میں پرائیویٹ سکول بنانا چاہتا ہوں

رضا

معطل
السلام
میں ایک پرائیویٹ سکول بنانا چاہتا ہوں۔
میرے پاس جگہ بھی ہے۔تقریبا5،6مرلے جگہ ہے۔5عدد کمرے تعمیر ہیں۔بس اس کو سکول کیلئے تھوڑا سیٹ کرنا پڑے گا۔لوکیشن میں اچھی ہے۔
اس کے قریب ایک پرائیویٹ سکول پہلے سے چل رہا ہے۔
اگلے سال سے سکول بنانے کا ارادہ ہے۔
جو احباب اس شعبے سے منسلک ہوں۔تو وہ رہنمائی کریں،یا کوئي اچھی تجویز کسی کے ذہن میں ہو تو ضرور شئیر کریں۔
دوست بھائی بھی ٹیوشن وغیرہ پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہیں،آپ کی کیا تجاویز ہیں؟(اپنا ای میل بھی پی ایم کردیں)
اور کسی کے پاس اگر سکول چلانے کا سافٹ ہو تو فراہم کرکے شکریہ کا موقع دیں۔
 

رضا

معطل
بھائی جی آپ کونسے ملک میں رہتے ہيں؟ پاکستان میں تو اس سے کم جگہ پر بھی پرائیویٹ سکول چل رہے ہيں۔
 

محمدصابر

محفلین
کس لیول تک سکول بنانا چاہتے ہیں رضابھائی۔ اور کہاں؟ سافٹویئر کے لئے میرا خیال ہے cleantouch والوں کی سائٹ دیکھیں۔
 

رضا

معطل
میٹرک لیول تک۔۔۔
اسمبلی ہال کیلئے جگہ ہے۔اور کینٹین کی بھی،۔۔
 

رضا

معطل
پلے گراؤنڈ ہونا تو چاہیے۔۔۔لیکن بھائی جان! پلے گراؤنڈز تو ویسے ہی ختم ہوتے جارہے ہيں۔تو سکول کیلئے پرووائڈ کرنا مہنگا پڑے گا
 

رضا

معطل
صابر بھائی کلین ٹچ والوں کی سائٹ دیکھی تھی۔سافٹ وئیر بھی لوڈ کی لیکن وہ کارآمد نہیں ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
5 کمروں میں میٹرک تک سکول؟ سب سے پہلے تو آپ کمروں کا بندوبست کریں۔
اپنے علاقے اور مضافات کے لوگوں کی رائے جانیں کہ ایک نئے سکول کی کیونکر ضرورت ہے اور لوگ پرائیوٹ سکول افورڈ بھی کر سکتے ہیں؟
لانچ سے دو تین ماہ پہلے ہی تشہیری مہم شروع کردیں۔
اساتذہ کا بندوبست پہلے سے کر لیں
 

خرم

محفلین
پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ سکول بنانا کیوں چاہتے ہیں؟ اور میٹرک تک کیوں؟ باقی باتیں تو بعد کی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لاہور میں پانچ مرلے میں تو ایسی یونیورسٹیاں بھی مل جائیں گی جن کا ایم آئی ٹی کے ساتھ الحاق ہوا ہوا ہے۔ :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یونیورسٹی میں تو محدودے چند طالبعلم ہوں گے جبکہ دسویں جماعت تک خاصے زیادہ طالبعلم ہونے چاہییں۔
 

دوست

محفلین
جی چار کمروں میں سکول بن جاتے ہیں جہاں‌ اسمبلی کروانے کی جگہ بھی نہیں ہوتی۔
 

شکاری

محفلین
بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کھیل بن چکی ہے جس کو کرنے کا کوئی کام نہیں ہوتا وہ ایک چھوٹا سا مکان کرائے پر لے کر اسکول کھول لیتا ہے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلتا رہتا ہے۔

رضا مجھے ابھی اس بارے میں آپ کی مکمل سوچ کا نہیں پتا اس لیے اس پوسٹ کو فی الحال اپنے پر نہ لیں۔:)
 

زونی

محفلین
السلام
میں ایک پرائیویٹ سکول بنانا چاہتا ہوں۔
میرے پاس جگہ بھی ہے۔تقریبا5،6مرلے جگہ ہے۔5عدد کمرے تعمیر ہیں۔بس اس کو سکول کیلئے تھوڑا سیٹ کرنا پڑے گا۔لوکیشن میں اچھی ہے۔
اس کے قریب ایک پرائیویٹ سکول پہلے سے چل رہا ہے۔
اگلے سال سے سکول بنانے کا ارادہ ہے۔
جو احباب اس شعبے سے منسلک ہوں۔تو وہ رہنمائی کریں،یا کوئي اچھی تجویز کسی کے ذہن میں ہو تو ضرور شئیر کریں۔
دوست بھائی بھی ٹیوشن وغیرہ پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہیں،آپ کی کیا تجاویز ہیں؟(اپنا ای میل بھی پی ایم کردیں)
اور کسی کے پاس اگر سکول چلانے کا سافٹ ہو تو فراہم کرکے شکریہ کا موقع دیں۔





ایسے سکولوں کے میں سخت خلاف ہوں جہاں سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو پنپنے کا موقع ہی نہ مل سکے ، آپ خود اندازہ لگائیے کہ پانچ چھ مرلے کے سکول میں کتنے کلاس روم ہونگے اور پلے گراؤنڈ‌ کی تو بات ہی چھوڑ‌دیں ، دوسرا اگر اساتذہ اور نصاب بہترین بھی چنا جائے تو بھی سٹوڈنٹس کی تعداد کتنی ہو گی اور ان میں تعلیمی مقابلہ کس قسم کا ہو گا ؟ کیا یہاں سے فارغ‌التحصیل طلباء میں اتنا اعتماد اور اہلیت ہو گی کہ بڑے کالجز اور یونیورسٹیز میں سروایو کر سکیں ؟
برا مت مانئیے گا رضا میں ایک جنرل سوال کر رہی ہوں ۔
 

رضا

معطل
دیکھیں پہلے بات کا مقصد ہی یہی تھا۔کہ آپ حضرات کی رائے لی جائے۔ابھی میں نے کونسا سکول بنا لیا ہے۔ابھی تو صرف ارادہ ہے۔
میرے پاس جگہ ہے۔6مرلے۔جگہ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
زونی! کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایک معیاری سکول بنانے کیلئے کتنی جگہ درکار ہوگی؟اور مزيد اس میں کیا کیا چیزیں ہونی چاہییں؟
 

شمشاد

لائبریرین
رضا بھائی زونی بہن ہیں اور سیاسیات میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔ امید ہے کہ آپ کو بہترین مشورہ دیں گی۔
 

خرم

محفلین
لیکن رضا پہلے یہ تو بتائیے کہ سکول کھولنے کا ارادہ کیوں ہے؟ کیا کسب معاش کیلئے ایک منافع بخش کاروبار کی نظر سے دیکھتے ہیں‌آپ اسے؟
 
Top