اسکا بھی ایک طریقہ اکبر الہ آبادی بتاگئے ہیں۔۔۔ :D
اس ادا سے مِسوں نے کہا 'کم آن'
تیر کی سی مجھ میں اب روانی ہے
اس طریقے کے مطابق تو میری شاعری میں روانی کے لئے کسی مس کا 'کم آن' کہنا تو لازمی ٹھہرا۔
اب منتظر رہنا پڑے گا کہ کب کلام میں روانی آئے گی ;)
 
کئی بار یہ دھاگہ میں نے اس طرح پڑھا

یتیم سے شادی

کیونکہ "میم" کے ساتھ موجود ڈبل کوٹیشن گڑبڑ کر دیتے ہیں
قیصرانی بھیا! بہت ثواب کی بات کردی آپ نے تو۔ یتیم سے شادی تو واقعی بہت ثواب کا کام ہے، میں سنجیدگی سے کچھ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔
 
امجد علی راجا صاحب۔
1- شاعری مجھے بہت پسند ہے، لیکن اس کےقوائد و رموز سے قطعی لا بلد ہوں۔ پھر بھی میری ناقص رائے میں اگر پہلے مصرے کو اس طرح کر لیا جائے۔" میں نے پوچھا دونوں یہ پاگل ہیں کون" تو کیسا رہے گا ؟ چونکہ دوسرا مصرع یہ واضح کر رہا ہے کہ سوال ڈاکٹر سے کیا گیا تھا۔
2- برائے کرم یہ بھی بتا دیں کہ دونوں میمیں کالی تھیں یا گوری تا کہ آئندہ کے خواہش مندوں کی راہنمائی ہو سکے۔
مشورے کے لئے شکریہ عمر اعظم بھیا! میں اس پر سوچتا ہوں۔
آپ کے ارمانوں پر پانی ڈالنے کے لئے "م" کے نیچے زیر ڈال دینا کافی ہوگا۔
ویسے اچھا نکتہ اٹھایا آپ نے۔
 
”اردو ویب“ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق اشعار کی صحت کے لئے کچھ تبدیلی کے مشورے سامنے آئے، جن کی روشنی میں انتظامیہ کو تبدیلی کی درخواست پوسٹ کر دی ہے۔ امید ہے "اردو ویب لیبارٹری" کو تبدیلی پسند آئے گی۔​
شکریہ​
 
غائب کہاں چھوٹے بھائی۔۔
دل میں جھانک کر دیکھو تو ذرا!!!:)
دل میں جھانکوں؟
'ث' بھی نظر آرہی ہے، 'ع' بھی کھڑی ہے، 'ش' بیٹھی ہوئی ہے اور 'ر' 'ط' 'ف' 'م' 'ث' 'ل' 'ب' 'ج' 'ح' 'الف' 'خ' 'ف' ارے نظر آگئے، آپ بھی نظر آگئے۔ "پراہ جی، ادھر تے ویکھو"
 

شیزان

لائبریرین
دل میں جھانکوں؟
'ث' بھی نظر آرہی ہے، 'ع' بھی کھڑی ہے، 'ش' بیٹھی ہوئی ہے اور 'ر' 'ط' 'ف' 'م' 'ث' 'ل' 'ب' 'ج' 'ح' 'الف' 'خ' 'ف' ارے نظر آگئے، آپ بھی نظر آگئے۔ "پراہ جی، ادھر تے ویکھو"

شکر ہے نظر کرم ہوئی تو۔۔ ورنہ اتنی ساری ہستیوں میں ایک ہمارا وجود کیا معنی رکھتا تھا;)
 
Top