تعارف میں کوئی عام بندہ نہیں۔ :)

muhajir

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

فورم پر موجود سب احباب حیران نہ ہوں، کہ مجھے کہاں سے یاد آگیا کہ اتنے عرصے بعد میں یہاں اپنا تعارف پیش کررہا ہوں۔۔۔
بھائی مجھے اپنے تعارف کروانے کا کوئی زیادہ شوق نہیں ، کیونکہ بندے ایک عام سے انسان ہے۔ اور کبھی کبھی کچھ خاص کرنے کو سوچ بھی لیتا ہے ۔ اور اکثر ان میں کوئی ایک آدھا کام تکمیل تک پہنچ جاتا ہت۔ گویا ہم ایک سست انسان ہیں، جو ظاہر ہے ہر کوئی نہیں ہوتا۔

خیر اردو اپنے گھر کی لونڈی ہے ، کیونکہ والد صاحب اردو زبان و ادب کے استاد ہیں۔ مجھے خود کتاب بینی سے شغف ہے۔ جس میں تاریخ، سیاسیات، شاعری سے زیادہ لگاؤ ہے۔ جبکہ پڑھائی میری خالص سائنسی مضمون پر مشتمل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کا اعلی ذوق پایا ہے۔ خاص طور پر پہاڑوں سے بہت محبت ہے۔ اور خواہش ہے کہ ایسے علاقے میں زیادہ وقت گزاروں جہاں پہاڑ اور پانی کا چشمہ ہو۔ کیونکہ قدرت کے قریب ہو کر انسان کا اپنے رب پر ایمان زیادہ ہوجاتا ہے۔ اللہ کرے کہ میری یہ دعا جلد قبول ہو۔

یہ میرا ٹویٹر اکاونٹ ہے۔
http://twitter.com/omair8teez
 

نایاب

لائبریرین
دیر ہی سے سہی مگر آپ کا تعارف کا یاد آنا اچھا لگا ۔
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
ویسے اردو جس کے گھر کی لونڈی ہے اسے " محفل " کو " فورم " لکھنا کچھ جچا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

muhajir

محفلین
دیر ہی سے سہی مگر آپ کا تعارف کا یاد آنا اچھا لگا ۔
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
ویسے اردو جس کے گھر کی لونڈی ہے اسے " محفل " کو " فورم " لکھنا کچھ جچا نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

"باجا" فرمایا آپ نے۔۔۔ خیر ، اب آپ پریشان نہ ہوں کہ میں اردو کی ٹانگیں کیوں توڑ رہا ہوں۔۔ کیونکہ 'یہ گھر کا معاملہ ہے'۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
"باجا" فرمایا آپ نے۔۔۔ خیر ، اب آپ پریشان نہ ہوں کہ میں اردو کی ٹانگیں کیوں توڑ رہا ہوں۔۔ کیونکہ 'یہ گھر کا معاملہ ہے'۔۔۔
میرے بھائی ۔
باجا بجاؤ یا کہ بانسری مگر
سڑک پر گھر کی " لونڈی " کی ٹانگیں توڑنے سے بہتر گھر کے معاملات گھر میں نپٹا لینا ۔۔۔۔۔
نہ تماشہ لگے نہ کسی کی پریشانی کی فکر ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
محفل پر خوش آمدید جناب۔
”میں کوئی عام بندہ نہیں“ سے خیال افتخار ٹھاکر کی طرف گیا جس کا ڈائیلاگ ہے ”میں کوئی عام بندہ نئیں آں، اے پجامہ وی کوئی عام پجامہ نئیں اے ، میرے مامے نے فرانس توں آ کے مینوں لنڈے وچوں لیا کے دتا سی“ :)
 

عسکری

معطل
محفل پر خوش آمدید جناب۔
”میں کوئی عام بندہ نہیں“ سے خیال افتخار ٹھاکر کی طرف گیا جس کا ڈائیلاگ ہے ”میں کوئی عام بندہ نئیں آں، اے پجامہ وی کوئی عام پجامہ نئیں اے ، میرے مامے نے فرانس توں آ کے مینوں لنڈے وچوں لیا کے دتا سی“ :)
اگلی گل وی دسو نا فیر - میں کوئی عام بندہ نئیں - میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 

عثمان

محفلین
آپ واقعی عام بندے نہیں۔ مراسلہ سستی میں آپ نے مجھے بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ :oops:
چار سال میں پچپن مراسلے ؟ :eek: بھائی جی ، میرے سے کچھ ادھار لے لیجیے۔ :p
 
Top