السلام علیکم۔
کتنے دنوں سے اکاؤنٹ سیٹ اپ 80٪ پر اٹکا ہوا ہے اور روزانہ ہی اس الرٹ پر نظر پڑتی ہے کہ فورم میں اپنا تعارف پیش کریں تو آج یہ کام کرنا ہی پڑا۔
اپنے تعارف کے سلسلے میں یہ تو بتا سکتا ہوں کہ میرا نام زبیر حسین ہے دبئی میں کام کرتا ہوں ،کلر کہار ضلع چکوال سے تعلق ہے ،زیادہ نہیں دو تین فورمز پر "
زندگی "کے نام سے موجود ہوں،کچھ ماہ قبل اردو ویب سائٹس میں "
اردو جواب"کا اضافہ کیا ،حال ہی میں شادی کی لیکن اس سے زیادہ کچھ بتانے سے قاصر ہوں کیونکہ دوسرے کئی لوگوں کی طرح میں بھی خود کو سمجھ نہیں پایا۔
کیا اچھا لگتا ہے کیا برا یہ بھی ایک الجھاؤ ہی ہے کیونکہ ایک وقت میں جو برا لگ رہا ہے تھوڑا وقت گزرے تو اچھا لگنے لگتا ہے اور جو اچھا ہے وہ برا ہو جاتا ہے اسی لئے بتانے سے قاصر ہوں۔
لوگ رنگوں کے متعلق بات کرتے ہیں فلاں رنگ پسند ہے فلاں نہیں لیکن مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ کون سا رنگ پسند ہے کون سا نہیں کیوں کہ دلہن نے لال رنگ پہنا ہو یا سرخ رنگ کا گلاب ہو تو اچھا لگتا ہے میں خود لال رنگ کے کپڑے پہنوں یہ پسند نہیں، اب میں سوچتا ہے مجھے لال رنگ پسند ہے یا نہیں؟جواب کا پتا نہیں اسی لئے بتانے سے قاصر ہوں۔
مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر بھی میری حالت بدلتی رہتی ہے ،آپ کے لیے کچھ اور گھر والوں کے لئے کچھ اور اپنی زندگی میں موجود دوسرے احباب کے لئے کچھ اور ۔ان سب حالتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے سے بھی قاصر ہوں ۔
سوچتا ہوں "میں کیا ہوں"جواب واضح نہیں، اسی لئے کہا کہ اس وقت جو "
میں" ہوں
وہ میں "
میں"نہیں کچھ اور ہوں۔