نئی اردو ویب سائٹ کا فانٹ کونسا رکھا جائے؟

زیف سید

محفلین
دوستو:

میں ایک اردو ویب سائٹ پر کام کر رہا ہوں جس کے لیے کسی مناسب اردو فانٹ کی تلاش ہے۔
کیا کوئی دوست بتا سکے گا کہ اس سائٹ (اردو ویب) پر کون سا فانٹ استعمال ہوتا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ مزید یہ کہ ڈریم ویور اور کانٹینٹ مینجمنٹ سافٹ ویر میں اس فانٹ پر مبنی صفحات کو کیسے برتا جائے؟

جواب کا پیشگی شکریہ۔

زیف
 
نبیل

تکنیکی معاون
زیف سید نے کہا:

السلام علیکم زیف سید۔ میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ فونٹ کی ویب سائٹ کو ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ صارف کے کمپیوٹر پر ہونا چاہیے۔ البتہ ویب پیج کے سٹائل میں فونٹ‌ کا نام شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے صارف کے کمپیوٹر پر براؤزر اسی فونٹ میں ٹیکسٹ کو ڈسپلے کرتا ہے۔ اس فورم کے سٹائل میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ‌ کا نام شامل ہے۔ یہ وہی فونٹ‌ ہے جس میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی سائٹ ڈسپلے ہوتی ہے۔

جہاں تک ڈریم ویور کا تعلق ہے تو میں اس پر اتنی مہارت نہیں رکھتا۔ لیکن کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ڈریم ویور کے بغیر بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
زیف سید نے کہا:
دوستو:

میں ایک اردو ویب سائٹ پر کام کر رہا ہوں جس کے لیے کسی مناسب اردو فانٹ کی تلاش ہے۔
کیا کوئی دوست بتا سکے گا کہ اس سائٹ (اردو ویب) پر کون سا فانٹ استعمال ہوتا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ مزید یہ کہ ڈریم ویور اور کانٹینٹ مینجمنٹ سافٹ ویر میں اس فانٹ پر مبنی صفحات کو کیسے برتا جائے؟

جواب کا پیشگی شکریہ۔

زیف

<p dir="ltr">
"Nafees Web Naskh" is the defacto standard font for Urdu Web. Check www.crulp.org

</p>
 
الف عین

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:

جیس۔ میں تم سے متفق ہوں کہ نفیس ویب نسخ زیادہ بہتر ہے۔ لیکن بی بی سی والوں نے ایشیا ٹائپ کو فروغ دیا ہے تو در اصل اسی کو آج کل کا معیار کہا جا سکتا ہے۔ تمھارے سسٹم میں تم نے نفیس ویب کو کانفی گیور کر رکھا ہے تو تم کو وکی پیڈیا پر بھی نفیس ویب نسخ دکھائ دے رہا ہے۔ وہاں بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہے تمھارے مضموں میں تم ہی تصحیح کر سکو تو بہتر ہے۔
 
حوصلہ شکنی

ایشیا ٹائپ کا معاملہ ہو بہو IE والا ہے یعنی یہ غلط طرح سے کام کرنے کو فروغ دیتا ہے۔ اس میں ہم سب جانتے ہیں بہت سے گلف غلط نمبروں پر میپ ہیں تاہم یہ IE کی طرح سب سے زیادہ پھیلا ہوا فانٹ بھی ہے۔ یہی ہمارا المیہ ہے۔

ایشیا ٹائپ کے کچھ بہت بڑے بڑے فوائد ہیں۔ جن میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ چھوٹے نقاط پر اچھا نظر آتا ہے۔ نفیس میں ایسا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم ویب سائٹ بنانے جاتے ہیں تو نفیس کے کچھ مسائل سامنے آتے ہیں۔

ایسے ہی موقع کے لیے میں اردو نسخ یونی کوڈ کے استعمال کا مشورہ دیتا ہوں۔ اس میں ایشیا ٹائپ جیسی خصوصیات ہیں اور معیار سے قریب تر ہے۔

خلاصہ یہ کہ ایشیا ٹائپ کو استعمال ضرور کریں لیکن اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے۔ اس کاطریقہ یہ ہے کہ فانٹ کی ترتیب میں اس کو پیچھے رکھیں۔ مثلاً سی ایس ایس کے ذریعے:

font-family: "Urdu Naskh Unicode", "Urdu Naskh Asiatype", "Nafees Web Naskh", Tahoma, "Arial Black";
 
زیف سید

محفلین
مدد کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے http://salrc.uchicago.edu/resources/fonts/available/urdu/ پر اردو فانٹس کے کچھ نمونے دیکھے ہیں۔میں فانٹس کے تکنیکی امور کے معاملے میں تو اناڑیِ محض ہوں تاہم تھوڑا بہت اردو عربی خطاطی اور خوشنویسی کا تجربہ ہے۔اس بنا پر میں کہہ سکتا ہوں کہ نسخ کے فانٹس میں ایشیا ٹائپ اوراردو نسخ یونی کوڈ مقابلتا ًًبہتر نظر آرہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اردو ٹائپ سے مماثلت کی وجہ سے مذکورہ فانٹ جانے پہچانے سے لگتے ہیں۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ مجلسِ ترقیِ ادب لاہور کی کتابیں اسی فانٹ میں چھپتی رہی ہیں(تاہم اب وہ بھی نوری نستعلیق کی طرف مراجعت کر چکے ہیں)۔سائٹ مکمل ہو گئی تو اس کا پتا یہاں چسپاں کردوں گا۔

خوش رہیے۔

زیف
۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی پینا پڑا ہے پائپ کا
حرف پڑھنا پڑا ہے ٹائپ کا!
ُ(ُاکبر الہ آبادی)
 
جیسبادی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
جیسبادی نے کہا:
زیف سید نے کہا:

<p dir="ltr">
"Nafees Web Naskh" is the defacto standard font for Urdu Web. Check www.crulp.org

</p>
جیس۔ میں تم سے متفق ہوں کہ نفیس ویب نسخ زیادہ بہتر ہے۔ لیکن بی بی سی والوں نے ایشیا ٹائپ کو فروغ دیا ہے تو در اصل اسی کو آج کل کا معیار کہا جا سکتا ہے۔ تمھارے سسٹم میں تم نے نفیس ویب کو کانفی گیور کر رکھا ہے تو تم کو وکی پیڈیا پر بھی نفیس ویب نسخ دکھائ دے رہا ہے۔ وہاں بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہے تمھارے مضموں میں تم ہی تصحیح کر سکو تو بہتر ہے۔

اعجاز، وکی پر تصیح تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ ویب سائٹ والا سیکشن ہی نکال کر، نفیس فونٹ کے نمونے کی تصاویر لگا دی جائیں۔ کیا خیال ہے؟
 
Top