سید زبیر
محفلین
علامہ اقبال : میں جو اردو لکھتا ہوں میری تہذیب کی نمائندگی کرتی ہے
" میری تہذیب مرکب تہذیب ہے ۔اس کی روح عربی ہے مگر اس کا لبا س ترک و تتار اور خوانسار و اصفہان نے تیار کیا ہے میں جو اردو لکھتا ہوں میری تہذیب کی نمائندگی کرتی ہے اور میں اس کو چھوڑ نہیں سکتا ۔شان جلالت ،رعب اور دبدبہ اس کے اوصاف خاص ہیں ۔میں ہندی سے متاثر نہیں ہوں ۔میرے الفاظ کا ذخیرہ عرب سے پھر سمرقند و بخارا سے ماخوذ ہے "
(ڈاکٹر سید عبداللہ کے ایک استفسار کے جواب میں)
بحوالہ مسائل اقبال : از ڈاکٹر سید عبداللہ