میں اپنے مراسلات کی تدوین نہیں کر سکتا۔

فرخ منظور

لائبریرین
السلامُ علیکم
میں اپنے مراسلات کی تدوین نہیں کر سکتا۔ معلوم نہیں کسی اور رکن کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے یا نہیں۔ اس سے پیشتر میں اپنے مراسلات میں تدوین کر سکتا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں۔ پروف ریڈنگ کرتے ہوئے مجھے اس ٹُول کی اکثر ضرورت پڑتی ہے۔ براہِ مہربانی میرا یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔
بہت شکریہ!
 
شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی معلوم یہ ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ اور اراکین کے ساتھ بھی ہے جو کہ عارضی ہے۔ جلد ہی یہ ٹھیک ہو جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرخ، اس دقت کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ یہ مسئلہ اس وقت سے پیش آ رہا ہے جب سے فورم میں نیا پوسٹ ریٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ شاید کہیں پرمیشن سیٹ کرنے میں غلطی ہو گئی ہے۔ اسے چیک کر رہا ہوں۔
 
مقدس

لائبریرین
میرے ساتھ بھی ہے یہ پرابلم لیکن آفس والے پی سی میں
گھر والے میں نہیں ہے
 
ابھی ہم پرمیشن چیک کر رہے تھے، کیا نئے ارسال کردہ پیغامات میں بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟ در اصل موجودہ کنفیگیوریشن کے مطابق ایک ٹائم ونڈو کے بعد تدوین کا اختیارختم ہو جاتا ہے۔ یہ وقت کا دورانیہ لائبریرین کے لئے تھوڑا زیادہ ہے جبکہ دیگر احباب کے لئے قدرے کم۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد کوئی ٹائپو پائیں، جو کہ اکثر ہوتا ہے، تو اس کو درست کر سکیں لیکن بعد میں اپنے بیانات از خود نہ بدل سکیں۔ لائبریرین احباب کے لئے یہ دورانیہ کچھ زیادہ تھا کیوں کہ ان کو اکثر پڑے پیغامات کی تدوین کرنی ہوتی ہے۔ اس کو یوں ہی سیٹ کیا گیا تھا۔ کیا ایسا نہیں ہے؟
 
طمیم

محفلین
پچھلے مراسلات کو پڑھ کر یہ سمجھ آئی ہے کہ اب ایک مخصوص وقت کے بعد تدوین کی سہولت موجود نہیں ہے۔
اگر مراسلہ میں ٹائپنگ کی کوئی غلطی رہ گئی ہو تو اسے کیسے درست کیا جاسکتا ہے؟
کیا اس مخصوص وقت کے بعد تدوین کرنی ہو تو مراسلہ کو رپورٹ کیا جائے یا کوئی اور حل موجود ہے؟
 
رپورٹ کر دیں یا پھر کسی ناظم کو ذاتی پیغام بھیج دیں۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے ابھی ابھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑا کہ عنوان میں تدوین نہیں کی جا سکی۔ میں ’کلیات ن م راشد‘ میں ’ تبصرے‘ کا لفظ بڑھانا چاہ رہا تھا، لیکن یہ آج ممکن نہ ہوا، جب کہ دھاگا کل پوسٹ کیا تھا۔ میں تو لائبریرین بھی ہوں
 
عنوان میں تدوین صرف موڈریٹرز ہی کر سکتے ہیں چاچو۔ اس سافٹوئیر میں ایسی کوئی سہولت نہیں کہ موڈریٹر کے علاوہ کسی رکن کو اس کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ :)

آپ اس دھاگے کے اولین پیغام کو رپورٹ کر دیں اور لکھ دیں کہ عنوان میں کس قسم کی تبدیلی درکار ہے۔ :)
 
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے ، میں اپنے شروع کئے گئے تھریڈ (موضوع) کی تدوین نہیں کر سکتا (مطلب پہلی پوسٹ)، اس کا آپشن ہی نظر نہیں آتا۔
 
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے ، میں اپنے شروع کئے گئے تھریڈ (موضوع) کی تدوین نہیں کر سکتا (مطلب پہلی پوسٹ)، اس کا آپشن ہی نظر نہیں آتا۔

موڈریٹر کے علاوہ کسی کے پاس عنوان تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہوتا۔ ہم چاہیں بھی تو اس کی سہولت نہیں فراہم کر سکتے کیوں کہ اس سافٹوئیر میں یہ خصوصیت ابھی موجود ہی نہیں ہے۔ عنوان میں جو بھی تبدیلی درکار ہو اس کے لئے اس دھاگے کی پہلی پوسٹ کو رپورٹ کر کے وہاں سبب لکھ دیں۔ :)
 
میں عنوان کی بات نہیں کررہا ، میں پہلی پوسٹ کے مضمون کی بات کررہا ہوں،کیا اس میں بھی تبدیلی کا آپشن نہیں ہے؟
 
Top