تعارف میں بتا رہا ہوں کہ میں کون ہوں ۔ ۔ سب ایک ایک کر کے آئیں قطار نہ توڑیں۔

x boy

محفلین
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

aksgif_mihanblog_com_welcome_%D8%AE%D9%88%D8%B4_%D8%A2%D9%85%D8%AF%DB%8C%D8%AF_%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1_%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DA%A9_2.gif
 
خوش آمدید، خان صاحب۔

یہ بہت اچھا کام کیا۔ ورنہ اس زمانے میں زیادہ تر لوگ پختون انتہا پسند گھرانوں میں آنکھ کھولتے تھے۔

آپ نے آنکھ مشورے سے کھولی تھی؟

:atwitsend:
واللہ تم سچ بولتی ۔ ایسا تو کبھی ام نے سوچا ہی نہیں۔۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
غیر متفق ہوں ۔ اس وقت تک جب تک آپ اس الا بلا کی "تعریف" نہیں کر دیتے :p:p:p
دراصل مجھ سے پہلے دو بھائیوں نے پختونوں کے متعلق غیر مناسب انداز میں بات کی تھی۔ جو قوم پرستی پر مبنی لگ رہی تھی۔اس لیے میں نے اشارۃً متنبہ کیا کہ اس طرح انتہاپسندانہ رویہ نہ اپنایا جائے جس سے کسی کی ہتک کا خدشہ ہو۔:)
 

شکیب

محفلین
مجھے بتائے بغیر ثاقب الرحمن نام رکھا(حالانکہ مشورہ اچھی چیز ہے )
آپ سے مشورے پر کیا آپ گود میں بول پڑتے؟

بارہویں جماعت میں قدم ذرا ڈگمائے کہ عمر ہی ایسی تھی کہ وہ ہونا نا گزیر تھا، اللہ کا شکر کہ دلدلِ مجاز جلد خشک ہوگیا اور حقیقی نخلستان کا ابھرنا شروع ہوا
بہت مبارک، اشارہء خاص۔۔۔دلدلِ مجاز۔۔۔۔حقیقی نخلستان۔۔۔
مجازی سے حقیقی کا سفر دوڑ کر ہوا یا ٹرین پر؟
 
آپ سے مشورے پر کیا آپ گود میں بول پڑتے؟
انکو پوچھنا چاہئے تھا اور انگوٹھا بھی لگوانا چاہیے تھا تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے :D:D:D

بہت مبارک، اشارہء خاص۔۔۔دلدلِ مجاز۔۔۔۔حقیقی نخلستان۔۔۔
مجازی سے حقیقی کا سفر دوڑ کر ہوا یا ٹرین پر؟
اس استفسار کو کسی اور دن پر اٹھا رکھتے ہیں ۔۔بقول اقبال
ہاں آشنائے لب نہ ہو راز کہن کہیں،
پھر چھڑ نہ جائے قصہ دار و رسن کہیں
:angel:1:angel:1:angel:1
 
Top