میں بہت اداس ہوں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سے درخواست ہے اداسی کی وجہ نا پوچھے شکریہ

یہ حقیقت ہے آج میں بہت اداس ہوں پہلے بھی کہی دفعہ ایسا ہوا لیکن آج کچھ اور ہی بات ہے۔ میرے بہن بھائیوں سے اگر کوئی گھر والوں سے ناراض ہو۔ یا گھر میں امی ابو سے کلاس لگے تو وہ ناراض ہو کر کھانا کھانا چھوڑ دیتے ہیں کوئی کھانا نہیں کھاتا ۔ لیکن میرا الٹا ہی حساب ہوا ہے ہر زمانے میں ۔ میرا رستہ بھی مختلف ہے میری باتیں بھی مختلف ہے میرے دوست کہتے ہیں اس کی اپنی دنیا ہے جہاں یہ اپنی مرضی کرتا ہے۔ اسی لیے میرے ساتھ اگر گھر میں کوئی ناراض ہو جائے یا میری کلاس لے تو میں ناراض تو ہوتا ہوں لیکن میں اپنا غصہ بھوکا رہے کر نہیں نکالتا بلکے کھانا خوب کھاتا ہوں۔ یا سو جاتا ہوں لیکن آج نا تو مجھے نیند آ رہی ہے نا کھانا کھانے کو دل کر رہا ہے اور اس پر ستم یہ کہ آج آفس میں بھی کوئی کام نہیں ہے۔ کوئی بھی ویب سائیڈ اچھی نہیں لگ رہی کسی سے بات کرنا اچھا نہیں لگ رہا کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے لیکن آج بہت ہی مختلف ہے ۔ میں نے جو اپنی الگ دنیا بنائی تھی لگتا ہے اس پر حکمرانی کرنے والا خرم آج اسی دنیا میں غلام بن کر رہے رہا ہے مجھے پتہ ہے یہ بھوت رات تک اتر جائے گا لیکن رات آئے گی تو تب نا

میں سنجیدہ ہوں صاحب
 
ساجد

محفلین

ٹھیک ہے ، میں آپ سے اداسی کا سبب نہیں پوچھوں گا۔ لیکن یہ تو بتائیے صاحب آپ نے اپنی دنیا الگ سے بنائی کیوں تھی؟۔ آپ نے جس صورت حال کی طرف اشارہ کیا ہے اس کا مہیج کچھ بھی ہو لیکن یہ یہ ہر حال میں آپ کے لئیے نقصان دہ ہے۔ اس کو نرگسیت بھی کہا جاتا ہے کہ اس میں انسان ہوائی قلعے بناتا ہے اور انہی میں خوش رہنے کی کوشش کرتا ہے۔
زندگی نام ہے حقائق کا سامنا کرنے اور اپنے حصے کی خوشیاں اور غم دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا۔ آپ نے بہت اچھا کیا کہ چند سطور لکھ کر ہی سہی اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر لیا۔
اور کہنا یہ ہے کہ اپنی دنیا سے باہر آئیے ، خدا کی بنائی ہوئی دنیا میں خوش رہیئے۔
 
بہت شکریہ ساجد بھائی حقیقت سے کون انکار کرتا ہے لیکن کچھ حقیقتیں افسانے سے بھی آگے کی ہوتی ہیں میں بھی ہوائی قلعے بناتا ہوں لیکن میرے ہوائی قلعے کچھ مختلف ہوتے ہیں میر سوچ دوسروں سے محتلف ہے جس طرح سب سوچتے ہیں میں ویسے نہیں سوچتا ۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک فرمایا کہ اس طرح بہت نقصان ہو گا لیکن بھائی رات میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی سن دنیا سے باہر آ جاؤں گا ۔ مجھے تو اپنی دنیا سے باہر آنے سے بھی بہت نقصان ہوا ہے
 
تیشہ

محفلین
:battingeyelashes:

میں تو پوچھوں گی ۔۔۔ بتاؤ بس بتاؤ ۔ ۔

جیسے پھول توڑنا منع ہوتا ہے لوگ توڑ کے چھوڑتے ہیں :chatterbox: میں بھی وجہ پوچھ کے ہی رہوںگی ۔

zzzbbbbnnnn.gif

( جس کے لئے لکھ رہے ہو وہ تو ایسے انجان لگ رہی ہیں جیسے انکو کچھ پتا ہی نا ہو کہو تو میں بتادوں ؟
zzzbbbbnnnn.gif
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم ہے یہ کیوں اداس ہے؟ اسے کوئی بھی کام اچھا کیوں نہیں لگ رہا، بھوک کیوں نہیں لگ رہی، نیند کیوں نہیں آ رہی؟

زینب ذرا یہاں تو آنا، پھر باقی کا تجزیہ کرتے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
او پلیز کوئی اب تو خرم ش خ کی شادی کر وا ہی دے پلیز

صبح بتانا کہ موڈ ٹھیک ہوا یا نہیں

میرا موڈ کراب ہو جیسے آج تھا تو میں محفل پر آ جاتی ہوں اور سب کچھ بھول جاتی ہوں کیونکہ موڈ بہت خوشگوار ہو جاتا ہے سچی ی ی ی ی ی
 
زینب

محفلین
ہایئں یہ کیوں اداس ہے۔اب تو میں نے سارے راستے بھی صاف کروا دیے ۔رکاوٹیں بھی ہٹوا دیں پھر۔۔۔۔لگتا ہے اس کے "اباجی"کو رام کرنا پڑے گا
 
Top