میں تم سے کہہ نہیں سکتا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں تم سے کہہ نہیں سکتا

میں تم سے کہہ نہیں‌سکتا
جو میرے دل کے اندر ہے
وہ سب کچھ سہہ نہیں سکتا
میں تم سے کہہ نہیں‌سکتا
تری یادیں ستاتی ہیں
تمہیں آنکھیں بُلاتی ہیں
کبھی تم لوٹ آؤ نا
مرے دل میں سماؤنا
میں شب کو جاگ جاتا ہوں
ستاروں کو بتاتا ہوں
میں تم بن رہ نہیں سکتا
مجھے تم سے محبت ہے
میں تم سے کہہ نہیں سکتا

خرم شہزاد خرم

اس کو بھی دیکھ لیں
 
الف عین

لائبریرین
فہد۔۔ خرم کی اردو میں نون غنہ غائب ہے شاید۔ نہ جانے کیوں یہ زیادہ تر اسی طرح لکھتے ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
لیکن اعجاز صاحب میرے خیال میں ے کے بعد نون غنہ لگانے کے بعد بھی الفاظ جڑیں گے نہیں بلکہ یوں دکھائی دیں گے "دیکھےں"
بہرحال یہ صرف ایک جانب چھوٹی سی توجہ تھی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لیکن اعجاز صاحب میرے خیال میں ے کے بعد نون غنہ لگانے کے بعد بھی الفاظ جڑیں گے نہیں بلکہ یوں دکھائی دیں گے "دیکھےں"
بہرحال یہ صرف ایک جانب چھوٹی سی توجہ تھی۔

نظم پر بھی اگر کچھ بات ہو جاتی تو بہتر تھا
 
ابوشامل

محفلین
خرم زیادہ ٹینشن مت لیں، یہ ایک بے محل بات تھی۔ نظم کے حوالے سے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکا ہوں۔ پریشان کرنے پر بہت معذرت
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم زیادہ ٹینشن مت لیں، یہ ایک بے محل بات تھی۔ نظم کے حوالے سے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکا ہوں۔ پریشان کرنے پر بہت معذرت

سر میں پرشان نہیں ہوا آپ نے اصلاح کی اچھا لگا اب کوشش کرؤں گا دوبارہ یہ غلطی نا کرؤں
 
مرک

محفلین
ویسے بہت اچھی غزل ہے میں نے دیکھہ لیا تھا آپ کے کہنے پر دوبارہ دیکھہ رہی ہوں وہی لکھا ہے جو پہلے لکھا وا تھا:laugh::laugh::laugh::laugh:
 
نوید صادق

محفلین
میں تم سے کہہ نہیں سکتا

میں تم سے کہہ نہیں‌سکتا
جو میرے دل کے اندر ہے
وہ سب کچھ سہہ نہیں سکتا
میں تم سے کہہ نہیں‌سکتا
تری یادیں ستاتی ہیں
تمہیں آنکھیں بُلاتی ہیں
کبھی تم لوٹ آؤ نا
مرے دل میں سماؤنا
میں شب کو جاگ جاتا ہوں
ستاروں کو بتاتا ہوں
میں تم بن رہ نہیں سکتا
مجھے تم سے محبت ہے
میں تم سے کہہ نہیں سکتا

خرم شہزاد خرم

اس کو بھی دیکھ لیں

پہلے مصرعہ میں "تم" ہے،
چوتھے مصرعہ میں "تم " ہے۔
پانچویں مصرعہ میں " تری" ہے
چھٹے مصرعہ میں " تمہیں" ہے
ساتویں میں " تم" ہے۔
گیارہویں میں "تم" ہے
بارہویں مصرعہ میں "تم" ہے
تیرہویں مصرعہ میں پھر "تم"
کس کو بدلا جائے، پانچویں مصرعہ کو یا باقی تمام کو،فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔

ذرا اسے درست کریں، پھر بات کرتے ہیں۔
اور ہاں سند میں مومن کی غزل مت پیش کیجے گا کہ عیب عیب ہی ہوتا ہے۔ اس عیب کو کیا کہتے ہیں، نام تو بھول گیا ہے۔ خیر۔۔۔
 
مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی
 
Top