تعارف میں ہوں عاشق چانگ

عاشق چانگ

محفلین
جیسا کہ میرا تعلق باب الاسلام سندھ کے شہر میرپورخاص سے ہے، مجھے میرے دوست ایم اے راجا نے بتایا کہ اس فورم پر سندھی بھی موجود ہے اور آپ کو وہاں جانا چاہئیے تو میں نے یہ حیرت انگیز فورم جوائن کیا، جیسا کہ اردو ( کمپیوٹر پر ) لکھنے میں کچھ کچا ہوں سو غلطیاں سر زد ہوتی رہیں گی، اسلیئے ہمیشہ آپ کی رہنمائی کا طلبگار رہوں گا، میں امید کرتا ہوں کہ یہاں مجھے آپ حضرات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شکریہ۔
 
بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب عاشق چانگ۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ رہی بات اردو کمپیوٹر پر لکھنے کی تو جناب یہاں آتے رہیں پھر دیکھیں آپ کی اردو ٹھیک ہوتی ہے یا نہیں۔۔۔ ویسے مجھے آپ کے آئی ڈی کی کچھ سمجھ نہیں آئی میرا مطلب ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں اور ایسا آئی رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
ایم اے راجا

محفلین
عاشق صاحب بہت شکریہ کہ آپ میرے بتانے پر یہاں آئے، ایسا فورم قومی زبان میں شاید ہی کوئی دوسرا ہو، آپ کو سندھی ادب سے لگاؤ ہے تو وہ بھی یہاں موجود ہے، امید ہیکہ آپ یہاں بور نہیں ہوں گے، شکریہ۔
 
ایم اے راجا

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب عاشق چانگ۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ رہی بات اردو کمپیوٹر پر لکھنے کی تو جناب یہاں آتے رہیں پھر دیکھیں آپ کی اردو ٹھیک ہوتی ہے یا نہیں۔۔۔ ویسے مجھے آپ کے آئی ڈی کی کچھ سمجھ نہیں آئی میرا مطلب ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں اور ایسا آئی رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین

بلال صاحب السلام علیکم۔
اصل میں عاشق صاحب بہت اچھے سندھی شاعر ہیں ان سے میری کافی دوستی ہے، انکی آئی ڈی کے بارے میں عرض کرنا میں نے بہتر جانا سو گزارش عرض کرتا ہوں کہ، عاشق صاحب کا نام عاشق حسین ہے انکی ذات چانگ ( بلوچ ) ہے، اس مناسبت سے انہوں نے اپنی آئی ڈی عاشق چانگ بنائی ہے، لیکن غالباً وہ اردو کی سے ناواقفیت کی بنیاد پر وہ اپنی آئی ڈی عاشق چانگ کے بجائے عاشق جانگ لکھ گئے ہیں۔شکریہ۔
عاشق صاحب ہم نے دوستی کا فریضہ ادا کردیا ہے، آپ منتظمین کو آئی ڈی تبدیل کرنے کی درخواست شکایت اور تجاویز کی تحریڈ میں کر کے نام تبدیل کروا سکتے ہیں۔ شکریہ۔
 
معلومات میں اضافہ کرنے کا بہت بہت شکریہ جناب۔۔۔ اور اس بات پر بھی بہت بہت شکریہ کہ آپ عاشق صاحب کو اس خوبصورت اور اچھی اردو محفل میں لائے ہیں۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
دوست

محفلین
جی آیاں نوں پاء جی۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ چانگ دیکھ کر مجھے لگا کہ کوئی چینی بھائی آگیا ہے محفل پر:grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب عاشق چانگ صاحب آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے بہت شکریہ راجا بھائی آپ نے عاشق صاحب کو بھی راستہ دیکھایا آپ یہاں سندھی میں شاعری ارسال کر سکتے ہیں‌ آپ کے لیے تو یہاں‌بہت کچھ ہے اور ہمارے لے آپ ہیں بہت شکریہ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عاشق صاحب۔۔ سندھی کے ساتھ ساتھ اردو محفل بھی آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔ امید ہے یہاں بھی آپ یا جایا کریں گے۔
 
عاشق چانگ

محفلین
آپ سب حضرات کی محبتوں کی لیئے شکریہ، کچھ مصروفیت کی وجہ سے ہم فورم سے دور تھے اج ایک بار پھر آ گے ہیں، سب کو ایک بار پھر سے سلام۔
 
فاروقی

معطل
شکریہ عاشق چانگ صاحب ،کہ آپ ادھر تشریف لائے.........باقی .....اور کھلیں گے دوچار ملاقاتوں میں...
 
Top