ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
سید عاطف علی
-------------
نئی تہذیب کے رسیا خدا سے دور ہوتے ہیں
وہ اپنے نفس کے ہاتھوں بڑے مجبور ہوتے ہیں
----------
ذرا سی بات ہے لیکن سمجھ آتی نہیں ان کو
خدا کو یاد کرنے سے سبھی دکھ دور ہوتے ہیں
------------
توکّل رب پہ کرنے سے سکوں آتا ہے چہروں پر
انہیں تم غور سے دیکھو بڑے پُر نور ہوتے ہیں
-----------
بُرائی پر لگاتے ہیں جو اپنے نوجوانوں کو
کسی بھی قوم کے اندر وہی ناسور ہوتے ہیں
----------
نکل کر ذات سے اپنی جو لوگوں کے لئے سوچیں
زمانے میں وہ اپنے کام سے مشہور ہوتے ہیں
----------
کبھی مایوس مت ہونا خدا اچھا ہی کرتا ہے
بھروسہ ہو جنہیں رب پر وہی مسرور ہوتے ہیں
---------
جنہیں توفیق ملتی ہے عبادت وہ ہی کرتے ہیں
خدا کی نعمتیں پا کر وہی مشکور ہوتے ہیں
---------
جو پھیلاتے ہیں نیکی کو رہو ان میں ہی تم ارشد
خدا کے اذن سے ہی وہ یہاں مامور ہوتے ہیں