میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے

میں بھی پاکستان ہوں

تو بھی پاکستان ہے

تُو تو میری جان ہے

تُو تو میری آن ہے

تُو میرا ایمان ہے

کہتی ہے یہ راہِ عمل

آؤ ہم سب ساتھ چلیں

مشکل ہو یا آسانی

ہاتھ میں ڈالیں ہاتھ چلیں

سورج ہے سرحد کی زمیں

چاند بلوچستان ہے

میں بھی پاکستان ہوں

تو بھی پاکستان ہے

گلشن ہو یا پربت ہو

ہم سے کوئی دور نہیں

دل کس کی تعریف کرے

ہر گوشہ ہے آپ حسین

دھڑکن ہے پنجاب اگر

دل اپنا مہران ہے

میں بھی پاکستان ہوں

تو بھی پاکستان ہے
 
شزہ مغل

محفلین
کہتی ہے یہ راہِ عمل
آؤ ہم سب ساتھ چلیں
مشکل ہو یا آسانی
ہاتھ میں ڈالیں ہاتھ چلیں
اسی عمل کی ضرورت ہے ہم سب کو۔۔۔۔
ہر صوبے، رنگ، نسل، مذہب کی زنجیر کو توڑ کر انسانی ہاتھوں کی اسی زنجیر سے باندھ کر پاکستان کو کامیابیوں کے افق پر کھینچ لانے کی ضرورت ہے۔۔۔
 
bilal260

محفلین
اسی عمل کی ضرورت ہے ہم سب کو۔۔۔۔
ہر صوبے، رنگ، نسل، مذہب کی زنجیر کو توڑ کر انسانی ہاتھوں کی اسی زنجیر سے باندھ کر پاکستان کو کامیابیوں کے افق پر کھینچ لانے کی ضرورت ہے۔۔۔
یہ کیسے ممکن ہے تمام سیاستدان تو میوزیکل چیئر یعنی کرسی کرسی کھیل رہے ہیں۔
ایک دوسرے کو برا بھلا کہتےہیں لیکن جب ایک میز پر اکٹھے ہو ں تو لگتا ہی نہیں کہ ایک دوسرے کو سب سے برا سمجھنے والے ایک دوسری کے سیاسی لحاظ سے دشمن کسی منافقت سے ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی مل رہے ہیں اور بعد میں جب یہ وقت گزر جائے تو پھر غلط بیانات دینا شروع ۔
اسی لئے کہتے ہیں دنیا کی بد ترین اور بری چیزوں میں ایک سیاست بھی ہے۔
سیاست ایسی نہیں مگر اس کو کرنے والے ایسے ہی راجنیتی کرتےہیں۔
 
دیکھیئے جہاں بھی مقابلہ ہوتا ہے وہاں ہر فریق بازی لے جانے کی خاطر دوسرے کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ اب وہ مقابلہ کسی بھی طور کا ہو
 
Top