میں اپنے مراسلے میں ان اشخاص کو کیوں نہیں دیکھ سکتا جنہوں نے میرا مراسلہ پسند فرمایا ہے؟

فرخ منظور

لائبریرین
السلامُ علیکم

میں ان احباب کو نہیں دیکھ سکتا جنہوں نے میرا مراسلہ پسند فرمایا ہے۔ پہلے تو ایسا نہیں تھا۔ یہ آپشن کیوں ختم کیا گیا؟
 
انتہا

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
جی میں نے اپڈیٹ اسی امید میں کیا تھا کہ کچھ نئی فیچرز شامل ہو جائیں گی، لیکن الٹا پرانی فیچرز غیر فعال ہو گئی ہیں۔ :( بہرحال کوشش کر رہا ہوں کہ اس کی درستگی ہو جائے۔
 
جی میں نے اپڈیٹ اسی امید میں کیا تھا کہ کچھ نئی فیچرز شامل ہو جائیں گی، لیکن الٹا پرانی فیچرز غیر فعال ہو گئی ہیں۔ :( بہرحال کوشش کر رہا ہوں کہ اس کی درستگی ہو جائے۔
کل ہم نے اس دھاگے پر جواب دینے کے بعد کنٹرول پینل کا جائزہ لیا تو وہاں اس سے متعلقہ ایک سی ایس ایس ٹیمپلیٹ فائل آؤٹ ڈیٹیڈ پڑی تھی۔ ہم نے اس امید میں اس کو ریورٹ کر دیا کہ شاید وہ لنک کسی جانب فلوٹ کر گیا ہو۔ لیکن ریورٹ کرنے کے بعد بھی کوئی فائدہ نہ ہوا کیوں کہ وہ لنک اب مارک اپ میں جنریٹ ہی نہیں ہو رہے۔ :)
 
ساجد

محفلین
السلامُ علیکم

میں ان احباب کو نہیں دیکھ سکتا جنہوں نے میرا مراسلہ پسند فرمایا ہے۔ پہلے تو ایسا نہیں تھا۔ یہ آپشن کیوں ختم کیا گیا؟
ادھر ہمارا یہ حال ہے کہ ناپسند اور غیر متفق فرمانے والوں کو بھی نہیں دیکھ پاتے :D
 
ساجد

محفلین
:D
پھر تو ہم دعوت دے دیتے ہیں کہ محفلین ابھی کھل کر ریٹنگ کر لیں۔ بس آپ اطلاعات میں نام مت دیکھیے گا۔ :)
ہا ہا ہا
ویسے ،احمد بھائی ، کوئی پسند کرے یا نا پسندمیں اپنے احساسات کو بلا کم و کاست ظاہر کر دیا کرتا ہوں۔ریٹنگ مجھے راہ راست پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
 
:D
پھر تو ہم دعوت دے دیتے ہیں کہ محفلین ابھی کھل کر ریٹنگ کر لیں۔ بس آپ اطلاعات میں نام مت دیکھیے گا۔ :)
آپ تو ہمارے رفقا میں۔۔۔ بلکہ زیادہ مناسب الفاظ میں کہیں تو ہم آپ کے رفیقوں میں شمار ہوتے ہیں۔ احباب نے اس طرح کے مشوروں پر عمل کرنا شروع کر دیا تو متاثرین کی جانب سے ڈاٹیا بیس میں جھانک کر ایزا رسانوں کی معلومات فراہم کرانے کے لئے درخواستوں کی ایسی یلغار ہوگی کہ ہماری ناک میں دم ہو جانا لازمی ہے۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

:happy:
ایک بے پر کی لکھ ڈالیے گا تب سعود بھائی
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمیں ابھی تک یہ نہیں پتہ چل رہا کہ مشاعرے میں محترمہ زھرا علوی کے کلام پر کس کس نے ریٹنگ پاس کی ہے ایک "ستارہ ء امتیاز" کا تو ہمیں پتہ ہے باقی کچھ نہیں پتہ۔
 
Top