اچھی نظم ہے، بچوں کی ہے، اور اصلاح سخن میں نہیں، اس لئے قوافی کی اغلاط قبول کی جا سکتی ہیں۔ میرا ستھرا، ڈبیا، دنیا، امی گرمی غلط ہیں
جزاکم اللہ خیرا۔ استاد جی پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔
میری شاعری کسی بھی زمرے میں ہو آپ سے سہولت کے مطابق اصلاح کی درخواست ہے۔
نشان زدہ قوافی میں مزید غور کرتا ہوں ان شاء اللہ۔
 
بھائیوں! آپ دونوں کو میں نے اپنی بچپن کی خفیہ ڈائری اس لیے تھوڑی دی تھی کہ اس پر باہمی مشورے سے ایک نظم بنادیں۔ بہت غلط کیا آپ لوگوں نے۔
کٹی!!!
آپ کی ڈائری دیکھ کر اس نظم کا صرف آخری مصرع بنایا گیا تھا ۔۔۔ :)
 
استاد ، ابو اور امی
کرتے مجھ سے ہیں نرمی

میری کاپی اور کتاب
کرتا بھی ہوں میں نہ خراب

میری لڑائی ہوتی نہیں
میری پٹائی ہوتی نہیں


یہ تین شعر اس نظم سے حذف سمجھیں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
استاد ، ابو اور امی
کرتے مجھ سے ہیں نرمی

میری کاپی اور کتاب
کرتا بھی ہوں میں نہ خراب

میری لڑائی ہوتی نہیں
میری پٹائی ہوتی نہیں


یہ تین شعر اس نظم سے حذف سمجھیں۔
استاد ، ابو اور امی
مجھ سے کرتے ہیں نرمی
آپ کی محنت ضائع کیوں ہونے دیں یہ بھی دیکھیں ؟؟
امی کی آنکھ کا تارا ہوں
ابو جی کا دُلارا ہوں؟؟؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
Top