تعارف میں تو کچھ بھی نہیں

zaryab sheikh

محفلین
میرا نام زریاب شیخ ہے ، میں ایک معمولی سا رومینٹک صحافی ہوں ، لکھنے کا شوق ہے لیکن مشہور ہونے کیلئے نہیں بلکہ لکھنے سے مجھے سکون ملتا ہے ، میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوسروں کو کچھ بتاوں ، مجھے اردو سے اس طرح محبت ہے جس طرح اس قوم کو زرداری اور نواز شریف سے ہے ،اگر کسی کو میری تحریر سے اختلاف ہو تو مجھے 200 روپے کا ایزی لوڈ کروائے میں خود اس کو قائل کرنے کی کوشش کروں گا، اگر کسی کو تحریر پسند آئے تو اس کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ مجھے 500 کا ایزی لوڈ کرواکر دے ، شکریہ
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔ اور اگر کسی کو آپ کی یہ تحریر پسند نہ آئی ہو تو کیا آپ اُسے ایزی لوڈ کروا کے دیں گے؟؟؟
 
پرنس اور مولوی اور ادیب اور مزاح اور شیخ اور روشن چہرہ اور مسکان اور بے نیازی اور۔۔۔ ۔ باقی صاحب خود بتائیں گے مجھے تو تحریروتصویر سے فی الحال اتنا ہی ادراک ہوا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم۔ اور اگر کسی کو آپ کی یہ تحریر پسند نہ آئی ہو تو کیا آپ اُسے ایزی لوڈ کروا کے دیں گے؟؟؟
جاسمن انہوں نے لکھا ہے کہ تحریر پسند نہ آئے تو 200 کا ایزی لوڈ کروا کے دیں، تحریر پسند آنے کی صورت میں 500 کا ایزی لوڈ کروا کے دینا پڑے گا۔ تو میرا خیال ہے کہ تحریر ناپسند کر کے 300 کی بچت ہو رہی ہے، اسی سے فائدہ اٹھائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید زریاب شیخ۔
مجھ ہندوستانی کے لئے کیا حکم ہے، جو ایزی لوڈ کی اصطلاح سے ہی واقف نہیں!!
 
Top