خرد اعوان
محفلین
نئی دفتری حکمت عملی برائے سال 2009
قانون لباس
١- آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کام پر آتے ہوئے اپنی تنخواہ کے حساب سے لباس زیب تن کریں ۔
٢- اگر آپ پراڈا جوتے یا گوچی کے بیگس لیے دکھائی دئیے تو ہم سمجھیں کے کہ آپ کو کسی بھی قسم کی مالی اعانت کی ضروت نہیں ہے اس لیئے تنخواہ میں کسی بھی قسم کی بڑھوتی نہیں کی جائے گی ۔
٣ - اگر آپ برے لباس کو زیب تن کئے ہوئے دکھائی دئیے تو آپ کو تنبیہ کی جائے گی کہ پیسوں کو ڈھنگ سے خرچ کرنے کا فن سیکھیں تاکہ کچھ بہتر کپڑوں میں دفتر آسکیں اور لازمی انتظامیہ یہاں واضع کرنا ضروری سمجھتی ہے کہ اس صورت میں بھی تنخواہ میں کسی بھی قسم کی بڑھوتی نہیں کی جائے گی ۔
٤ - اگر آپ بلکل مناسب لباس پہنتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے اور اس صورت میںتو تنخواہ میںاضافہ بلکل بھی نہیںہوگا ۔
بیماری کے دن
اب سے دفتر میں کسی بھی قسم کا ڈاکٹری سرٹیفکیٹ برائے علالت منظور نہیں کیا جائے گا ۔اگر آپ اس قابل ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس جا سکتے ہیں تو کام پر بھی آسکتے ہیں ۔
خاص دن
ہر ملازم کو ایک سو چار خاص دن ملیں گے ۔ جنھیں ہفتہ اور اتوار کہا جائے گا ۔
صدماتی چھٹی
اس کے لیے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں مل سکتی ہے ۔آپ اپنے وفات پا گئے ساتھیوں اور رشتے داروں کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ہیں ۔ اس چھٹی کی رعایت کی ایک ہی گنجائش ہے کہ ملازم کی ذاتی وابستگی کی صورت میں کوشش کرکے تدفین دوپہر میں رکھی جائے ۔ہمیں آپ کو دوپہر کے کھانے سے ایک گھنٹے پہلے چھٹی دیتے ہوئے دلی مسرت ہوگی ۔
باتھ روم بریک
کلی طور پر سب سے زیادہ وقت ٹائلٹس میں گزارا جاتا ہے ۔اب سے سختی کے ساتھ صرف تین منٹ کا وقت دیا جائے گا ۔ان تین منٹوں کے آخر میں ، ایک الارم بجے کا ، ٹائلٹ پیپر رول واپس ہو جائے گا اور باتھ روم کا دروازہ کھل جائے گا ۔اور ساتھ کے ساتھ تصویر بھی کھنچ جائے گی ۔ دوسری مرتبو ایسی غلطی کرنے پر ،آپ کی تصویر کمپنی کے بلیٹن بورڈ پر چسپاں کر دی جائے گی “ دائمی خطا وار “ کے زمرے میں ۔اگر کوئی بھی اس تصویر کو دیکھ کر ہنستے ہوئے پایا گیا تو اسے کمپنی کے “مینٹل ہیلتھ پالیسی “ کے تحت برتا جائے گا ۔
کھانے کا وقفہ
× چمڑخ لوگوں کے لیے تیس منٹ کا کھانے کا وقفہ ہوگا ، کیونکہ انہیں اچھے طریقے سے کھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر نظر آسکیں ۔
× درمیانے سائز کے لوگوں کے لیے پندرہ منٹ کا کھانے کا وقفہ ہوگا تاکہ وہ متوازن غذا کھا کر اپنے آپ کو متناسب رکھ سکیں ۔
× گول مٹول لوگوں کے لیے صرف پانچ منٹ کا کھانے کا وقفہ ہوگا ۔پانچ منٹ کافی ہوتے ہیں ایک سلم فاسٹ کا ساشیٹ پینے کے لیے ۔
کمپنی آپ کی وفا داری کی قدر کرتی ہے ۔ہماری پوری کوشش ہوگی کے ہم اپنی کمپنی میں مثبت اور مناسب کام کا ماحول دے سکیں ۔ جہاں تک آپ کے سوالوں ، رائے ،شکایتوں ، محرومیوں ، کوفت ، اِشتَعال ، طَعن ، الزامات کا تعلق ہے انہیں کسی دوسری جگہ دیکھا جائے گا ۔
آپکا مخلص
مینیجر دفتری امور
خ چ(خاکسار چوہدری )
ایک انگریزی ای میل سے ماخوذ
ترجمعہ : خرد ملک احسان اعوان