میں سوچ رہا / رہی ہوں کہ۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
بسمِ اللہِ الرحمانِ الرَاحیم،

میں سوچ رہا ہوں کہ ابھی تھوڑی دیر بعد روزہ کھلنے والا ھے، اسلیئے جلدی سے یہ دھاگہ شروع کروں اور چند ایک خط پڑھ کر جلدی سے اوپر (فرسٹ فلور پر(‌جاؤں۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس دحاگے کا مقصد اپنی "دماغی کیفیت" کو اس محفل کے ساتھ شیئر کرنا ہے، تاکہ اگر ہمیں کوئی پریشانی ہو تو اس محفل کے دوست ہماری کسی طرح سے حوسلہ افضائی کر سکیں۔ :)

والسلام، نوید
 

شمشاد

لائبریرین
یہ فرسٹ فلور پر آخر کیا دلچسپی ہے جانے کی؟ ویسے حوصلہ افزائی ایسے لکھتے ہیں۔

اور ہاں بِسْمِ اللّہِ الرَّحْم۔َنِ الرَّحِيمِ بھی ایسے لکھتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
ماشااللہ سے سارے لفظ ہی غلط ہیں ۔۔ ۔ (یہ دیکھکر مجھے بڑا سکون آتا ہے مجھ سے بھی کہیں غلطیاں کرنے والے ، والیاں ابھی موجود ہیں ۔ ۔ ۔۔

(
01hmm.gif
اس ٹاپک کی سمجھ نہیں آئی ۔ :confused: )
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کھانا کب ملے گا؟ ویسے سحری ختم ہونے میں ابھی ایک گھنٹہ باقی ہے۔
 

میم نون

محفلین
یہ فرسٹ فلور پر آخر کیا دلچسپی ہے جانے کی؟ ویسے حوصلہ افزائی ایسے لکھتے ہیں۔

اور ہاں بِسْمِ اللّہِ الرَّحْم۔َنِ الرَّحِيمِ بھی ایسے لکھتے ہیں۔

درستگی کرنے کا شکریہ۔۔۔
بھائی یہ فرسٹ فلور والا چکر ہر کسی کو تو نہیں بتا سکتے ناں :confused: دراصل فرسٹ فلور پر افطاری کا انتظام ہوتا ہے۔۔۔:grin:



zzzbbbbnnnn.gif
ماشااللہ سے سارے لفظ ہی غلط ہیں ۔۔ ۔ (یہ دیکھکر مجھے بڑا سکون آتا ہے مجھ سے بھی کہیں غلطیاں کرنے والے ، والیاں ابھی موجود ہیں ۔ ۔ ۔۔

(
01hmm.gif
اس ٹاپک کی سمجھ نہیں آئی ۔ :confused: )
بات یوں ہے کہ جب آپ 6 برس تک اردو نا لکھیں تو غلطیاں تو ہوں گی ہی۔۔۔

میں سوچ رہا ہوں کہ آج کام سے چھٹی کر کے وائرنگ کا سامان لے ہی آؤں، تاکہ میرے بھائی کا جو نیا گھر ہے وہاں پر بجلی کی وائرنگ کر سکوں۔۔۔ :eek:

والسلام، نوید
 

پاکستانی

محفلین
میں سوچتا ہوں مگر سوچیں مجھ سے کوسوں دور بھاگتی ہیں، اسی لئے سوچوں کے بارے میں، میں کبھی نہیں سوچتا


آغاز اللہ کے نام سے، انجام اللہ کے سپرد ۔۔۔۔ زندگی پرسکون
 

میم نون

محفلین
اسوقت پاکستان کی بہت یاد آرہی ہے، اب تو عرصہ ہو گیا پاکستان میں رمضان گذارے ہوئے۔۔۔
بہت دل چاہ رہا ہے کہ کسی طرح سے اُڑ کر پاکستان پہنچ جاؤں اور اگر عید تک نہیں تو کم از کم چند ایک روزہ ہی گزار آؤں۔۔۔:pagaldil:

:pak1:اے وطن تجھے میرا سلام :desi:
 

شمشاد

لائبریرین
وطن کی اصل قدر آتی ہی اس وقت ہے جب وطن سے دور ہوں۔ پاکستان میں رہ کر تو کبھی ہم اس کی قدر نہیں کرتے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی مگر روزہ رکھکر وقت گزرنے کا نام ہی نہیں لیتا :( بھوک سے نا تو ٹھیک سے نماز پڑھنے ہوتی ہے نا کچن میں جانے کی سکت ۔ ۔ :(
بالکل صحیح۔۔ اور مجھے تو اتنی نیند آتی ہے کہ کیا بتاؤں۔۔ پورے سال کی نیند رمضان میں ہی پوری ہو جاتی ہے :)
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif


ادھر بھی یہی حال ہے ۔ اب بڑی مشکل سے نماز پڑھی ہے اور درودشریف اک تسبیح ختم ہوئی ۔ اب اور کچھ کرنے نہیں ہورہا ،۔ سوچ رہی تھی اٹھکر دہی بھلے بنالوں مگر :( ہمت نہیں لگتا ہے روٹی کھاکر ہی آج افطاری ہوپائے گی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top