تعارف میں محمد عبید اللہ

شمشاد

لائبریرین
محمدعبیداللہ نے کہا:
السلام علیکم
میرا نام محمدعبیداللہ ہے
میری عمر24 سال
میری رہائش (کہوٹہ) مستقل (تلہ گنگ) پاکستان سے ہے
تعلیم سٹوڈنٹ(گریجوایشن)
مشاغل (کمپیوٹر سیکھنا اور سیکھانا)
مصروفیات (ایمیسن نیٹ ورک کے ساتھ ویب ڈیزائننگ)
میراپیارا دوست : ذیشان(سنی)
[align=left:3acb544b14]اللہ حافظ[/align:3acb544b14]

اپنے بارے میں اور بھی تو کچھ بتائیں۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟
تلہ گنگ کے بارے میں کچھ لکھیں۔
انتظار رہے گا۔
 
شمشاد نے کہا:
اپنے بارے میں اور بھی تو کچھ بتائیں۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟
تلہ گنگ کے بارے میں کچھ لکھیں۔
انتظار رہے گا۔

شمشاد بھائی چلیں آپ کا انتظار ختم اور میں جواب کے ساتھ حاضر
بہنیں تین ہیں اور میں اکیلا ۔سب سے بڑا ہوں ۔ اور تلہ گنگ کے حوالے سے کیا بتاؤں کچھ سجھ نہیں آئی
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو آپ خوب لاڈلے ہوں گے اور تلہ گنگ کے حوالے سے اس کا محل وقوع، حدوداربعہ، موسم، آبادی، کالج، سکول، یونیورسٹی، وغیرہ وغیرہ، اب سب اراکین تو نہیں جانتے کہ یہ کہاں ہے؟
 
شمشاد نے کہا:
تلہ گنگ کے حوالے سے اس کا محل وقوع، حدوداربعہ، موسم، آبادی، کالج، سکول، یونیورسٹی، وغیرہ وغیرہ، اب سب اراکین تو نہیں جانتے کہ یہ کہاں ہے؟

تلہ گنگ ایک تحصیل ہے جو کہ ضلع چکوال سے منسلک ہے 83 یونین کونسل پر مشتمل یہ علاقہ اب تک تعلیم کی طرف سے پسماندہ ہے ۔اور اس علاقے میں مونگ پھلی کافی ہوتی ہے ۔سکول وکالج تین سال پہلے صرف گورنمنٹ سکول ہی تھے جو کہ ہر لحاظ سے کافی خستہ حال تھے پر اب کافی ترقی ہو رہی ہے ۔دیکھیں کہ آگے کیا ہوتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمدعبیداللہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
پھر تو آپ خوب لاڈلے ہوں گے
لاڈلا تو ہوں سب کا۔اور اس کی وجہ صرف میرا ایک ہونا نہیں ۔بلکہ میں 19 سال بیمار رہا ہوں اس وجہ سے شاید زیادہ لاڈلا ہوں۔

19 سال :roll: یہ تو بہت زیادہ عرصہ ہے۔ ایسی کیا بیماری تھی، بتانا پسند فرمائیں گے؟
 
شمشاد نے کہا:
19 سال :roll: یہ تو بہت زیادہ عرصہ ہے۔ ایسی کیا بیماری تھی، بتانا پسند فرمائیں گے؟

شمشاد بھائی نہ بتانے کی اس میں بھلا کون سی بات ہے ۔میں جب چھ ماہ کا تھا تو نمونیہ ہوا اور نمونیہ بگڑ کر دمہ کی صورت اختیار کر گیا اور 19 سال دمے کی بیماوی میں اس طرح نکالے ہیں ایک ہفتہ ٹھیک اور 2 ہفتے بیمار
 

شمشاد

لائبریرین
19 سال تو واقعی بہت لمبا عرصہ ہے، تو کیا 19 سال تک آپ کا علاج چلتا رہا؟ اور اب تو آپ ماشاء اللہ ٹھیک ہیں ناں۔
 
شمشاد نے کہا:
19 سال تو واقعی بہت لمبا عرصہ ہے، تو کیا 19 سال تک آپ کا علاج چلتا رہا؟ اور اب تو آپ ماشاء اللہ ٹھیک ہیں ناں۔
جی ہاں اب اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تین سال سے مکمل ٹھیک ہوں۔ عام سی بیماری کی شکایت بھی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔

اب آگے چلتے ہیں

تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

اور ہاں بیماری کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے میں بھی خاصی مشکل پیش آئی ہو گی۔
 
[align=justify:03d815553c]
شمشاد نے کہا:
تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

اور ہاں بیماری کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے میں بھی خاصی مشکل پیش آئی ہو گی۔

تعلیم کہوٹہ ہی سے حاصل کی اور مشکلیں تو بہت آئیں مگر آٹھویں کلاس تک سکول والوں نے مکمل ساتھ دیا۔ میرے زیادہ پیپر سکول کے آفس میں ہی ہوتے تھے اور کئی بار تو تین تین پیپر بھی اکھٹے ہوئے جسکی وجہ بیماری سے پیپر کلاس کے ساتھ نہ دے سکا تو جس دن ٹھیک ہوا تو اکھٹے دے ڈالے ۔میٹرک(1996تا 1998) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ سے کی اور بیماری کی وجہ سے آرٹس میں۔ اس کے بعد کمپیوٹر کی سائیڈ پر آ گیا۔اور 2002 میں جب اللہ تعالی کی طرف سے صحت ملی تو علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی سے ایف اے(میتھ ۔سٹیٹ اور اکنا مکس) کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا اور بی کام اوپن یورنیورسٹی سے شروع کیا مگر پہلے سمسٹر میں ہی کچھ مسائل کی بنا پر چھوڑ دیا اور ابھی بی ایس کے مکمل ارادے ہیں۔آگے جو اللہ کرے گاوہی ہو گا۔[/align:03d815553c]
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

میرے خیال میں تلہ گنگ بڑی تحصیل ہے کہوٹہ کے مقابلے میں پھر یہاں پر کیسے رہائش اختیار کی؟ کیا ذریعہ معاش کے سلسلے میں والد یہاں رہائش پذیر ہوئے تھے؟ یہ تو سمجھ گیا ہوں کہ آبائی شہر تلہ گنگ ہی ہے۔

کہوٹہ تلہ گنگ سے کتنی دور ہے؟
 
شمشاد نے کہا:
بہت خوب۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

میرے خیال میں تلہ گنگ بڑی تحصیل ہے کہوٹہ کے مقابلے میں پھر یہاں پر کیسے رہائش اختیار کی؟ کیا ذریعہ معاش کے سلسلے میں والد یہاں رہائش پذیر ہوئے تھے؟ یہ تو سمجھ گیا ہوں کہ آبائی شہر تلہ گنگ ہی ہے۔

کہوٹہ تلہ گنگ سے کتنی دور ہے؟

شمشاد بھائی میری پیدائش ہی کہوٹہ میں ہوئی کیونکہ والد صاحب یہاں کے۔آر۔ ایل میں ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے کہوٹہ میں ہیں۔اور کہوٹہ سے تلہ گنگ کا فاصلہ کلومیٹر میں تو مجھے ابھی یاد نہیں۔ہاں اگر گاڑی اپنی ہو تو تقریبا3:00گھنٹے کا سفر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی یہ کے آر ایل کیا ہے؟ کچھ ہم ان پڑھ لوگوں کے لے کھل کر لکھ دینا تھا۔ اب اس کا پتہ چلے تو آگے پوچھوں۔

ویسے تو آپ کے بہت سارے دوست ہوں گے لیکن قریبی دوست کتنے ہیں، میرا مطلب ہے جگری دوست؟
 
شمشاد نے کہا:
بھائی جی یہ کے آر ایل کیا ہے؟ کچھ ہم ان پڑھ لوگوں کے لے کھل کر لکھ دینا تھا۔ اب اس کا پتہ چلے تو آگے پوچھوں۔

ویسے تو آپ کے بہت سارے دوست ہوں گے لیکن قریبی دوست کتنے ہیں، میرا مطلب ہے جگری دوست؟


شمشاد بھائی آپ کے پہلے سوال کا جواب میں یہاں نہیں دے سکتا کیونکہ یہ حساس ادارہ ہے۔(پی ایم میں بتا دیتا ہے)
اور میرے وہ دوست جن کے لئے میرا سب کچھ قربان ہے 3 ہیں۔ اور درمیانے دوستوں کی تعداد نا معلوم ہے۔
 
Top