وہ سر بسجدہ ہیں آج کیوں بزم دشمناں میں
جبین نازاں نہ آستاں پر جھکانے والے
مجھے تو اول الذکر شعر بہتر لگا۔وہ سر بہ سجدہ ہیں آج کیوں بزم دشمناں میں
جبین نازاں کو میرے در پر جھکانے والے
یا
ذرا سا میرا جو حال بدلے،نظر نہ آئیں
سبھی جبینِ نیاز در پر جھکانے والے
سر محمد ریحان قریشی
بھائی عظیم
اور ہمیں آپ کی رائے بہتر لگیمجھے تو اول الذکر شعر بہتر لگا۔
'جبیں' کے بارے میں میں عرض کر چکا ہوں کہ جھکایا جانا مشکوک لگ رہا ۔ جسے کہتے ہیں نا 'ماتھا ٹیکنا' وغیرہ یا سجدہ کرنا ۔ محمد ریحان قریشی بھائی نے اپنی رائے پیش کر دی ہے ۔ میرا مشورہ ہے کہ محمد وارث صاحب اور محترم خلیل الرحمن صاحب سے بھی پوچھ لیجیے ۔وہ سر بہ سجدہ ہیں آج کیوں بزم دشمناں میں
جبین نازاں کو میرے در پر جھکانے والے
یا
ذرا سا میرا جو حال بدلے،نظر نہ آئیں
سبھی جبینِ نیاز در پر جھکانے والے
سر محمد ریحان قریشی
بھائی عظیم
پہلی شکل بہتر ہےاندھیری شب میں سحر کا مژدہ سنانے والے
کہاں گئے وہ زمیں سے سورج اگانے والے
یا
اندھیری شب میں سحر کا مژدہ سنانے والے
کہاں گئے وہ افق میں سورج اگانے والے
کونسا بہتر ہے؟
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی