تعارف میں سیدہ سارا ہاشمی غزل

السلام علیکم، سر ابن ِ سعید کی طرف سے حکم جاری ہوا کہ اپنا تعارف فورم میں پیش کروں سو ان کے حکم کی تعمیل ہوتی ہے، میں سیدہ سارا ہاشمی، غزل کے تخلص سے لکھتی ہوں، سخن سے بالکل مختلف سبجکٹ اکنامکس میں ایم ایس سی کرنے کے بعد ایم۔ فل کر رہی ہوں لیکن اگلے ہفتے شادی اور کراچی چھوڑنے کے باعث شاید یہ تعلیمی سلسلہ منقطع ہو جایے ۔ یوں تو شاعری کا شوق اوائل عمری سے ہی تھا لیکن کوئی راہنمائی میسر نہ تھی اب سر فاروق درویش صاحب سے اصلاح لے کر لکھنا شروع کیا ہے اور کچھ ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتی ہوں ۔ ایک طالبہ کو امید ہے کہ اس فورم پر موجود سر ابن سعید ، سر الف عین اور سر محمد وارث جیسے سینیئر سخن وروں کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ میں سر فاروق درویش کے ساتھ ایک ادبی گروپ فیس بک پر چلا رہی ہوں آپ سے بھی شرکت کی درخواست ہے ۔آپ سب دوستوں کی دعاؤں کی طابگار ہوں ۔ ہمیشہ خوش رہیں
اللہ حافظ

سیدہ سارا غزل ہاشمی
ایڈمن نوائے سخن
https://www.facebook.com/groups/157661354323024/
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

اور سعود بھائی کا بھی شکریہ ادا کرتا چلوں۔

شادی کی مبارکباد پیشگی قبول فرمائیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید سارا صاحبہ، آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔

ساتھ ساتھ شادی کی مبارکباد بھی ایڈوانس وصول کیجے۔

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے (آمین)۔
 

محمد امین

لائبریرین
سیّدہ صاحبہ بہت شکریہ اردو محفل کو رونق بخشنے کا۔ اور نئی زندگی کی ابتداء کے لیے بہت نیک تمنائیں اور مبارکباد قبول کیجیے۔
 
بٹیا رانی، محفل میں ایک بار پھر خوش آمدید۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی موجودگی محفل کے لئے بہت خوشگوار ہوگی۔

اول تو یہ کہ ہم نے حکم نہیں بلکہ درخواست کی تھی یا بالفاظ دیگر، مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنا تعارف کرا دیں۔ اور اب جبکہ آپ نے یہ کام حکم سمجھ کر کر دیا ہے تو آپ کو سزا کے طور پر ایک عدد آئس کریم کھانی پڑے گی۔ :)

نیز یہ کہ آپ نے محفل میں یہ جو "سر" والی بدعت نکالی ہے اس کے باعث ہمیں بار بار اپنا سر ٹٹولنا پڑتا ہے کہ کہیں ہمارے سر پر ایک اور سر تو نہیں اگ آیا۔ :) :) :) کیا ہی اچھا ہو جو آپ کم از کم ہمارے لئے اس کا استمال نہ کریں کہ ہم اس خطاب کے کسی طور اہل نہیں۔ اگر نام کے ساتھ کچھ لگانا ہی مقصود ہو تو "بھائی" یا تھوڑی اور بے تکلفی کے ساتھ "بھیا" لگا لیا کریں کہ ہم ان الفاظ سے بہت مانوس ہیں۔

شادی کی بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ اور دن تاریخ معلوم ہو جائے تو محفل میں بھی تھوڑے سے ہنگامے ہو جائیں گے۔ اللہ آپ کو بہت ہی خوشگوار اور تابناک مستقبل کے ساتھ ساتھ ہم مزاج رفیق حیات کی نعمت بخشیں۔ آمین۔

اور اخیر میں یہ عرض کر دیں کہ ہمیں سخنور کہہ کر اور وہ بھی صف اول کے سینئیر سخنوروں کی فہرست میں کھڑا کرکے یوں نادم نہ کریں بٹیا رانی۔ ہم تو شاید شعراء کی محفل کی سترہویں صف میں بھی خود کو موزوں نہ پائیں گے اور ہمارا قد کچھ چھوٹا چھوٹا سا لگے گا۔ لیکن محفل میں سخنوروں کی واقعی کوئی قلت نہیں ہے۔ :)
 
ارے صاحب ، میرے پیارے بھیا جانی سعود ابن سعید صاحب اتنی محبت اور اتنی اپناییت، مجھے تو بس کیا کہوں آپ بہت اچھے ہیں ، بس تیار رہیں میں جلد ورجینیا آ رہی ہوں ، میرا اک بھائی آج کل ائر کمبیٹ ٹریننگ کے لئے ہوسٹن ائر بیس پر ھے اگلے ماہ اس سے ملنے جاؤں گی تو آپ سے ملنا اب آپ کی بہنا پر قرض ہے ، آپ کے لئے بہت ساری دعائیں اور وہ بھی سچے دل سے ۔ ہمہشہ یونہی مسکراتے رہیں
 
ارے صاحب ، میرے پیارے بھیا جانی سعود ابن سعید صاحب اتنی محبت اور اتنی اپناییت، مجھے تو بس کیا کہوں آپ بہت اچھے ہیں ، بس تیار رہیں میں جلد ورجینیا آ رہی ہوں ، میرا اک بھائی آج کل ائر کمبیٹ ٹریننگ کے لئے ہوسٹن ائر بیس پر ھے اگلے ماہ اس سے ملنے جاؤں گی تو آپ سے ملنا اب آپ کی بہنا پر قرض ہے ، آپ کے لئے بہت ساری دعائیں اور وہ بھی سچے دل سے ۔ ہمہشہ یونہی مسکراتے رہیں

بٹیا رانی، آج کا دن بہت ہی خوشگوار صبح سے شروع ہوا۔ سو کر اٹھتے ہی محفل میں حاضری دی تو ذاتی پیغامات میں ایک ننھی سی پری جیسی بٹیا رانی کا پیغام پڑا ہوا تھا۔ ان کو جواب تحریر کرکے پبلک فورم کی جانب آئے تو سب سے پہلے آپ کا یہ پیغام نظر آیا۔ اس وقت کاش کوئی ہمارے آس پاس ہوتا اور پوچھتا کہ سعود بھیا کیا ہو گیا، آپ ایسے کیوں مسکرا رہے ہیں؟ :)

آپ ایک کام کیوں نہیں کرتیں۔ یوں کہہ لیں کہ "ہمارے ایک بھیا ہیں جو ورجینیا میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، اگلے ماہ ان سے ملنے جاؤں گی تو ہوسٹن ائیر بیس والے بھائی سے بھی ملنے چلی جاؤں گی"۔ :) ایک ترمیم اور، دلاری بہن پر بھیا سے ملنا "قرض" نہیں "فرض" ہے۔ :)

آپ کی حالیہ غزل کے الفاظ میں کہیں تو، مسکان آپ کے لبوں پر ایسے جلتی رہے جیسے پھول پر خوشبو۔ :)
 

مغزل

محفلین
سارہ بٹیا محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ۔
امید ہے کہ آپ کے کلام سے مجھ ایسے طفلان مکتب کو بھی فیوض و برکات سمیٹنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
جم جم آئیے محفل کو اپنا گھر خیال کیجے ۔ جیتی رہیں۔
 
Top