تعارف میں ایک وکیل، ٹیکسیشن و بزنس کنسلٹنٹ، شاعر، مضمون نگار، کالم نگار اور صحافی ہوں۔

اردو محفل فورم فورم پر خوش آمدید.
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا.
اور آپ کے کلام سے بھی مستفید ہوں گے. :)
محمد تابش صدیقی صاحب۔۔ بہت شکریہ۔ مجھے بھی ایسی ہی توقع ہے۔ ہمارا کلام تو بس بھرتی کا ہوتا ہے حضرت۔ شاعر تو آپ ہیں !
 
محمد تابش صدیقی صاحب۔۔ بہت شکریہ۔ مجھے بھی ایسی ہی توقع ہے۔ ہمارا کلام تو بس بھرتی کا ہوتا ہے حضرت۔ شاعر تو آپ ہیں !
بہت شکریہ عزت افزائی کا محترم۔
بس یہ ایک مغالطہ ہے جو یہاں اکثر لوگوں کو لگ جاتا ہے کہ میں ایک شاعر ہوں۔ :)
آپ بھی دور کر لیجئے، کہ میں شاعر نہیں ہوں۔ اور یہ ہرگز عجز کا اظہار نہیں بلکہ حقیقت ہے۔:)
 

RAZIQ SHAD

محفلین
میں ایک وکیل، ٹیکسیشن و بزنس کنسلٹنٹ، شاعر، مضمون نگار، کالم نگار اور صحافی ہوں۔

پورا نام: محمد محسن علی۔ نسل سید ۔نقوی ۔ نام میرے تایا سید عزیزالحسن نقوی نے میرے والد سید احسن علی نقوی کی درخواست پر رکھا تھا۔البتہ خود اختیار کردہ لقب وحدانی کہلانا پسند کرتا ہوں کیونکہ انسانی وحدت اور ایکتا کا قائل ہوں ۔

عمر: پچپن برس کا ہو چکا مگر بچپن نہیں گیا۔

شہر، ملک: جیکب آباد سندھ میں پیدا ہوا۔ 1985ء سے کراچی میں مقیم ہوں۔زندگی میں اور بھی کئی شہروں میں کم کم عرصے کے لئے مقیم رہا جن میں خیرپور، لاڑکانہ، مظفر گڑھ، لیہ، قصبہ گجرات، راجن پور، ملتان، پتوکی، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اڈیالہ، اسلام آباد،مردان، پشاور، کوئٹہ، ژوب، تفتان، ماش خیل (لدگشت)، زاہدان، شیراز، اصفہان، تہران، مشہد، کولمبو، بمبئی، دہلی، سرسی (مرادآباد)، نوگانواں سادات(امروہہ)، بنکاک، پتایا، پھوکت، چیانگ مائی، ہانگ کانگ، سنگاپور، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ وغیرہ شامل ہیں۔ البتہ دنیا کے دیگر بہت سے شہروں میں بغرض سیروتفریح اور کاروبار آتا جاتا رہا ہوں۔

تعلیم: بچپن میں والد نے میری مرضی کے قطعی خلاف اسکول میں داخل کروادیا تھا بعد میں پڑھنے پڑھانے کی عادت سی ہوگئی جس پر آج بھی شرمندہ سا رہتا ہوں کیونکہ ہمارے معاشرے میں یہ قطعی غیر ضروری اور قابلِ گرفت و مذمت ہے۔ اسی عادتِ بد کے باعث ایم اے (بین الاقوامی تعلقات)، ایم اے (اردو)، ایل ایل بی، درسِ نظامی، اور بہت سے فضول کورسز کیے اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ اگر کسی کو اس ملک میں خوش و خرم اور خوشحال رہنا ہے تو صرف پیسہ کمانے پر توجہ دے۔ ڈگریاں تو کوئی بھی خرید سکتا ہے اوربڑی بڑی ڈگریوں کے حامل لوگوں کو ملازم رکھ سکتا ہے، بشرطیکہ وہ دولتمند ہو، سیاستدان ہو یا کسی جائزوناجائز طریقے سے بیوروکریٹ بن جائے۔

مشاغل: پڑھنے اور پڑھانے کی علت، مصیبت زدہ لوگوں کےحقوق انسانی کےتحفظ کا کارِعبث اور لوگوں کی لمبی لمبی باتیں اور فضول قصے سننا۔

پیشہ: ٹیکسیشن اور بزنس کنسلٹنسی، وکالت و صحافت

مستقبل کے عزائم: دنیا کے کسی آزاد اور جمہوری خطے میں بس کر تصنیف و تالیف اورپھلوں ، پھولوں کی فارمنگ کرنے کے خواب دیکھتا ہوں۔

پروفیسر محسن وحدانی
دانش اکیڈمی۔ گلشنِ اقبال، یونیورسٹی روڈ، کراچی​
اردو محفل میں خوش آمدید
تعلیم کے سلسلہ میں بقول آپ کے درسِ نظامی جیسا فضول کورس کر کے آپ شرمندہ ہیں تو اس جیسے کورسس نہیں کرنے چاہیئے تھے
مشاغل سے متعلق جیسا کہ آپ خود فرما چکے ہیں کہ لوگوں کی لمبی لمبی باتیں اور فضول قصے سننے کے عادی ہیں ۔ ہو سکتا ہے بہت سی فضول باتیں برداشت بھی کر لیا کریں گے
خوش رہیں اپنے خرچہ پہ اور آزاد رہیں
 
Top