میں ڈینٹسٹ تو نہیں مگر آپ کے دانت نکال سکتا ہوں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک صاحب کو بے تحاشہ سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر ان کے دوست نے کہا:۔
"یہ جو تم پی رہے ہو، یہ سست زہر ہے۔"
وہ صاحب بے نیازی سے بولے:۔
"ٹھیک ہے۔ مجھے بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔"
 

ساجد

محفلین
ایک صاحب پہلی دفعہ جہاز میں بیٹھے ۔ جب جہاز فضا میں بلند ہونے لگا تو غصے کے عالم میں پائلٹ سے فرمانے لگے 'اوئے الو دیا پٹھیا۔ جے ون ویلنگ جئی حرکت کرنیں اے تے مینوں ایتھے ای لاہ دے'۔
 
آئن سٹائن اخبار ہاتھ میں لئے اپنے دفتر سےبرآمد ہوئے اور ایک بس میں بیٹھ گئے۔ جب اخبار پڑھنا چاہا تو معلوم ہوا کہ عینک تو دفتر میں ہی بھول آئے ہیں۔ چنانچہ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر سے کہنے لگے
براہِ کرم چند ہیڈ لائنز پڑھ کر سنادیں۔۔۔
جواب میں مسافر یوں گویا ہوا:
معاف کیجئے، میں بھی آپ کی طرح جاہلِ مطلق ہوں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک صاحب نے سکول میں اپنے بیٹے کی ٹیچر سے پوچھا :۔
"میرا بیٹا تاریخ میں کیسا ہے؟ میں تو تاریخ میں بہت نالائق ہوا کرتا تھا۔"
ٹیچر نے متانت سے جواب دیا:۔
"تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے جناب"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہوٹل کے استقبالیہ کاؤنٹر پر پہنچ کر ایک صاحب نے پوچھا:۔
"آپ کا ہوٹل کیسا ہے؟"
استقبالیہ کلرک نے فخرسے کہا:۔
بہترین جناب۔۔۔۔!! آپ یہاں قیام کریں گے تو بالکل یہی محسوس کریں گے جیسے اپنے گھر میں ہیں۔"
"میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے ہوٹل پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
ان صاحب نے کہا اور اپنا سوٹ کیس اٹھا کر رخصت ہو گئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک میراثی نے مولانا صاحب سے مسئلہ دریافت کیا
"حضرت طبلے بجانے والے کہاں جائیں گے؟"
مولانا صاحب نے جواب دیا :۔ "دوزخ میں"
میراثی نے دوبارہ پوچھا:۔ "اور مولانا صاحب نمازیں پڑھنے والے؟"
مولانا صاحب نے جواب دیا:۔ "وہ جنت میں جائیں گے"
میراثی نے ہمدردانہ لہجے میں کہا:۔" اوہ۔۔۔ ۔ اس کا مطلب ہے کہ وہاں انہیں موسیقی سے محروم رکھا جائے گا÷"

میراثیوں سے ایک مجھے بھی یاد آیا۔

ایک دفعہ ایک میراثی کسی عدالت میں پیش ہوا، جج سے نظریں چار ہوئیں تو پہچان گیا کہ جج تو فلاں میراثی کا لڑکا ہے، اس نے جج کو سلام کیا، جج نے بھی پہچان لیا لیکن شناسائی کی رسید تک نہ دی۔

کاروائی شروع ہوا تو آواز آئی

نام۔۔۔۔
فلاں
ولدیت۔۔۔
فلاں
ذات۔۔۔
میراثی نے توقف سے کہاۛ۔ اسی وی جج ہی ہونے آں (ہم بھی جج ہی ہوتے ہیں)
 

سارہ خان

محفلین
ایک خاتون نے سڑک پر ایک حادثہ دیکھا تھا.
دوسرے روز وہ اپنی دوستوں کو اسکے بارے میں بتا رہی تھی ۔
حادثہ بہت ہی خوفناک تھا، زخمی سڑک پر پڑے تھے ، کسی کا سر پھٹ گیا تھا تو کسی کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں ،.
سڑک پے خون ہی خون پھیلا ہوا تھا . برسوں پہلے میں نے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ لی تھی، وہ اس موقعے پر میرے بڑے کام آئی ؛؛،'' .
'' تم نے کیا کیا ؟ '' انکی دوست خاتون نے آنکھیں پھیلاتے ہوئے پوچھا . ،
'' میں نے دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر رکھ کر آنکھیں بند کرلیں اور فٹ پاتھ پے اکڑوں بیٹھ گئی . یوں میں بے ہوش ہونے سے بچ گئی '' خاتون نے جواب دیا -
 

یوسف-2

محفلین
ریوڑیاں تو اندھے مُڑ مُڑ کر اپنوں کو ہی بانٹ دیتے ہیں۔

جلیبیاں ہی ٹھیک رہیں گی۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے، (اگر از خود پیدانہیں ہوتا تو) پیدا کیا جاسکتا ہے کہ آخر ایک اندھا مُڑ مُڑ کر اپنوں کو کیسے ”شناخت“ کرلیتا ہے :D
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سوال کا جواب کون اور کیسے دیتا ہے:grin:
 

محمداحمد

لائبریرین
آئن سٹائن اخبار ہاتھ میں لئے اپنے دفتر سےبرآمد ہوئے اور ایک بس میں بیٹھ گئے۔ جب اخبار پڑھنا چاہا تو معلوم ہوا کہ عینک تو دفتر میں ہی بھول آئے ہیں۔ چنانچہ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر سے کہنے لگے
براہِ کرم چند ہیڈ لائنز پڑھ کر سنادیں۔۔۔
جواب میں مسافر یوں گویا ہوا:
معاف کیجئے، میں بھی آپ کی طرح جاہلِ مطلق ہوں

:haha:
 

عمر سیف

محفلین
ایک سکھ جوڑے نے عدالت میں طلاق کا کیس کر دیا۔ جج جب جائیداد اور اولاد کی تقسیم کرنے لگا تو ان کے تین بچوں کا سن کر بولا “ان کو تم کیسے برابر برابر تقسیم کرو گے؟”۔
سردار بولا “اچھا یہ بات ہے تو پھر ہم طلاق کا کیس اگلے سال کریں گے”۔
 

عمر سیف

محفلین
اخبار کے ایڈیٹر نے سب ایڈیٹر سے کہا:
“ یہ تم نے کیا سُرخی بنائی ہے؟ بیوی میں دھماکہ؟؟“۔

سب ایڈیٹر نے مؤدب لہجے میں جواب دیا:
“ جناب میں نے تو خبر کو آسان الفاظ میں لکھا ہے“۔
“ خبر کے اصل الفاظ کیا ہیں“۔ ایڈیٹر نے پوچھا تو سب ایڈیٹر نے جواب دیا:
“ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ میاں والی میں دھماکہ ۔۔۔ ۔!!!!!!“۔
 

عمر سیف

محفلین
سوال۔ لمبی عمر کے لئے کیا کرنا چاہیے ؟
جواب ۔ شادی
سوال ۔ اس سے کیا زندگی لمبی ہو جاتی ہے؟
جواب ۔ نہیں، پر زندگی لمبی لگنے لگتی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
لڑ کا : تمھاری آنکھیں کتنی حسین ہیں۔

لڑ کی : چھوڑو ناں ۔ ۔ ۔

لڑ کا : تمھارے بال کتنے خوبصورت ہیں۔

لڑ کی : شرما کے ۔ چھوڑو ناں۔ ۔ ۔تم بھی ۔ ۔

لڑ کا : اتنی دیر سے چھوڑ ہی تو رہا ہوں۔
 

عمر سیف

محفلین
میاں بیوی ہر سال عوامی میلے میں جایا کرتے تھے اور جب بھی میاں ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کی خواہش ظاہر کرتا بیوی فوراً اسے کہتی میاں پانچ ہزار روپے لگیں گے اور تمہیں پتہ ہے پانچ ہزار روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے۔
ایک دن میاں بولا بیگم اب میں پچاسی برس کا ہو چکا ہوں اور اس دفعہ میں نے ہیلی کاپٹر کی سیر نہ کی تو ہو سکتا ہے میری یہ خواہش کبھی پوری نہ ہو سکے۔ بیوی بولی میاں تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پانچ ہزار روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے۔ ہیلی کاپٹر کا کپتان ان کی باتیں سن رہا تھا۔ اسے بوڑھے پر ترس آیا اور ان سے بولا میں ایک شرط پر آپ کو ہیلی کاپٹر کی سیر کرا سکتا ہوں کہ آپ تمام راستے میں خاموش رہیں گے اور اگر کسی نے بھی منہ کھولا تو پانچ ہزار روپے دینے پڑیں گے۔
کپتان نے بوڑھے میاں بیوی کو ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہی خوب تماشے کئے مگر وہ میاں بیوی کے منہ سے ایک بھی لفظ نہ نکلوا سکا۔ جب کپتان زمین پر اترا تو اس نے بوڑھے سے کہا کہ میں نے تو ہزار کوشش کی کہ آپ لوگ بولیں مگر آپ خاموش رہے، کیوں؟
بوڑھا بولا، کپتان جب تم نے ہمیں بلانے کیلیے پہلا کرتب دکھایا تو میری بیوی باہر گر گئی مگر ميں خاموش رہا کیوں کہ تمہیں معلوم ہے پانچ ہزار روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
استاد: مشہور لڑائیوں کے متعلق بتاؤ۔

شاگرد:امی نے گھر کی باتیں باہر بتانے سے منع کررکھا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں۔

شاگرد:سر! یہ تو کوئی بے وقوف بھی بتادے گا۔

استاد: اسی لیے تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔
 

عدیل منا

محفلین
ایک آدمی ہاتھ میں تلوار لئے مسجد میں داخل ہوا اور آواز دی۔آپ میں کوئی سچّا مسلمان ہے؟
ایک بزرگ بولے، میں ہوں۔
وہ بزرگ کو باہر لے گیا اور ان کے قدموں میں بکرا ذبح کردیا۔پھر مسجد گیا، تلوار سے خون ٹپک رہا تھا۔ بولا، اور کوئی سچا مسلمان ہے؟
آواز آئی، مولوی صاحب ہیں۔
مولوی غصہ سے: بکواس کردا اے، مینوں تے کلمہ وی نئی آندا
(بکواس کرتا ہے، مجھے تو کلمہ بھی نہیں آتا)
 
Top