میں بھی کافر تُو بھی کافر

x boy

محفلین
کافر کے معنی متعین کرنے کی ضرورت نہیں اس کا انجام متعین کرنے کی ضرورت ہے اور بلحاظ انجام کافر و مشرک میں فرق نہیں ہوتا ۔ اور اس کی دلیل سورۃ المائدہ القرآن کی آیت ہے ،،،اور اہل ایمان یہودونصاری کو اپنا دوست مت بناو تم میں سے جو انہیں دوست بنائے گا وہ انہی میں سے ہوگا ۔
تمام مفسرین قرآن اس بات پر جمع ہیں کہ یہ آیت حالات جنگ کے متعلقہ ہیں اور جو بھی حالت جنگ میں کفار کا ساتھ دیتا ہے وہ انہی کے حکم میں سے ہوتا ہے
 

کاشفی

محفلین
جوش، باغی ہے مشیّت کا جوانِ صالح
موسمِ کُفر میں اسلام کا دعویٰ کیسا!

(جوش ملیح آبادی رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
مرا کُفر حاصلِ زُہد ہے، مرا زُہد حاصلِ کُفر ہے
مری بندگی ہے وہ بندگی جو رہینِ دیر و حرم نہیں

(شکیل بدایونی)
 

کاشفی

محفلین
گو دعویِ تقویٰ نہیں درگاہِ خدا میں
بُت جس سے ہوں خوش ایسا گنہ گار نہیں ہوں

افسردگی و ضعف کی کچھ حد نہیں اکبرؔ
کافر کے مقابل میں بھی دِیں دار نہیں ہوں

(اکبر الہ آبادی رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
" دائروں کی کئی اقسام ہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا بھی ہے ۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا ۔ اب عرصہ ہوا داخلہ بند ہے صرف خارج کیا جاتا ہے "
(ابن انشاء)
 
Top