م س ورڈ فائلوں کی وائرس سے بیڑی غرق

دوست

محفلین
مجھے سرحد کے صحافی جناب وقار علی روغانی کی ایک ای میل ملی ہے جس میں انھوں نے اپنے کافی سارے ڈیٹا کی کسی وائرس کے ہاتھوں تباہی کی ذکر کرکے اس کی بحالی کے لیے مدد مانگی ہے۔ مجھ سے تو یہ فائلیں اوپن آفس میں نہیں کھل سکیں آپ دیکھیں اگر کچھ بات بن جائے۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------
Dear friend

I am very tens as I lost my all data that I created during the last
eight months for a news organization.

When I contact a friend he said that this is W32 virus, created by
Chinese hackers and affect Word and Excel files. He added that the
virus convert the existing files to some older format.

You can see how they were changed when affected as I attached the
affected files, please check it and reply me as soon as possible,
because I am very tens. I would be very grateful for your help and
assistance. Please note the attached files were afftected.

Regards

Waqar Ali Roghani
Peshawar
------------------------------------------------------------------------------------------------------
متعلقہ فائلیں یہ ہیں۔
http://www.box.net/shared/rltpz6xp4y
 

رضا

معطل
میرے کمپیوٹر میں بھی ورڈ اور ایکسل کی کافی ساری فائلیں خراب ہوئیں ہيں۔
ہر بیماری کا حل ہے۔وہ الگ بات ہے کہ ہمیں اس کا حل نہ مل رہا ہو۔
برائے کرم! اراکین سنجیدگی سے اس مسئلے کے بارے میں سوچیں تاکہ میرے جیسے کئیوں کا بھلا ہوجائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ یہ فائلز کس کوڈ میں‌تھیں؟ کیا اردو زبان تھی یا انگریزی

اب ایک اور حل ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے سسٹم کو وائرس سے پہلے کی تاریخ میں ری سٹور کرکے دیکھ لیں۔۔۔

ویسے یہ لنک کچھ بتا رہا ہے۔ اگر یہی وائرس ان کے پی سی میں ہے تو پھر مایوسی ہی ہے

http://www.dotxls.com/excel-recover...-k5--virus-and-corrupted-excel-and-word-files
 

دوست

محفلین
یہ تو پھر مسئلہ ہوگیا ہے ان کی ای میل سے تو لگ رہا ہے کہ کافی اہم ڈیٹا تھا۔ :roll:
 

پاکستانی

محفلین
14.gif
 

الف عین

لائبریرین
کیا واقعی سسٹم میں وائرس ہی تھا؟؟ میرا تجربہ تو یہ رہا ہے کہ کم از کم ورڈ 97 تو اپنی فائلیں خود ہی کھا جاتا ہے کبھی کبھی۔ فائلیں کرپٹ اس وجہ سے بھی ہو جاتی ہیں جب ایک ہی فائل پر بے شمار سیشنس میں تدوین کی جاتی رہی ہو۔ اور ساتھ ہی ساتھ سٹائل استعمال کیے بغیر اگر بار ہا لوکل فارمیٹنگ (سلیکٹ کر کے فانٹ کی تندیلی یا پیرا گراف کی فارمیٹنگ میں تبدیلی) کی گئی ہو تو۔ میرے تجربے کے مطابق جدول والے ورڈ ڈاکیومینٹس کرپٹ پرون ہوتے ہیں۔ ورڈ کے ٹیبل ماڈیول میں بہت بگس ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
کیا کسی کو ابھی تک اس وائرس کا حل ملا کیا۔ آج ہی مجھے اپنے ہیڈ آفس سے فون آیا تھا ان کی ایکسل کی تمام فائلز ایسے ہی کرپٹ ہو گئی ہیں اور بہت اہم ریکارڈ تباہ ہو گیا ہے اگر کسی کے پاس اس کا حل ہے تو پلیز بتائیں۔
 
Top