آج کل ہم کو ہر ا پر مد اور ہر ب پر شد دکھائی دے رہی ہے اس واسطے آمر شہزاد پڑھ بیٹھے۔

ویسے ہمارے ناقدین (جن میں شمشاد بھائی پیش پیش ہیں) کا کہنا ہے کہ آج کل ہم کو ہر طرف 'ہری ہری' سوجھ رہی ہے۔ اس بارے پھر سہی۔
تاخیر سے ہی سہی لیکن ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
باقی م م مغل صاحب تو اپنے مراسلے میں لغت الٹ چکے۔

مفت مشورہ یہ دیں گے کہ شادی کے بعد بھی مزدوری جاری رکھی جائے وگرنہ بہت گڑبڑ دیکھی ہے ہم نے۔

یعنی کہنا ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ یہ نہ ہو کہ مزدور ہیں تو شادی نہیں ہے شادی ہو جائے تو مزدور نہ رہیں۔
ویسے آپ کا کچھ کلام دیکھا، اور یہ جو محفل والوں نے avtar کا ترجمہ اوتار کر رکھا ہے، وہ بھی دیکھا بلکہ مسلسل دیکھ رہے ہیں۔ اس بارے میں بھی پھر کبھی سہی۔
بہرطور، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔