میں اپنے فورم میں ترمیم کیسے کروں

السلام عليکم
ميں اپنے اردو فورم ميں آف لائن تراميم کرنا چاہتا ہوں تاکہ ميں اپنے فورم کي سکن ﴿جلد﴾ تبديل کرنا چاہتا ہوں وغيرہ مجھے اس کا طريقہ کار بتايا جائے کہ ميں آف لائن تراميم کرنے کے لئے کون سا سافٹ ويئر استعمال کر سکتا ہوں اور کيسےميرا فورم القلم ہے رابطہ درج ذيل ہے www.alqalam.orgfree.com
بڑي نوازش ہو گي
 

زیک

مسافر
اس کے لئے آپ کو دو کام کرنے ہوں گے:

  1. نئے تھیم کی سٹائل‌شیٹ میں اردو فونٹ ڈالیں۔ مدد کے لئے templates/subSilver/subSilver.css دیکھیں۔
  2. اردو ویب‌پیڈ کو فورم میں انٹگریٹ کرنا۔ اس کے لئے templates/subSilver فولڈر میں login_body.tpl، posting_body.tpl، posting_poll_body.tpl اور profile_add_body.tpl دیکھیں اور وہاں جہاں جہاں UrduEditor سے متعلق ذکر ہے وہاں وہاں اپنے تھیم میں بھی تبدیلی کر دیں۔

حکیم خالد یہ کام کر چکے ہیں اس لئے وہ بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
ترمیم کے لئے سافٹویر آپ کوئی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
 
سلام
زکرہ بھائی شکریہ کے بعد آپ سے ایک اور سوال کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ کیا یہ ممکن ہے کہ پی ایچ پی بی بی فورم کو کسی طرح سے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر کے اس کی ازمائش کی جائے اور اس میں مختلف ترمیمات کو آن لائن چیک کرنے کی بجائے آف لائن چیک کیا جا سکے اگر ایسا ممکن ہے تو راہنمائی کریں
2۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ اپنی ویب سائٹ پر تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو ویزیٹر بک﴿مہمانوں کی کتاب﴾ میں اردو یونی کوڈ کی سہولت فراہم کروں کیا ایسا ممکن ہے اگر ہے تو کیسے۔
 

زیک

مسافر
فیضان: یہ کرنے کے لئے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر یہ سافٹویر نصب کرنا ہوں گے:

1۔ Apache
2۔ MySQL
3۔ PHP

ویسے تو آپ انہیں علیحدہ علیحدہ بھی انسٹال کر سکتے ہیں مگر ان کے اکٹھے پیکج بھی ملتے ہیں جنہیں عام طور سے AMP کہا جاتا ہے۔ کچھ کا ذکر یہاں ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
پتہ نہیں یہ کس حد تک نانسینس سوال ہے۔۔لیکن یہ میرے ذہں میں آگیا ہے۔۔اب نہ پوچھا تو۔۔۔۔۔۔میرے لیے اچھا نہیں ہوگا :oops:

آپ لوگوں نے فری آن لائن فورمز کا سن رکھا ہوگا۔۔۔ مثال کے طور پر یہ invision Forums

http://www.invisionfree.com

کیا ہم اس ٹائپ کے فورمز کو اردو میں کنورٹ کر سکتے ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟

اگر نہیں تو۔۔۔۔۔ایک اردو فورمز بنانے کے لیے آسان آسان اسٹپس بتا سکتے ہیں۔۔؟؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان: اس طرح کے phpbb فورم بھی ہیں مگر ایسے سیٹ‌اپ پر اردو نہیں ہوتی۔

مفت سرور پر اردو فورم انسٹال کرنے کا طریقہ یہاں ہے۔
 
Top