محفل کے شعراء میں اعلٰی نام م م مغل یا پھر مغزل صاحب کو سالگرہ مبارک ہو ۔
کچھ عرصے سے محفل میں کم یا پھر یوں کہیں کہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
اللہ آپکو صحت و تندرستی عطا کرے اور رحم و کرم فرمائے آمین ثم آمین
آمین ثم آمین۔۔۔محمود یوں تو تمھیں سالگرہ کی مبارکباد نئے دن کا آغاز ہوتے ہی دے چکی ہوں اور گھر پر آج اس خوشی کا اہتمام بھی کیا ہے ہم نے لیکن اپنے تمام محفلین کے ساتھ اپنی اس اردو محفل میں
تمھیں ایک بار پھر سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد
خدا کرے کبھی کوئی غم،کوئی دکھ تمھارے قریب نہ آنے پائے ۔ ۔
تم صحت اور سکون کی دولت سے مالامال لمبی زندگی جیو ۔ ۔
ہمیشہ تمھاری زندگی کا دامن لازاوال خوشیوں سے بھرا رہے ۔ ۔
خدا ہمارے پیار کے آشیانے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے ۔ ۔
زندگی کی آخری سانسوں تک اللہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ نصیب کرے آمین ثمہ آمین
محمود تمھاری سالگرہ پر میرے کچھ الفاظ تمھارے لیے اور تمھارے نام ۔ ۔ ۔ ۔۔
مغزل
خدا کرے کہ تمھاری ہو ہر خوشی پوری
یوں ہنستے کھیلتے گزرے یہ زندگی پوری
ہمیشہ چاند ستاروں کا آفتاب رہو
چمن میں سب سے نمایاں رہو،گلاب رہو
تیرا نصیب ثریا کا اوج چھو جائے
جسے زوال نہ ہو وہ عروج تو پائے
جہاں بھی رہنا خدا کی امان میں رہنا
کسی بھی دکھ نہ کسی امتحان میں رہنا
خدا کرے کہ تیرا دل کبھی اداس نہ ہو
اداسیوں کا تصور بھی تیرے پاس نہ ہو
کوئی بھی دکھ نہ ستائے کبھی کہیں تم کو
کسی کو جو نہ ملی وہ ملے خوشی تم کو
(غ۔ن۔غ)
آمین ثمہ آمین