نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر کانگریس کے کارکنوں کادھاوا

کاشفی

محفلین
نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر کانگریس کے کارکنوں کادھاوا
india-pakistan-attackonpakistanihighcommissionofficeinnewdehli_8-7-2013_112788_l.jpg

نئی دلی…نئی دلی میں بھارتی حکمران جماعت کے کارندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا ، پرتشدد مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کو واٹرکینن کا استعمال کرنا پڑا ، بھارتی مظاہرین نے وزیراعظم من موہن سنگھ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ نوازشریف سے ملاقات منسوخ کریں بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے یوتھ ونگ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا ،حملہ آور سیکڑوں کی تعداد میں تھے ، جنہیں روکنے کے لیے پولیس کو ایکشن لینا پڑا ، اور بپھرے ہوئے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا ۔دوسرا طرف بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کاکہنا ہے کہ ایل او سی کے معاملے پر پاکستان سے وضاحت طلب کی ہے ، پاکستان کے جواب کے بعد فیصلہ پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا وفد آج وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کرے گا ، اور وزیراعظم پر زور دیا جائے گا کہ وہ ستمر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر نواز شریف سے ملاقات نہ کریں ، تاہم حکمران جماعت کانگریس کے ترجمان کا کہناہے کہ نواز شریف من موہن ملاقات منسوخ نہیں ہوگی اور دونوں وزرائے اعظم کی میٹنگ شیڈول کے مطابق ہوگی۔
 

سید ذیشان

محفلین
خفیہ ہاتھ یہی چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہیں اور یہ عوام کا خون چوس چوس کر عیاشیاں کریں۔

جب بھی امن کی بات ہوتی ہے تو بارڈر پر کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے اور حالات پہلے سے بھی بدتر ہو جاتے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی، پاکستانی ہائی کمیشن پرحملے پراحتجاج
Pakistan-India-FO-PakAmbassyAttack_8-7-2013_112793_l.jpg

اسلام آباد…بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر میں حملے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابقبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے واقع پر احتجاج کیا گیا اوریاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی حفاظت بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے،جبکہپاکستان ہاوٴس کی حفاظت کی ذمے داری بھی بھارتی حکومت کی ہے،دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کویقینی بنانے پربھی زوردیا۔دفترخارجہ کہنا ہے کہ نئی دلی میں کچھ مظاہرین پاکستانی ہائی کمیشن کے باہراکھٹے ہوئے،بھارتی مظاہرین نے پاکستان کی خلاف نعرے بازی کی۔
 
میں تو کہتا ہوں دونوں ممالک اپنے اپنے ایٹمی اسلحے کا فائدہ اٹھائیں اور اس کے بعد ایک بار پھر سے ترقی کی راہ پر ٹھیک سے گامزن ہوں۔
 

سید ذیشان

محفلین
میں تو کہتا ہوں دونوں ممالک اپنے اپنے ایٹمی اسلحے کا فائدہ اٹھائیں اور اس کے بعد ایک بار پھر سے ترقی کی راہ پر ٹھیک سے گامزن ہوں۔

جتنا ایٹمی اسلحہ ہے اس سے یہ پورا خطہ 100 سال تک آباد کاری کے قابل نہیں رہے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جتنا ایٹمی اسلحہ ہے اس سے یہ پورا خطہ 100 سال تک آباد کاری کے قابل نہیں رہے گا۔
سو سال؟ جناب یہاں تو پلوٹونیم بم اور پتہ نہیں کیا کیا بن چکا ہے۔ دس ہزار سال تک تو بھول جائیے سب کچھ۔ سوائے انسان کے اور کچھ نہیں ہوگا :)
 

سید ذیشان

محفلین
سو سال؟ جناب یہاں تو پلوٹونیم بم اور پتہ نہیں کیا کیا بن چکا ہے۔ دس ہزار سال تک تو بھول جائیے سب کچھ۔ سوائے انسان کے اور کچھ نہیں ہوگا :)

سو سال تو کم از کم ہے۔ ویسے بھی مسلمانوں کو تو پرواہ نہیں ہونی چاہیے، جنت میں پلاٹ جو بُک کروائے ہوئے ہیں۔

;)

ع
بہشت ہے ہمیں آرامِ جاوداں کے لئے
 
آخری تدوین:

عمراعظم

محفلین
خفیہ ہاتھ یہی چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہیں اور یہ عوام کا خون چوس چوس کر عیاشیاں کریں۔

جب بھی امن کی بات ہوتی ہے تو بارڈر پر کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے اور حالات پہلے سے بھی بدتر ہو جاتے ہیں۔

متفق۔
 

کاشفی

محفلین
پٹاخہ بھی چلے تو بھارت الزام پاکستان پر لگادیتا ہے، چوہدری نثار
Pakistan-Politics-India-CHNisar_8-7-2013_112801_l.jpg

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ پٹاخہ بھی چلے تو الزام پاکستان پر لگا دو، پاک فوج پر باوٴنڈری لائن سے 5 کلو میٹر اندر جا کر بھارتی فوجیوں کو مارنے کا الزام مذاق سے کم نہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی کمزوریوں اور مسائل پاک فوج کے ذمے نہ ڈالے، بھارتی حکام اور میڈیا کا شورو غل سمجھ سے بالا ہے، خطے میں کشیدگی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقے میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے اور یہ عمل دو طرفہ اقدامات سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے، بلاوجہ الزام تراشی سے امن کی کوششوں کو تقویت نہیں ٹھیس پہنچے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دنیا بھر کے (اکثر اگر تمام نہیں) سیاسی کارکنوں کو دیکھ کر جو دو اصطلاحات ذہن میں آتی ہیں وہ پتلی تماشہ اور ٹشو پیپر کی ہیں۔۔ پتلیاں جن کے پاس اپنی عقل نہیں ہوتی اور ٹشو پیپر جسے استعمال کر کے پھینک دیا جاتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیاسی کارکن اگر صاحب عقل ہوں اور جوش و جذبہ اپنے اپنے ملک و شہر کی گلی محلوں کی صفائی میں اور کچرا سمیٹنے میں اگر دکھا دیں تو کیا ہی اچھی بات ہو!
 

کاشفی

محفلین
عید پردلی ہائی کمیشن پرمظاہرہ منصوبے کے تحت کرایا گیا، پاکستان
pakistan-highcommission_8-11-2013_113142_l.jpg

اسلام آباد…پاکستان نے کہاہے کہ عید پر دلی ہائی کمیشن پر منصوبہ بندی سے مظاہرہ کرایا گیا۔مظاہرے اور دوستی بس روکے جانے پر سخت تشویش ہے پاکستان نے کہاہے کہ عید پر دلی ہائی کمیشن پر منصوبہ بندی سے مظاہرہ کرایا گیا۔مظاہرے اور دوستی بس روکے جانے پر سخت تشویش ہے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس اتاشی منظورعلی میمن نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف مظاہروں پر گہری تشویش ہے۔ جس کے بارے میں بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر میں حریت رہنماوٴں کی گرفتاری اور مظاہروں میں بھارتی میڈیا کے کردار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
 
Top