میں جہاں بھی ہوں یہ یقیناً پاکستان کا حصہ نہیں ہے

پاکستانی

محفلین
’میں جہاں بھی ہوں یہ یقیناً پاکستان کا حصہ نہیں ہے‘ میں نے سوچا۔

اس رات ہم سب دوست ایک ڈھولکی کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ ڈھولکی کے بعد رات ڈھائی بجے کا وقت تھا جب ہم بغیر کسی طے شدہ پروگرام کے محض اتفاقاً بیدیاں روڈ جا پہنچے۔ ہمارے ایک ساتھی کا اصرار تھا کہ چل کر دیکھا جائے’آل نائیٹر مارنے میں کیا مزہ آتا ہے‘۔
بیدیاں روڈ ڈیفنس سے آگے لاہور سے تقریباً باہر ایک ایسی جگہ ہے جہاں لاہور کے ’ایلیٹ‘ لوگوں نے زمینیں خرید کر فارم ہاؤس بنا رکھے ہیں۔ یہ فارم ہاؤس عام طور پر رہائش سے زیادہ دیگر اور طرح کی مصروفیات کے لیے کام آتے ہیں۔ ان مصروفیات میں سے ایک پرائیویٹ ڈانس پارٹیز ہیں۔
ایک بڑے میدان میں بیشمار مہنگی گاڑیوں کے درمیان اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد ہم ایک فارم ہاؤس کے گیٹ پر پہنچے جہاں مسلح گارڈ کھڑے تھے اور ان کے ساتھ دو نوجوان اندر جانے والوں سے نام پوچھ رہے تھے۔
زمین کے ایک وسیع ٹکڑے کو اس انداز میں بنایا گیا تھا کہ ایک کونے میں تین کمرے تھے اور باقی پوری جگہ ایک لان جسے چاردیواری نے گھیر رکھا تھا۔ لان میں ایک طرف کمروں کے ساتھ ڈانس فلور بنایا گیا تھا جہاں پر ڈی جے اور چار نوجوان لوگوں کو ٹرانس میوزک کی دھنوں پر مدہوش کر رہے تھے۔

مزید تفصیل
 

رضوان

محفلین
اور بھی بہت کچھ اسلامی جمہوریہ کا حصہ نہیں ہے۔۔۔۔
بی بی سی کا یہ دلچسپ سلسلہ ہے کہ پہلے ان سب معاملات کو آشکارا تو کیا ان کے متعلق سوچنے کی بھی مناہی تھی۔ ہم سیاسی ہی نہیں سماجی دیوالیہ پن کا بھی شکار ہیں۔ جنس ایک حقیقت ہے۔ آج ہی ہمارے ایک کٹر مولوی ساتھی نے اپنا بچہ پیدا ہونے کی خوشی میں مٹھائی کھلائی تو میں نے پوچھا “ مولانا صاحب آپ بھی؟ “ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا پاکستانی بھائی، لاہور ہو یا دیگر بڑے شہر، اس طرح‌کی پارٹیز بہت عام سی بات ہے

اللہ پاک معاف فرمائیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی پاکستانی،یہ ہمارے معاشرے کاناسوربنتاجارہاہے۔ خصوصی طورپربڑے خاندان کےچشم وچراغ اس مرض میں مبتلاہورہے ہیں اوریہ مرض بڑھتاجارہاہے میرےخیال میں جس کی اہم وجہ ہے میڈیااورخصوصی طورانٹرنیٹ ہے کیونکہ ان کوکوئی روک ٹوک نہیں ان کے والدین ان پرنظرنہ رکھ سکتے کیونکہ وہ بہت مصروف ہوتے ہیں اورجب ان کواپنی اولادکے کرتوتوں کی خبرہوتی ہے توپانی سرسے گزرچکاہوتاہے۔
اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہمارےمعاشرے میں یہ جواخلاقی اقدارکاجنازہ نکل رہاہے اورمعاشرہ زوال پذیرہے اس کوصحیح راستے پرگامزن کرے اورہم سب کونیک کام کرنے کی اوربرائی کوروکنے کاہمت وحوصلہ عطاء فرمائے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
Top