلی ہے اور واقعہ بھی اصلی ، خود سواتی طالبان کے نمائندہ نے اول تصدیق کی البتہ ان کا اسرار تھا کہ واقعہ معاہدہ سے پہلے کا ہے ، سرحد حکومت کے وزیر اطلاعات کا بھی یہی جواب تھا ، اب شدید ردعمل سے گھبرا کر مکر گے ہیں اسے قانون کی زبان میں آفٹر تھاٹھ کہتے ہیں ۔
اصل بات جو ان مذہبی تنظیموں اور ان کے حامیوں کو ہضم نہیں ہوتی وہ یہ ہے کہ جو کچھ ڈاکٹر عافیہ کو ساتھ مشرف حکومت اور امریکیوں نے کیا تو اس کے خلاف تو فتوی بھی ہے اور جہاد بھی ہے ، لیکن جو کچھ ان وڈیروں اور سرداروں کے ہاتھوں ہو یا طالبان کے ہاتھوں یا خود ان کے ہاتھوں وہ سب جائز ہے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنا کفر ، غداری اور وطن دشمنی ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کے واقعہ کے بعد جماعت اسلامی اور دوسری مذہبی جماعتوں نے کراچی میں احتجاجی جلوس نکالے تھے جن میں میں خود بھی شریک ہوا تھا اب میں ان جماعتوں کی طرف سے ایسے ہی ایک اور احتجاجی جلوس کے اعلان کا انتظار کر رہا ہوں اس واقعہ کے خلاف ویسے امید نہیں ہے ان کے دوغلے پن کو دیکھتے ہوئے۔
بھائی میرے ظلم کسی نے بھی کیا ہو ظالم شیطان کا آلہ کار ہوتا ہے چاہے وہ مشرف ہو ، بش ہو یا طالبان میرے لیے سارے ظالم شیطاں کے آلہ کار ہیں۔
ویسے تو اب سوات میں قاضی عدالتیں بھی بن چکی ہیں ، دیکھتے ہیں ان کا اس واقعہ پر کیا ردعمل ہوتا اور صوفی صاحب کا بھی۔۔۔