تعارف میں مسجودِ ملائک ہوں !

دانش حسین

محفلین
بسم اللہ الرحمان الرحیم

تمام پڑھتی آنکھوں کو میرے دھڑکتے دل اور لکھتے ہاتھوں سے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بارگاہِ قدسی سے امید من یہ کیجاتی ہیکہ تمام خواتین وحضرات خیر وعافیت سے ہونگے۔

پہلے پہل تو ہم صرف زائرین ہی کہلاتے تھے اور اب جب کہ ہم نے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی اور نہ سہی کم ازکم محافلین مطبل محفلین کہلائینگے ویسے آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہمیں محفل کے باادب بامراد اوراپنے بارِخرچ پر محفل میں آکر اپنا احسان مند سمجھ سکتے ہیں اور ہاں لکھ بھی سکتے ہیں کہیں سب پڑھ کر سکتے میں تو نہیں چلےگئے! واپس آئیے اور حضرت یعنی احقر پہلے والا ٹھیک رہیگا! کا تعارف ملاحظہ فرمایئے۔​

میرا نام: دانش حسین ہے
اور پیارے پاکستان کا پر امن میرا مطلب پورا من میرا پاکستان ہے کا شہری ہوں
مصروفیت: آجکل ملٹی میڈیا کا کورس میرے زیرِ بحث اور احقر اس کے زیرِ عتاب ہے
اردو لغت میں مجھےآغا شورش کاشمیری رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی تحریریں پسندید ہیں۔

امید ہیکہ یہاں آپ حضرات سے کچھ سیکھنے۔ نہیں جی بہت کچھ سیکھوںگا انشاء اللہ ۔اور آپ بھی محفل کے اداب کو
ملحوظِ دل رکھ کر اپنی نوازشات کی بھرمار کرتے ہوئے اس صاحبِ تعارف کو مرحبا فرمائینگے۔

سب خوش پوشاک اور باش رہئے دعا ہے میری​
 
ساقی۔

محفلین
جی شکریہ سائیں ساقی۔
آپ کی تصویر کچھ عجیب منظر پیش کر رہی ہے!اس کا کوئی پسِ منظر پیش فرمائیے؟
ہمارے ہاں ‘‘سائیں’’ پاگل کو کہتے ہیں ۔:)

یہ در اصل میڈیٹیشن(مراقبہ) کی ایک ویڈیو سے لی گئی تصویر ہے ۔چونکہ مراقبہ میرا شوق ہے اس لیے میں نے یہ تصویر لگائی اپنے اوتار میں۔ اگر آپ ویڈیو دیکھنا چاہیں تو یو ٹیوب پر Meditation Techniques in Urdu Hindi لکھ کر سرچ کریں۔تقریباََِ ایک گھنٹے کی ویڈیو ہے۔
2hn9dlu.jpg
 
بھائی:گستاخی معاف۔۔۔ہم تو اپنے ہاں کا اعتبار کرینگے!

شوق کو برائے ذوق سلام ہو۔
 
Top