میں اپنے مراسلے میں ان اشخاص کو کیوں نہیں دیکھ سکتا جنہوں نے میرا مراسلہ پسند فرمایا ہے؟

فرخ منظور

لائبریرین
ہمیں ابھی تک یہ نہیں پتہ چل رہا کہ مشاعرے میں محترمہ زھرا علوی کے کلام پر کس کس نے ریٹنگ پاس کی ہے ایک "ستارہ ء امتیاز" کا تو ہمیں پتہ ہے باقی کچھ نہیں پتہ۔

یہ سالگرہ کے رنگ میں بھنگ ڈالا جا رہا ہے۔ :)
 
ہمیں ابھی تک یہ نہیں پتہ چل رہا کہ مشاعرے میں محترمہ زھرا علوی کے کلام پر کس کس نے ریٹنگ پاس کی ہے ایک "ستارہ ء امتیاز" کا تو ہمیں پتہ ہے باقی کچھ نہیں پتہ۔
ان میں سے ایک تو ہمارا ہے اور وہ اس لئے کہ انھوں نے خدا خدا کر کے پیغام تو بھیجا گو کہ اس کے لئے فیس بک پر رابطہ کرنا پڑا۔ باقی ان کے کلام تو پہلے سے دیکھے بھالے ہیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ تو ہمارے رفقا میں۔۔۔ بلکہ زیادہ مناسب الفاظ میں کہیں تو ہم آپ کے رفیقوں میں شمار ہوتے ہیں۔ احباب نے اس طرح کے مشوروں پر عمل کرنا شروع کر دیا تو متاثرین کی جانب سے ڈاٹیا بیس میں جھانک کر ایزا رسانوں کی معلومات فراہم کرانے کے لئے درخواستوں کی ایسی یلغار ہوگی کہ ہماری ناک میں دم ہو جانا لازمی ہے۔ :) :) :)

:D
 
عثمان

محفلین
بھئی غور کیجیے تو ایسے میں خلوت کا خوب اہتمام ہے۔
مثلاً اگر کوئی آپ کے کسی مراسلے پر فریفتہ ہو کر آپ کو قلبی مسکان المعروف دل والی سمائلی تھما جائے تو یہ نجی معاملہ کلی طور پر آپ کے اور تھمانے والے کے درمیان ہے۔ کوئی تیسرا تو بس تانک جھانک ہی کرتا رہ جائے گا۔
 
اس اپگریڈ کے چلتے پرمیشنز کا مسئلہ آ گیا تھا جس کو درست کر دیا گیا ہے۔ اور اب تیسرا تاک جھانک کرتے ہوئے چلمن کے پیچھے کی جھلک بھی دیکھ سکتا ہے۔ :) :) :)
 
یہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ بر وقت ایسے مسائل کو اسٹاف کے علم میں لانے کا بے حد شکریہ۔ امید ہے کہ احباب کا تعاون یوں ہی جاری رہے گا۔ اگر کسی کو اب بھی ریٹنگ کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضرور بتائیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
اس اپگریڈ کے چلتے پرمیشنز کا مسئلہ آ گیا تھا جس کو درست کر دیا گیا ہے۔ اور اب تیسرا تاک جھانک کرتے ہوئے چلمن کے پیچھے کی جھلک بھی دیکھ سکتا ہے۔ :) :) :)
اوہو یہ تو برا ہوا۔ احباب بھی کیسے کم ظرف ہیں کہ ایسے لطیف پہلو پہ غور ہی نہیں کیا۔:)
اب بیچاری دل والی سمائلی پھر غیر فعال ہی پڑی رہ جائے گی۔:)
 
عثمان

محفلین
یہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ بر وقت ایسے مسائل کو اسٹاف کے علم میں لانے کا بے حد شکریہ۔ امید ہے کہ احباب کا تعاون یوں ہی جاری رہے گا۔ اگر کسی کو اب بھی ریٹنگ کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضرور بتائیں۔ :)
کوئی ایسی تیکنیک لڑائیں کہ دل والی سمائلی کی تفصیلات وصول کنندہ کے علاوہ کسی کو نظر نہ آئیں۔ :p
 
الف عین

لائبریرین
کل تک تو سب درست تھا میرے خیال میں، اور اب پھر درست ہو گیا ہے، لیکن اب بھی ایک فرق محسوس ہو رہا ہے۔ List انگریزی میں لکھا ہے جبکہ پہلے فہرست لکھا آتا تھا، وہ بھی نستعلیق میں، اب زبردست اور پر مزاح وغیرہ بھی نسخ میں نظر آ رہے ہیں۔
 
Top