میں کھٹملوں سے تنگ آگیا ہوں

ایک دھواں دھار نسخہ ہے ایک دوست نے جو لیبیا سے آئے تھے انہوں نے بتایا تھا، پیٹرول کا اسپرے، ہر ہفتے ہر چیز کونے کھدرے میں کم سے کم 6 ہفتوں تک، ہمارے گھر میں بھی کچھ سال پہلے کہیں سے آگئے تھے، فرنیچر بھی تبدیل کیا مگر پھر سے وہی حال۔۔۔ لیبیا سے آئےمہمانوں کا نسخہ استعمالا اور پھر انکو دعائیں دیتے رہے۔ وہ دوست اب بھی جہاں ہیں خوش رہیں

کوئی سا اشپرے پمپ لیں اور اس میں پیٹرول بھر لیں اور پھر ہوجائیں شروع، ہر کونے کھدرے میں جہاں بھی کوئی کھٹمل نظر آئے ادھر سپرے، فرنیچر کے کونوں کھدروں میں اور دروزوں کھڑکیوں کی درزوں کے بھیچ بھی ، ادھر ہی مرتی رہیں گی، بچے بوچے سب ختم، مگر یہ انڈے پر اثر نہیں کرتا لہذا ہر ہفتے پھر آن ڈیوٹی ہوں اورجو نئی پیدا ہوتی ہیں، ان کو بھی ماریں، کھٹمل کا انڈے حد سے حد 5 ہفتے رہتا ہے پھر اس میں سے چوزہ پیدا نہیں ہوسکتا۔
مطبل آپ کی 6 ہفتوں کے بعد چھٹی اور ہمیں فیس ارسال
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں ایسا نہ ہو کہ اسپرے کرتے کرتے سگریٹ بھی سُلگا لیں، لہٰذا اسپرے کرتے ہوئے سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ نوشی سے پرہیز نہیں کر سکتے تو بھلے ہی نہ کریں لیکن سگریٹ پینے سے ضرور پرہیز کریں۔
 
کھٹملوں کا سیکنڈوں میں خاتمہ کرنے والا گھریلو نسخہ
گھر میں کھٹملوں کا مسئلہ اس منفرد اور کم خرچ گھریلو دوا سے بہ آسانی حل کیا جاسکتا ہے


گھر کی مسہریوں، چارپائیوں، صوفوں، کرسیوں اور میزوں کی درازوں تک میں کھٹملوں کا ہوجانا صدیوں پرانا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ہر زمانے میں طرح طرح کے جتن کیے جاتے رہے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ بازار میں کھٹمل مارنے والی مہنگی دواؤں کے علاوہ ایسے تعویذ بھی فروخت کیے جارہے ہیں جنہیں بیچنے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں گھر میں رکھتے ہی کھٹمل وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔

البتہ کھٹملوں کو مارنے والی ایک دوا ایسی بھی ہے جسے آپ گھر میں موجود چیزوں کی مدد سے تیار کرسکتے ہیں اور یوں اسے تقریباً مفت ہی سمجھنا چاہیے۔

اسے تیار کرنے کےلیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی:

کھانے کے 2 چمچے واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے کا پاؤڈر)
کھانے کے 2 چمچے جراثیم کش محلول (ڈس انفییکٹینٹ) مثلاً ڈیٹول وغیرہ اور
500 ملی لیٹر (2 گلاس) پینے کا صاف پانی

ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیار کرکے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مر جائیں گے۔ اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد زیادہ ہو تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔

کھٹمل مارنے کا یہ طریقہ نہایت آسان، محفوظ، کم خرچ اور بدبو سے پاک بھی ہے جس پر مہینے میں ایک سے دو بار عمل کرتے رہیں گے تو آپ کے گھر سے کھٹملوں کا صفایا ہوجائے گا۔

البتہ کھٹمل کیونکہ سخت جان ہیں اور بار بار اپنی آبادی بڑھاتے رہتے ہیں اس لیے ممکنہ طور پر آپ کو سال میں کم سے کم ایک مرتبہ اس کھٹمل مار گھریلو محلول کو ضرور استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
السلام علیکم
پہلے تو مجھے یہ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ اس موضوع کو کس زمرے میں رکھا جائے،اب یہیں شروع کردیا ہے اگر غلط ہو تو منتقل کردیجئے گا۔
ہاں جناب، سوال یہ ہے کہ میں کھٹملوں سے تنگ آگیا ہوں۔گذشتہ ڈیڑھ سال میں کئی دفعہ کئی فیومیگیشن والوں کا بھلا کرواچکا ہوں مگر اب تک کھٹملوں سے نجات نہیں ملی ،فی الحال گھر تبدیل نہیں کیا جاسکتالیکن میں نے آخری دفعہ اسپرے کرواکر سارا فرنیچر بیچ ڈالا تھا اور نیا فرنیچر بھی لے لیا تھا
مگراب
دوبارہ سے کھٹمل نمودار ہوگئے ہیں۔
اس لئے
تمام بہن بھائیوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنے مفید مشوروں سے نوزایں۔
گھریلوٹوٹکے اور فیومیگیشن کو آزماچکاہوں۔مجھے اس بارے میں پوچھتے ہوئے جھجک بھی محسوس ہورہی ہے کیونکہ لوگ گھروں میں کھٹمل پڑنے کو اچھا نہیں سمجھتے۔دراصل ہماری کچھ ماسیوں کے گھر کھٹمل ہیں اور ان ہی کے ساتھ ہجرت فرماکرہمارے غریب خانے پر براجمان ہوگئے ہیں۔
اگر آپ کو اس سے نجات کے بارے میں کچھ علم ہوتو ضرور بتائیں،اگر کسی اچھی اور آزمودہ فیومیگیشن سروس کو جانتے ہیں تو اطلاع کردیں میں ان سے بھی رابطہ کرلوں گا ۔ان شاءاللہ۔۔۔۔
خدارا جنگ یا کسی اور روزنامے والی فیومیگیشن سروس کے بارے میں نہیں بتائیے گا کیونکہ اس بارے میں میرا تلخ تجربہ ہے۔
ویسے میں اس کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک امتحان بھی سمجھتا ہوں۔اللہ آسانی فرمائے گا۔
گھر میں لگتا ہے دھوپ کا گزر نہیں
 
Top