ذوالفقار نقوی
محفلین
عدیل و عدل کی ساری حدیں علیؑ سے ہیں
علیؑ کا ہاتھ ہے ، سب صنعتیں علیؑ سے ہیں
یہ نصف نور کا ہے نصف نور سے رشتہ
نبیؐ کا در ہے مگر نعمتیں علیؑ سے ہیں
حسنؑ کی سبز قبا سے جلال ِ مہدیؑ تک
خدا کے نور کی سب مشعلیں علیؑ سے ہیں
علیؑ امام ، ولی ، جانشین ِ ختم ِ رُسل ؐ
پیام ِ حق کی سبھی مسندیں علیؑ سے ہیں
مشام ِ جاں میں سمایا ہے بس یہی سودا
نفَس نفَس میں نبیؐ ، دھڑکنیں علیؑ سے ہیں
نماز جاری رہی اور زکات کر دی ادا
سخا و جود کی یہ سر حدیں علیؑ سے ہیں
علیؑ کا ذکر ہے اوج و کمال کا باعث
شعور و فکر کی سب رفعتیں علیؑ سے ہیں
میں ذوالفقار ہوں ہر ایک ناصبی کے لئے
میں کیا کروں کہ مری نسبتیں علیؑ سے ہیں
ذوالفقار نقوی ۔انڈیا
علیؑ کا ہاتھ ہے ، سب صنعتیں علیؑ سے ہیں
یہ نصف نور کا ہے نصف نور سے رشتہ
نبیؐ کا در ہے مگر نعمتیں علیؑ سے ہیں
حسنؑ کی سبز قبا سے جلال ِ مہدیؑ تک
خدا کے نور کی سب مشعلیں علیؑ سے ہیں
علیؑ امام ، ولی ، جانشین ِ ختم ِ رُسل ؐ
پیام ِ حق کی سبھی مسندیں علیؑ سے ہیں
مشام ِ جاں میں سمایا ہے بس یہی سودا
نفَس نفَس میں نبیؐ ، دھڑکنیں علیؑ سے ہیں
نماز جاری رہی اور زکات کر دی ادا
سخا و جود کی یہ سر حدیں علیؑ سے ہیں
علیؑ کا ذکر ہے اوج و کمال کا باعث
شعور و فکر کی سب رفعتیں علیؑ سے ہیں
میں ذوالفقار ہوں ہر ایک ناصبی کے لئے
میں کیا کروں کہ مری نسبتیں علیؑ سے ہیں
ذوالفقار نقوی ۔انڈیا