مغزل
محفلین
محمد وارث صاحب، ایم اے ساگر صاحب، ابنِ سعید صاحب، شمشاد صاحب، تعبیر صاحبہ، نبیل صاحب، دوست صاحب،
ظفری صاحب، زینب صاحبہ، سخنور صاحب، جناب الف عین صاحب، فرحت کیانی صاحبہ (صاحب)، ساجد اقبال صاحب،
سیدہ شگفتہ صاحبہ،ابو شامل صاحب اور حجاب صاحبہ
السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبراکاۃ
سب سے پہلے تو میں معذرت خواہ ہوں تاخیر سے جواب دینے کیلئے اور بجائے فرداََ فرداََ کے ایک ساتھ ہی تخاطب کیلئے ۔
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی صاحبہ کی اٹھکیلیوں سے آپ واقف ہی ہیں۔اسی وجہ کر مجھے مجبوراََ یہ کڑواگھونٹ
بھرنا پررہا ہے۔۔۔ آپ سبھی احباب جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے اور وہ جو غیردانستہ مجھ سے رہ گئے ہیں ۔۔ آپ سبھی احباب
کا صمیمِ قلب سے ممنون و متشکّر ہوں کہ آپ نے میری گڑیا کی پیدائش پر بے پناہ خلوص ، محبت اور اپنائت سے لبریز
مبارکباد اور دعائوں کا سلسلہ جاری کیا ۔۔ میر ی دعا ہے کہ مالک و مولا آپ سبھی احباب بشمول جملہ اراکینِ بزم۔۔
سبھی دعائیں میری بیٹی، اس کی والدہ، اور دیگر افراد سمیت آپ سب کے حق میں بھی مستجاب فرمائے (آمین)
مجھے عجیب سی خفت کا سامنا ہے کہ نہ تو میں آپ احباب کی مبارکباد کاحق ادا کرسکا ہوں اور نہ ہی دعائوں کا۔
ایک شعر کسی یاد آگیا پیش کرتا ہوں اور اجازت چاہوں گا۔
بیٹے ہیں اپنے باپ کی جاگیر کے رقیب۔۔۔۔۔
وہ گھر بھی کوئی گھر ہے جہاں بیٹیاں نہ ہوں
اپنی محبتوں اوردعائوں میں اسی طرح یاد رکھیئے گا۔
والسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبراکاۃ
عقیدت کیش
م۔م۔مغل