مبارکباد م۔ م۔ مغل ماہر کے عہدے پر

شمشاد

لائبریرین
محفل کے معزز ممبر م۔ م۔ مغل ماہر کے عہدے پر

(اس فقرے میں آٹھ عدد میمیں آ گئیں، کچھ زیادہ نہیں ہو گئیں)

مغل صاحب یہ سنگ میل بہت مبارک ہو۔
 
عہدہ کے بجائے مقام لکھ دیتے شمشاد بھائی تو 10 میمیں ہو جاتیں

میم صاحب والی میمیں نہیں بلکہ نون میم والی میمیں۔ (مزاق)
 

محمداحمد

لائبریرین
کب مہارت میں ان کی شبہ تھا
پھر بھی عہدہ ، سند پر سند ہے
اب تو ہر فن میں یکتہ ہوئے وہ
یعنی اب تو مہارت کی حد ہے


تین "میم" پہلے ہی اُن کے نام میں گم تھے
اب وہ ہو گئے ماہر ، ایک "میم" اور آیا
چار "میم" والے ہیں اب ہمارے بھائی بھی
چار "میم" والوں کو ایک "میم" اپنا بھی
آپ کو مبارک ہو، آپ کو مبارک ہو

ًمغل بھائی پرُ خلوص مبارک باد قبول کیجے!
 

مغزل

محفلین
محفل کے معزز ممبر م۔ م۔ مغل ماہر کے عہدے پر

(اس فقرے میں آٹھ عدد میمیں آ گئیں، کچھ زیادہ نہیں ہو گئیں)

مغل صاحب یہ سنگ میل بہت مبارک ہو۔

آداب شمشادصاحب
بندہ پروری ہے آپ کی وگرنہ بندہ کس قابل کہ کچھ کہہ سکے اس ضمن میں
محض مبارکباد قبول کرنے کے ۔۔ اب تو مجھے خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا
کہ میری ایک ہزار پوسٹس میں کام کی کتنی پوسٹس تھی۔۔۔
بہت بہت شکریہ سرکار
آپ کی محبت اور بندہ پروری پر احسان مند

م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
عہدہ کے بجائے مقام لکھ دیتے شمشاد بھائی تو 10 میمیں ہو جاتیں

میم صاحب والی میمیں نہیں بلکہ نون میم والی میمیں۔ (مزاق)

سرکار ۔۔۔ ملاحظہ کیجئے
محمد ( م+ح+م+م+د) , محمود ( م+ح+م+و+د) ، مغل (م+غ+ل) = 6 م +1 م (ماہر ) = 7
7 تو یہی ہوگئیں۔۔۔۔ ن م والی میم ہی کی بات کر رہا ہوں وگرنی مادام والی مَیم تو ایک ہی ہے۔۔
 

مغزل

محفلین
فرّخ :
بہت بہت مبارک ہو مغل صاحب مہارت حاصل ہونے پر!

بہت بہت شکریہ فرخ صاحب۔۔۔ بندہ پروری ہے جناب کہ

تعبیر :
بہت بہت مبارک ہو یہ عہدہ

شکراً شکراً یا حبیبیہ عفیفہ " تعبیر" ثمّ شکراً

زھرا علوی :

بہت بہت شکریہ زھرا جی جی ۔۔۔ نوازش کرم مہربانی ۔۔۔
 
Top