اوہو وجی بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
یہ کیا کیا آپ نے
یہ لڑی تو میں نے بنانی تھی
میں صبح ہی بنا دیتی لیکن بجلی نے دھوکہ دیا
ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے پہلے گھر اسی لیے جلدی آئی کہ یہ لڑی بناسکوں لیکن یہاں آکے دیکھا تو آپ محمود کی سالگرہ کی لڑی مجھ سے پہلے ہی بنا چکے ہیں
خیر یہ محمود کے لیے آپ کا پیار اور خلوص ثبوت ہے
آپ کا بہت شکریہ کہ کم کم آنے کے باوجود بھی آپ نے یاد رکھا اور بروقت یہاں اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا
محمود یوں تو تمھیں سالگرہ کی مبارکباد نئے دن کا آغاز ہوتے ہی دے چکی ہوں اور گھر پر آج اس خوشی کا اہتمام بھی کیا ہے ہم نے لیکن اپنے تمام محفلین کے ساتھ اپنی اس اردو محفل میں تمھیں ایک بار پھر سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد خدا کرے کبھی کوئی غم،کوئی دکھ تمھارے قریب نہ آنے پائے ۔ ۔تم صحت اور سکون کی دولت سے مالامال لمبی زندگی جیو ۔ ۔ ہمیشہ تمھاری زندگی کا دامن لازاوال خوشیوں سے بھرا رہے ۔ ۔ خدا ہمارے پیار کے آشیانے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے ۔ ۔زندگی کی آخری سانسوں تک اللہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ نصیب کرے آمین ثمہ آمین
محمود تمھاری سالگرہ پر میرے کچھ الفاظ تمھارے لیے اور تمھارے نام ۔ ۔ ۔ ۔۔
مغزل
خدا کرے کہ تمھاری ہو ہر خوشی پوری
یوں ہنستے کھیلتے گزرے یہ زندگی پوری
ہمیشہ چاند ستاروں کا آفتاب رہو
چمن میں سب سے نمایاں رہو،گلاب رہو
ترا نصیب ثریا کا اوج چھو جائے
جسے زوال نہ ہو وہ عروج تو پائے
جہاں بھی رہنا خدا کی امان میں رہنا
کسی بھی دکھ نہ کسی امتحان میں رہنا
خدا کرے کہ ترا دل کبھی اداس نہ ہو
اداسیوں کا تصور بھی تیرے پاس نہ ہو
کوئی بھی دکھ نہ ستائے کبھی کہیں تم کو
کسی کو جو نہ ملی وہ ملے خوشی تم کو
(غ۔ن۔غ)
آمین ثمہ آمین
اوے یہ والی چیزیں تو نہیں دی مجھے اس دن ؟؟ ہیں ں ں ۔۔؟؟
میرے بھائی مغزل ایک دفعہ اور سالگرہ تو آپ ابھی بھی منا سکتے ہیںہائے اور میرے ربّا ۔۔۔ ۔ کاش میں ہرمہینے برتھ ڈے منا سکتا ۔۔ آ ہ ہ ہ ۔۔ ہاہہاہاہ
محمود اللہ تمہاری عمر دراز کرے اور صرف خوشیاں ہی خوشیاں تمہارے دامن میں رہیں کبھی کوئی غم بھول کر بھی تمہارے نزدیک نہ آنے پائے یہاں دیر سے آنے کی معذرت دراصل گھر میں کل تک مجلسوں کا سلسلہ چل رہا تھا بے انتہا مصروفیت تھی اسلئے جیسے ہی آج محفل میں آیا تو تمہارا ٹیگ ملا۔ یہ تو تھی سالگرہ کے حوالے سے بات اب آؤ میرے گفٹ کی طرف تو بھائی میری طرف سے اتنا حقیر سا تحفہ جو میں نے دیا ہی صرف اپنی بہن غزل کیلئے تھا تم اُڑانے کے چکر میں تھے یاد ہے میں نے تو اسوقت ہی تمہارا ہاتھ روک لیا تھا جب تم اس دن نام نہاد بقر عید ملن ( جس میں سب کے دھوکہ دینے کے باوجود صرف ہم اور تم موجود تھے) میں فنگر فش کی طرف ہاتھ بڑھارہے تھے ۔ارے ہاں اوے میر انیس بھائی نے جو تحفہ دیا تھا اس کا ذکر اور شکریہ خود ادا کرنا اور رسید بھی دینا کہ ساری فنگر فش خود ہڑپ کر لی تھی تونے اور مجھے بالکل نہیں دی ایک اسٹک بھی ۔۔
اورہاں اگر انیس بھائی نے شکریہ قبول نہیں کیا تو انیس بھائی کی ایک کمزوری تجھے بتا دوں گا۔۔
کیوں انیس بھائی ؟؟ بتا دوں وہ فون والی بات ؟؟ ہاہہاہااہہا
محمود اللہ تمہاری عمر دراز کرے اور صرف خوشیاں ہی خوشیاں تمہارے دامن میں رہیں کبھی کوئی غم بھول کر بھی تمہارے نزدیک نہ آنے پائے یہاں دیر سے آنے کی معذرت دراصل گھر میں کل تک مجلسوں کا سلسلہ چل رہا تھا بے انتہا مصروفیت تھی اسلئے جیسے ہی آج محفل میں آیا تو تمہارا ٹیگ ملا۔ یہ تو تھی سالگرہ کے حوالے سے بات اب آؤ میرے گفٹ کی طرف تو بھائی میری طرف سے اتنا حقیر سا تحفہ جو میں نے دیا ہی صرف اپنی بہن غزل کیلئے تھا تم اُڑانے کے چکر میں تھے یاد ہے میں نے تو اسوقت ہی تمہارا ہاتھ روک لیا تھا جب تم اس دن نام نہاد بقر عید ملن ( جس میں سب کے دھوکہ دینے کے باوجود صرف ہم اور تم موجود تھے) میں فنگر فش کی طرف ہاتھ بڑھارہے تھے ۔
شکریہ اگراپنی بہن سےوصول کیا جاتا ہے تومیں بھی غزل بہن سے وصول کرلوں گا اسکے لئے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں میں تو برملا بلا جھجک کہتا ہوں کہ ہر شریف آدمی کی طرح میں بھی اپنی بیوی سے ڈرتا ہوں اب تم نہ مانو تو الگ بات ہے حالانکہ تم بھی اچھے خاصے شریف آدمی ہو۔
ٹھیک ہے کلیئر ہوگئی نا بات تو اب فون والی بات جانے دو
اس مچھلی میں درد بھی شامل تھا بھابھی۔۔میر انیس بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ
بھیا آپ کی بھیجی ہوئی فنگر فش بہت مزے کی تھی اور پھر آپ نے جس پیار اور خلوص سے بھیجی تھی اس سے تو اس کا مزہ اور بھی دوبالا ہو گیا تھا
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے بھیا ۔ ۔ ۔ ۔ آمین
آپ ذاتی پیغام میں کریں وہاں کے آداب ہمارے اپنے مرتب کردہ ہوں گے۔۔۔نہیں اس مچھلی میں کوئی درد نہیں تھا درد تو میرے سر میں کردیا تھا کچھ احبابِ محفل میں اب اسکا تذکرہ کروں گا تو آدابِ محفل کے خلاف ہوگا
آمینمیر انیس بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ
بھیا آپ کی بھیجی ہوئی فنگر فش بہت مزے کی تھی اور پھر آپ نے جس پیار اور خلوص سے بھیجی تھی اس سے تو اس کا مزہ اور بھی دوبالا ہو گیا تھا
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے بھیا ۔ ۔ ۔ ۔ آمین
اس مچھلی میں درد بھی شامل تھا بھابھی۔۔
یقین نہ آئے تو میر انیس بھائی سے پوچھ لیں۔۔۔
پر میں تو اپنی شکایت درج کرا چکا ہوںآپ ذاتی پیغام میں کریں وہاں کے آداب ہمارے اپنے مرتب کردہ ہوں گے۔۔۔
بہت جلد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔پر میں تو اپنی شکایت درج کرا چکا ہوں
جاؤگے؟بہت جلد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
فی الحال محرم الحرام کا مہینہ چل رہا ہے اور ہم جانتے ہیں آپ مصروف ہوں گے۔
ویسے 6 دسمبر کو ایکسپو سینٹر میں کتب میلہ ہے۔۔