میں سچا مسلمان کیسے بنوں؟

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

ایک سنی دیوبندی گھرانے میں پیدا ہونے والا وسعت اللہ خان خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے ؟؟؟
شاید شیعوں کو مارنے سے میرا کام نہیں چلے گا۔ شائد اور بہت کچھ کرنا پڑے گا۔
تو کیا بو علی سینا کی قبر پر جا کے تھوک دوں؟
بابائے الجبرا الخوارزمی کے فارمولے جلا دوں؟
بابائے کیمیا جابر بن حیان کی ہڈیاں زمین سے نکال لوں؟
بابائے فلکیات البیرونی کے مزار کو آگ لگادوں؟
مورخ المسعودی کی تاریخِ اسلام حرام سمجھ لوں؟
حضرت معروف ِ کرخی کے تصوف، ملا صدرا کے نظریہِ وجودیت اور سیّد علی ہمدانی کی تبلیغ کو شرک کے خانےمیں رکھ دوں؟
عمرِ خیام کی رباعیات چھلنی کر دوں؟
شاہ نامہ والے فردوسی کا تہران یونیورسٹی میں لگا مجسمہ گرا دوں؟
ڈاکٹر علی شریعتی کو مرتد مان لوں؟
جو بھی قلی قطب شاہ، میر، غالب، انیس، دبیر، اکبر الہ آبادی، جوش، علی سردار جعفری، کیفی اعظمی اور جون ایلیا کے شعر پڑھے، پڑھائے یا حوالہ دے، کیا اس کا منہ نوچ لوں؟
اردو کا سب سے بڑا ناول آگ کا دریا، دریا برد کردوں؟ خاک اچھا ہوگا ایسا ناول جسے قرت العین جیسی شیعہ نے لکھا ہو۔
اور صادقین نامی شیعہ کی قرانی کیلی گرافی کسی تہہ خانے میں چھپا دوں؟
کیا جہانگیر کی ایرانی محبوبہ نور جہاں کو بھی ذہن سے مٹا دوں؟
تاج محل کو ڈائنامائیٹ لگا دوں جس میں سنی شاہ جہاں کی شیعہ اہلیہ ممتاز محل سو رہی ہے؟
نادر شاہ کا تذکرہ صفحات سے کیسے کھرچوں؟
بتائیے حیدر علی شیعہ اور شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے والے فتح علی ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا کروں؟
جنگِ آزادی کی ہیروئن بیگم حضرت محل کا تذکرہ کہاں لے جاؤں؟
جس شخص کو بانیِ پاکستان کہا جاتا ہے اس پر سے شیعت کا دھبہ کیسے مٹاؤں؟ اسے تو غالباً سنی علامہ اقبال نے ضد کرکے انگلستان سے بلوایا تھا نا۔
اور یہ راجہ صاحب محمود آباد اپنی شیعت بھول بھال کر پاکستان کی نوزائیدہ مملکت پر دامے درمے کیوں قربان ہوگئے۔ شاید وہ پاکستان کو شیعہ ریاست بنانا چاہتے تھے ۔تبھی تو !!!!
اور ایوب خان کو کسی راسخ العقیدہ نے بروقت کیوں مشورہ نہیں دیا کہ ایک سنی اکثریتی نظریاتی ملک کی حسّاس فوجی قیادت ایک ہزارہ شیعہ جنرل موسی کے حوالے نا کرے۔ اور دیکھو ایوب خان نے مزید کیا غضب کیا کہ پینسٹھ کی جنگ لڑنے کی ذمہ داری بھی جنرل موسی کو تھما دی۔
اور سادہ لوح سنیوں نے یہ کیا کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو کندھے پر اٹھا لیا۔ کیا انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ وہ شیعہ ہے اور سینہ زوری دیکھو کہ خبردار کرنے کے باوجود بھی اس کی بیٹی کو دو دفعہ وزیرِ اعظم بنا لیا ؟؟؟
شاید گلگت اور بلتستان کے شیعوں کو بالکل ٹھیک سزا مل رہی ہے۔ آخر کس نے کیپٹن حسن، صوبیدار میجر بابر اور ان کے ساتھیوں کو کہا تھا کہ خود ہی بندوق اٹھا لیں، خود ہی کشمیر کی ڈوگرہ حکومت کی غلامی کندھوں سے اتار پھینکیں اور آزادی کمانے کے لگ بھگ بیس روز بعد ہی پاکستان سے آئے ہوئے پہلے پولٹیکل ایجنٹ کو سیلوٹ مار کےگلگت بلتستان کی چابیاں اس کے حوالے کردیں۔ آج بھی ان کی نسلیں اس پر اتراتی ہیں کہ باقی پاکستان تو میز پر بنا۔ ہم نے اپنا حصہ بندوق سے آزاد کروایا۔ مگر ان نسلوں کو اتنی عقل نہیں ہے کہ قومی شناختی کارڈ پر اپنا نام ہی تبدیل کروالیں۔
اور یہ نگر اور ہنزہ کی اسماعیلی شیعہ ریاستیں کس برتے پر پاکستان میں مدغم ہو گئیں؟
جانے کیا سوچ کر حوالدار لالک جان انیس سو ننانوے میں کارگل کی چوٹیوں پر جان دے کر نشانِ حیدر والوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ تو کیا میں یہ مطالبہ کردوں کہ اس شیعہ سے نشانِ حیدر واپس لیا جائے اور اسے شہید نا کہا جائے اور یہ نشانِ حیدر کس نے نام رکھا؟ کیا پاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز کا نام نشانِ صحابہ، نشانِ جھنگوی، نشانِ جیش، نشانِ طالب یا نشانِ قاعدہ رکھتے ہوئے ہتک محسوس ہوتی ہے ؟؟؟
مجھے پانچ سال کی عمر میں انگلی پکڑ کے اے بی سی ڈی سے متعارف کرانے والے استاد کے سنگِ مزار پر سے حمید حسن نقوی کا نام کھرچوا کے دلاور خان یا خورشید صدیقی یا اسلم فاروقی یا بابر بلوچ یا پھر بھگوان داس لکھوانے سے کیا کام چل جائے گا ؟؟؟؟
بتائیے نا! آخر کیا کروں خود کو ایک اچھا سچا مسلمان ثابت کرنے کے لئے ؟؟؟؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
اتنی اچھے فورم پر اس طرح فرقہ بازی کو ہوا دینے والی تحریر پڑھ کر بہت دل دکھا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے یہاں ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں یہاں سب لوگ ایک دوسرے سےکس قدر محبت کرتے ہیں کوئی نہیں پوچھتا تم سنی ہو یا شیعہ ہو دیوبندی ہو بریلوی ہو کون ہو بس محفل میں آگئے تو محفل کے فرد ہو بھائی ہو بہن ہو دوست ہو
 
برائے مہربانی اسی کالم کو ایک مرتبہ پھر پڑھیے!

انصاف ہے کہ حکمِ عقوبت سے پیشتر
اک بار سوئے دامنِ یوسف تو دیکھیے​
 
آخری تدوین:
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
بات کو کتنی ہی گھما پھرا کر لکھی جائے کوئی انداز اختیار کیا جائے اور کوئی بھی اختیار کرے سنی ہو یا شیعہ ہو لیکن کسی کی دل آزاری ہو رہی ہو تو میری نظر میں یہ غلط ہے اور نہیں ہونی چاہیے
اس تحریر کا مرکزی خیال سنیوں اور خاص طور پر دیوبند سے تعلق رکھنے والوں کو تکلیف پہنچانے والا ہے
اور یہ بحث والا انداز تو ہر جگہ ہے اپنے اپنے مورچے سب نے سنبھال رکھے ہیں لیکن میں جہاں تک اس فورم کو سمجھا ہوں تو مجھے ایسا لگا کہ یہاں اس طرح کی بحث میں نہیں پڑا جاتا ہوگا اور اگر یہاں بھی یہ سب ہوتا ہے تو میں کون ہوتا ہوں روکنے والا بس مجھے دھکا سا لگا تو لکھ دیا ہے اگر دوبارہ ایسی تحریر نظر آئی تو تبصرہ بھی نہیں کرونگا
 
نور وجدان

لائبریرین

یہ پرانا کالم ہے! یہاں کالم پیش کرنا، جس کو جو اچھا لگا کردیا، تبصروں میں دیکھیے کچھ ایسا ہے جس سے دل کو دکھ ہو؟

میں تو بس یہی سوچتی ہوں جب حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں فرقے نہیں بتائے تو ہم کیوں بنٹ گئے؟ نہ سنی نہ شیعہ! سیاسی معاملات اور حکومتیں حاصل کرنے کے لیے اکابرین کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا امراء نے، اس کا صلہ ان کو ملے گا. امت میں ہم سب ایک ہی ہیں، عقائد جس کے جیسے اس کا ویسا حساب ہوگا مگر جو چیز قران، سنت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم لائے کوشش رہے گی میری اسی پر قائم رہوں ..
 
ظفری

لائبریرین
اگر غور کیا جائے تو اس کالم سے واقعی ایسا تاثر پیدا ہوتا ہے کہ جیسے ایک خاص مکتبہِ فکر کی نشان دہی کی جا رہی ہے ۔ وسعت اللہ خاں کی ذاتیت میں نہیں پڑتا کہ بات پھر کہیں اور نکل جائے گی ۔ مگر اتنی تمہید باندھ کر اپنی جھنجلاہٹ نکالنا کسی بھی طور صحتمندانہ نہیں ہے ۔ سیاست اور مذہب دونوں کا تیہ پانچہ کردیا ۔ سیدھی سی بات تھی کہ اگر مسلمان بننا ہے تو سیدھا اللہ کی کتاب سے رجوع کیا جائے نہ کہ اپنی لفظاعی سے ایسا تاثر پیدا کیا جائے کہ سیاست مذہب میں ضم ہو جائے ۔
 
سید عاطف علی

ظفری بھائی آپ کی بات بالکل بجا ، لیکن میرا خیال ہے کہ اس کالم کو اس کے پیرائے میں دیکھیں تو شاید یہ کسی ردعمل کے طور پر لکھا گیا ہو گا جس سے اس کے یک طرفہ ہونے کا تاثر ابھرتا ہے ۔ لیکن جو پیغام دیا گیا ہے وہ اس تاثر سے بلند تر سطح سے دیا جانا چاہیئے ۔
۔واللہ اعلم ۔
 
آپ کی بات بجا ہے ۔ کالم کافی پرانا ہے اور کسی خاص پس منظر میں لکھا گیا ہے ۔ مگر میں یہ نہیں سمجھتا کہ ایک محدود سوچ پر یہ کالم کسی بھی طور سب کی سوچ کی نمائندگی کرتا ہے ۔ میرا اعتراض بس یہی ہے ۔ اس لیئے کہا کہ یہ کوئی ذاتی جھنجلاہٹ تھی جو اس کالم میں ظہور پذیر ہوئی ۔ رہی بات مسالک اور فرقوں کی تو سب کا حق ہے وہ اپنے عقائد اور ایمانیات کا خود تعین کریں ۔ کسی کی کیا مجال کہ وہ کسی کی طرف انگلی اٹھائیں ۔ کیونکہ اللہ خود کہتا ہے کہ لکم دینکم ولی دین ۔ تو پھر کسی بات کی بحث ہے ۔
 
یہ پرانا کالم ہے! یہاں کالم پیش کرنا، جس کو جو اچھا لگا کردیا، تبصروں میں دیکھیے کچھ ایسا ہے جس سے دل کو دکھ ہو؟

میں تو بس یہی سوچتی ہوں جب حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں فرقے نہیں بتائے تو ہم کیوں بنٹ گئے؟ نہ سنی نہ شیعہ! سیاسی معاملات اور حکومتیں حاصل کرنے کے لیے اکابرین کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا امراء نے، اس کا صلہ ان کو ملے گا. امت میں ہم سب ایک ہی ہیں، عقائد جس کے جیسے اس کا ویسا حساب ہوگا مگر جو چیز قران، سنت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم لائے کوشش رہے گی میری اسی پر قائم رہوں ..
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
جی میرا بھی صرف اتنا سا کہنا ہے کہ اگر ایسی تحریر لکھی جائے گی پھر دوسری طرف سے کوئی تحریر آئے گی دونوں طرف سے تبصرے ہونگے بات کہیں کی کہیں پہنچ جائےگی جو اس قدر شاندار ماحول اس فورم کو بنانے والے اور چلانے والے لوگوں نے ہمیں اس فورم کے ذریعے دیا ہے کہیں وہ تباہ نہ ہو جائے آپ نے کہا ہے یہ پرانا کالم ہے تو امید ہے اب ایسی تحریریں کسی بھی طرف سے نہ آئیں تو بہتر ہے پتہ نہیں کیسے کھل کر میرے سامنے آیا یہ کالم کسی نے تبصرہ کیا ہوگا خیر۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس محفل کے ہر ہر فرد کو دونوں جہان میں خوش رکھے اپنی رضا عطا فرمائے تمام نیک تمناؤں کو پورا فرمائے اللہ ہماری اس محفل کو اتنی ترقی دے اور آپس میں پیار محبت عطا فرمائے کہ دنیا ہماری محبت کی مثال دے
آمین
 
سیما علی

Top