نئی اردو ترجمہ ٹیم

چلیں جی میں بھی آگیا ہوں ، کام ذرا سست روی سے جاری رہے گا کیونکہ آجکل ایک تو رمضان ہے دوسرا طبیعت بھی ناساز ہے مگر کچھ نہ کچھ ترجمہ چلتا رہے گا ساتھ ساتھ۔ :)

پہلے ایک فائل کا ترجمہ میں کر چکا ہوں وہ دیکھ لیں کہ ٹھیک ہے تو دوسری شروع کردیتا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
خیال رکھنے کی باتیں:‌

ترجمے کے دوران %s اور \n کا خصوصی خیال رکھیں۔ %s کا مطلب ہے کہ وہاں کسی فائل، شے، کلید، وغیرہ کا نام ہوگا یا کوئی پیغام ہوگا۔ اسے سیاق و سباق کے مطابق استعمال کیجئیے۔ \n کا مطلب ہے نئی لائن اگر آپ ترجمے میں \n نہیں لگائیں گے تو پو فائل قابل استعمال نہ رہے گی۔

دوسری بات یہ کہ انڈر اسکور کا استعمال کی بورڈ شارٹ کٹ بیان کرتا ہے۔ اس کا یہ طریقہ _Fفائل بالکل غلط ہے کیونکہ پھر یہ ایف بھی فائل کے ساتھ نظر آئے گا۔ صحیح طریقہ یہ ہے ف_ائل ۔
 

نعمان

محفلین
درخواست:

براہ مہربانی لفظ key کے لئیے کلید کا ترجمہ استعمال کریں۔ کیونکہ کئی اور جگہ استعمال کیا جاچکا ہے اور اس پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ ایسے ہی ٹیکسٹ کے لئیے عبارت استعمال کریں۔
 

نعمان

محفلین
دیکھنے میں آرہا ہے کہ ترجمہ ٹیم کے ارکان کوئی خاص کام نہیں دکھا رہے۔ اب میں ایک اکیلی جان ارکان کو ای میل بھیجوں کہ ترجمہ کروں کہ ورڈ بینک کے تراجم دیکھوں یا وکی مینٹین کروں۔ اسلئے میں خود کو یہ نیا رول دے رہا ہوں۔
ا۔ اب سے میرا کام آپ سب لوگوں سے کام کروانا ہوگا۔
2۔ وکی مینٹین رکھنا
3۔ ٹیکنیکل نقائص تلاش کرنا
4۔ ترجموں پر نظر ثانی ہوگا۔

گرچہ میں پھر بھی ترجمہ کرتا رہوں گا مگر انٹرانس پر۔ اپنے ذمے لی ہوئی فائلوں میں سے ایک فائل کا میں ترجمہ کرچکا ہوں دوسری فائل گنوم ایپلیٹس ادھوری حالت میں انٹرانس پر اپلوڈ کررہا ہوں تاکہ کوئی چاہے تو اس پر کام آگے بڑھا سکے۔

آپ میں سے جن لوگوں نے فائلوں کی ذمہ داریاں لیں اور ابھی تک اپنا کام پورا نہیں کیا وہ ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب میں مسلسل ان کی جان کھائے رکھوں گا۔ :lol:

دوسری بات گنوم پر بطور اردو کوآرڈینیٹر جو mwalam صاحب کا نام درج ہے تو اس سلسلے میں کاروائی کی سفارش کرونگا کیونکہ جناب عالم صاحب ایک عرصے سے غیر فعال ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی صلاح ہو تو میں خود کو پروگرام کوآرڈینیٹکی حیثیت سے وہاں متعارف کرادوں؟
 

زیک

مسافر
نعمان نے کہا:
دوسری بات گنوم پر بطور اردو کوآرڈینیٹر جو mwalam صاحب کا نام درج ہے تو اس سلسلے میں کاروائی کی سفارش کرونگا کیونکہ جناب عالم صاحب ایک عرصے سے غیر فعال ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی صلاح ہو تو میں خود کو پروگرام کوآرڈینیٹکی حیثیت سے وہاں متعارف کرادوں؟

ابھی ٹھہر جائیں۔ پہلے ہی اردو والوں کا وہاں بہت مذاق ہے کہ کام کرتے نہیں کوآڈینیٹر بدلتے رہتے ہیں۔ جب کم از کم 10 فیصد کام ہو جائے تو بات کریں اور یہ دکھائیں کہ کتنا کام ہو چکا ہے۔
 

نعمان

محفلین
زکریا میں نے میلنگ لسٹ جوائن کی تو یہی خیال میرے دل میں آیا۔ چار فیصد تو کام کیا نہیں اور چلے ہیں میاں کوآرڈینیٹر بننے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں کہ بہت سارے لوگ فٹافٹ ساری فائلیں ترجمہ کرنے پر لگ جائیں۔ فی الحال تو پرائیویٹ مسیجنگ اور ای میل کے ذریعے کام چلارہا ہوں۔ ای میل رابطے تو ہوتے ہیں مگر ٹیم میں وہ جذبہ بیدار نہیں ہورہا۔
 

نعمان

محفلین
آصف بھائی کو gcalctool کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ مگر رمضان کی مصروفیات کے سبب اس پر پیشرفت سست رہے گی۔ تاہم مجھے یقین ہے کہ ترجمہ بہت عمدہ ہوگا اور آئندہ کے کاموں میں بہت معاون ہوگا۔ صورتحال اب کچھ یوں ہے:

کgnome-panel noumaan
GDM shakir aziz
gedit shakir mustaqim
ekiga qaisrani
eog bazooq
dasher shakir alqadri
evolution-webcal shamshad
gcalctool asif

گنوم پینل، گنوم آئیکون تھیم کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے۔ گنوم پینل کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
 
لیں نعمان میں بھی آ گیا ہوں ویسے اب تک وہ کمبخت فائل یاد نہیں آئی جو کبھی ترجمہ کی تھی اینٹرانس پر۔

میرے ذمہ بھی لگا دی جائے فائل اور آہستہ آہستہ اسے مکمل کرتا رہوں گا۔

ویسے آپ کا یاد دہانی کروانے کا طریقہ بالکل ٹھیک ہے اس سے انسان لاچار ہوکر ہی سہی کام کرنے لگ جاتا ہے۔ :)
 

نعمان

محفلین

دوست

محفلین
ٹھیک ٹھیک۔
میں بھی دوبارہ سے کام شروع کرتا ہوں۔ چونکہ میں داخلے کا منتظر تھا کہ ہوجائے۔ جو کہ نہیں ہوسکا تو اب میں فارغ ہوں۔۔۔۔
 
میں نے اپنی فائل پر کام شروع کردیا ہے، کیا جو الفاظ پوچھنے ہوں یہی پوچھ لیے جائیں یا کسی اور دھاگے پر۔
 

نعمان

محفلین
غالبا میرے علاوہ پچھلے تین دن میں انٹرانس پر کوئی اور صارف لاگ آن نہیں ہوا۔

شاکر نے جی ڈی ایم کے ترجمے کی ذمے داری لی اور ورڈ پریس کے ترجمے میں مشغول ہوگئے۔

شمشاد صاحب کا کہنا ہے کہ وہ رمضان میں دنیا داری کے کاموں سے گریز کرتے ہیں۔

قیصرانی کو پاکستان میں غالبا اپنے کزنز کے ساتھ تفریحات میں مشغول ہیں۔ انہیں ایک ذپ بھیجا تھا جس کا جواب ہنوز موصول نہیں ہوا۔

ارکان سے میری گذارش ہے کہ وہ تکلفات ایک طرف رکھیں اور اپنی دستیابی یا عدم دستیابی دلچسپی یا عدم دلچسپی کے بارے میں مروت نہ برتتے ہوئے آگاہ کریں۔ تاکہ پھر ورک فورس کے حساب سے کام کیا جائے۔
 

دوست

محفلین
ورڈپریس مکمل ہوگیا ہے۔ اصل میں ورڈپریس پچھلے 8 دس ماہ سے یونہی پڑا تھا۔ دوبار اس کا نیا ورژن آچکا ہے اور دونوں بار ہم نے صرف نئے آئے ڈوروں کا ترجمہ کیا اور بس۔ اب زکریا بھائی سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کررہے ہیں تاکہ ایڈمن وغیرہ کو اردو ترجمہ ٹھیک دکھے۔ ساتھ ہی اس میں ویب پیڈ شامل کرنے کا بھی سوچتے ہیں۔ نبیل بھائی کے طریقے کے مطابق کسی دن پنگے بازی کرتا ہوں‌ یا پھر ایک اور موڈ ملا ہے دائیں سے بائیں زبانوں کے لیے اس کو ٹرائی کرتا ہوں۔ یہ بھی ہونا چاہیے تھا یار یہ تو ابتدائی منصوبوں میں‌سے ایک تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
قیصرانی کو پاکستان میں غالبا اپنے کزنز کے ساتھ تفریحات میں مشغول ہیں۔ انہیں ایک ذپ بھیجا تھا جس کا جواب ہنوز موصول نہیں ہوا۔

ارکان سے میری گذارش ہے کہ وہ تکلفات ایک طرف رکھیں اور اپنی دستیابی یا عدم دستیابی دلچسپی یا عدم دلچسپی کے بارے میں مروت نہ برتتے ہوئے آگاہ کریں۔ تاکہ پھر ورک فورس کے حساب سے کام کیا جائے۔

ارے نہیں‌بھائی جی، میں کل گاؤں گیا تھا، والد صاحب کی قبر پر۔ تو آج واپسی ہوئی، ذپ پڑھا اور جواب بھی دے دیا
 
نعمان جو فائل مجھے دی تھی وہ شاید کسی اور نے تقریبا مکمل کردی ہے ، اب اس کا کیا کیا جائے۔

ایسا کریں مجھے ایک اور فائل دے دیں۔
 

نعمان

محفلین
محب آپ کو تو nautilus سونپی گئی تھی۔ وہ تو ابھی تقریبا نامکمل ہی ہے۔ آپ کس فائل کی بات کررہے ہیں؟
 
Top