میں ایک سورما صحافی ہوں۔(طلعت حسین)

ساقی۔

محفلین
1101887262-2.gif
 
فرقان احمد

محفلین
طلعت حسین صاحب کو نگران وزیر اطلاعات بنایا جا رہا تھا لیکن موصوف نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اگر ہم یہ عہدے قبول کر لیں گے تو "صحافت" کون کرے گا؟ یہ بندہ سچ مچ عظیم ہے بھئی ۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
حقیقت تو یہ بھی ہے کہ بہت سے صحافی کم اینکر پرسن اس وقت میڈیائی مافیا کی شکل اختیار کرچکے ہیں جن سب کہ اپنے اپنے ذاتی ایجنڈے ہیں سو شعوری طور پر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اور ان میں سے بعض طلعت حسین صاحب جیسے اچھے س،چے اور مخلص صحافی بھی کبھی کبھی لاشعوری طور پر ایسی چیزوں کا حصہ بن ہی جاتے ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ ۔۔۔کچھ نہ کہو، خاموش رہو​
اے لوگو خاموش رہو۔۔۔ ہاں اے لوگو، خاموش رہو​
سچ اچھا، پر اس کے جلو میں، زہر کا ہے اک پیالا بھی​
پاگل ہو؟ کیوں ناحق کو سقراط بنو، خاموش رہو​
حق اچھا، پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا​
تم بھی کوئی منصور ہو جو سُولی پہ چڑھو؟ خاموش رہو​
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جی ہاں! جب ہم صحافت کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہے تھے تب ہمارے ساتھ بھی ایسے بہت سے واقعات پیش آئے۔ ہم نے حقائق سے پردہ اُٹھانے کی کوشش میں مضامین لکھے۔ مدیرِ محترم نے انہیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دِیا۔
 
طالوت

محفلین
حقیقت تو یہ بھی ہے کہ بہت سے صحافی کم اینکر پرسن اس وقت میڈیائی مافیا کی شکل اختیار کرچکے ہیں جن سب کہ اپنے اپنے ذاتی ایجنڈے ہیں سو شعوری طور پر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اور ان میں سے بعض طلعت حسین صاحب جیسے اچھے س،چے اور مخلص صحافی بھی کبھی کبھی لاشعوری طور پر ایسی چیزوں کا حصہ بن ہی جاتے ہیں
:):) معاف کر دیں اس کی خطا ، اس کالم سے لگتا ہے کہ وہ آئندہ پی ٹی آئی پر بھی ہاتھ ہلکا ہی رکھے گا (پہلے بھی کچھ ایسا بھاری نہیں تھا ، بس ، ، ، ،، ،۔۔۔۔ ۔ ) :):)

بندہ بشر ہے ، ذاتی پسند نا پسند تربیت ماحول بھی کچھ معنٰی رکھتا ہے تاہم بندے کی نیت صاف ہے اور چولیں مارنے یا بے مغز فلسفہ بگھارنے کی بجائے سیدھی بات کہنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ قابل تعریف قابل ستائش۔
 
Top