تعارف میں ہوں اظہر

اظہرالحق

محفلین
السلام علیکم

میں ہوں اظہر، ٣٣ سال کا سن ، کام کمپویوٹر پروگرامر
اردو سے محبت ہے ، لکھتا بھی ہوں اور پڑھتا بھی ہوں
موسیقی سے لگاؤ ہے ، کی بورڈ بجا لیتا ہوں

امید ہے یہاں اچھے دوست ملیں گے

وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اظہر، میں اس محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ یہاں آتے رہیں گے۔ آپ کو یہاں انشاءاللہ اچھے دوست ہی ملیں گے۔
 
وعلیکم ا لسلام اظہر صاحب۔
امید ہے آپ اس فورم میں بہت enjoy کریں گے۔ اور اس میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے اور سکھانے کو ملے گا اور اچھے اچھے لوگو ں سے ملاقات ہو گی۔
میں آپ کو اس فورم میں بڑی گرم جوشی سے خوش آمدید کہتا ہو۔
:D :D
 
نبیل

تکنیکی معاون
عتیق، کیا بات ہے آپ کی۔۔بہت شکریہ اظہر کو خوش آمدید کہنے کا لیکن آپ بھی ذرا شکل دکھاتے رہاں کریں یہاں پر۔ آپ کوئی تجویز پیش کریں کہ کس طرح ریاضی سے متعلقہ مواد کو اس فورم پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
 
فری

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
السلام علیکم

میں ہوں اظہر، ٣٣ سال کا سن ، کام کمپویوٹر پروگرامر
اردو سے محبت ہے ،

وسلام

ہم آپ کو اپنے اس پیارے فورم میں ویلکم کرتے ہے،۔۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ بہت ہی اچھا گزرے گا،۔۔ اور امید ہے آپ اپنی علم ہمارے ساتھ شئیر کرینگے،۔۔۔
فری
 
دوست

محفلین
زہے نصیب
جی آیاں نوں ۔ امید ہے آپ کی آمد سے اردو ویب کو مزید ترقی اور ہمیں کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 
خوش آمدید

اظہر میں آپ کو دلی طور پر خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کی آمد سے محفل کی رونق دو بالا ہوگی۔
خوش آمدید :)
 
نبیل نے لکھا ہے
عتیق، کیا بات ہے آپ کی۔۔بہت شکریہ اظہر کو خوش آمدید کہنے کا لیکن آپ بھی ذرا شکل دکھاتے رہاں کریں یہاں پر۔ آپ کوئی تجویز پیش کریں کہ کس طرح ریاضی سے متعلقہ مواد کو اس فورم پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
نبیل صاحب!
آپ کا فورم بڑا زبردست ہے اور میں اسی تلاش میں ہوں کہ ریا ضی کے مواد کو انٹرنیٹ پر کیسے پیش کیا جائے اور یہی تلاش مجھے آپ کے فورم تک لے آئی اور میرا تو آپ لوگوں سے کچھ سیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ورنہ میں تو ہر کام کے لئے حاضر ہوں۔ :D :D
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
اظہرالحق

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:

سوالات: جوابات ذرا سائنسی ہیں ، سائینس کی بتی جلا کر پڑھیے گا
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
آکسیجن کی وجہ سے

12-اور کب تک؟
جب تک آکسیجن ملتی رہے

13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
کیمیائی تلاش کے لئے

14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
ڈی این اے DNA کا

13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
اسی کائنات میں

14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ یہ پروگرام صرف طوطے کو فیڈ کیا گیا ہے

15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
ہاں ، بعد میں ہم نے بیل کو کھا لیا

16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
اب تو بھائی E-Book ہی پڑھتے ہیں ، اور آخری پڑھی تھی ۔ ۔ ۔ The Last Day on Earth

17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
ا - دریافتیں ہوتی ہیں
ب - ہر سال لوگ پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں
ج - فیل ہونے کی اصل وجہ بتائی جا سکتی ہے

18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
خود کو تین چار پی ایچ ڈی ڈگری سے نواز دوں گا اور پھر ۔ ۔ ۔

19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
کلیات منٹو ۔ ۔ ۔ وجہ ۔ ۔ ۔ اتنا سچ ہضم نہیں ہوتا

20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

ایک پیسہ آپ کو ۔ ۔ ۔ کیونکہ وہ دینے کے بعد ایک کروڑ ایک کروڑ تو نہیں رہے گا نا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
فرخ

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
السلام علیکم

میں ہوں اظہر، ٣٣ سال کا سن ، کام کمپویوٹر پروگرامر
اردو سے محبت ہے ، لکھتا بھی ہوں اور پڑھتا بھی ہوں
موسیقی سے لگاؤ ہے ، کی بورڈ بجا لیتا ہوں

امید ہے یہاں اچھے دوست ملیں گے

وسلام

السلام علیکم اظہر
بہت خوش آمدید یہاں پر۔ بہت اچھا تعارف کروایا آپ نے۔
میں بھی ایک Software Build Engineer ھوں جو Programming کی ہی ایک شاخ ہے۔ امید ہے آپ سے اپنی field کے سلسلے میں بھی بات چیت جاری رہے گی۔
آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کس شہر میں کام کرتے ہیں؟
جی بالکل، آپ کو یہاں واقعی اچھے دوست ملیں گے۔ میں خود ابھی نیا ہوں یہاں لیکن اب لگتا ہے جیسے یہاں کے لوگوں سے پرانی جان پہچان ہو۔
والسلام
ٍفرخ
 
اظہرالحق

محفلین
ماوراء نے کہا:
مجھے لگتا ہے۔۔اظہر صاحب کا کسی خلائی کمپنی یا ان کا تعلق کیمیاء سے ہے۔۔۔ :p

آپ نے بلکل صحیح پھچھانہ ۔ ۔ ۔۔ ویسے میرے بے تکلف دوست مجھے ۔ ۔ ۔ مریخی یعنی مارس کا بندہ کہتے ہیں‌ ۔ ۔ ۔

سو آپ میری باتوں میں اگر ایلن (Aalian) پن پائیں تو ۔ ۔ ۔ ۔

ہاں ۔ ۔ ۔ ۔ کیمیا گری سے پرانا تعلق ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ بقول میر
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہ کیما گری کا

۔۔ ۔ ۔ ۔

ہاں جی ، حسابگر (Computer) پر اپنے فرمان چلانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ سو اس دنیائے حسابگراں کا حصہ ہوں جو اس بین الاقوامی جالے کا حصہ ہے ۔ ۔ ۔۔

ویسے بھی بزبان غالب اپنا تعارف کراتے ہیں کہ

پوچھتے ہیں بنوں میں کہ کون ہے غالب
تمہیں بتلاؤ ہم تمہیں بتلائیں کیا (بلکہ کیوں :twisted: )
 
آپکے سائینسی جوابات خوب رہے اور باقی احباب سے منفرد بھی جو سراسر آپ کی انفرادیت کا عکاس ہے۔ انداز آپکا البتہ اور ہے۔۔۔۔

دو سوالات بطورِ قاری:
سڑک پر دوڑتے ہوئے گھوڑے کے پاؤن کی آواز کا سائنس سے ثابت کریں؟
گورے کی قدرت، جس نے لوہے سے پانی نکال دیا۔ کیا ہے؟
 
Top