نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے جہاں نئے پلیٹ فارم کی پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہاں کچھ دوست فونٹ سائز اور رنگوں کی ایڈجسٹمنٹ کا مشورہ بھی دیتے آئے ہیں۔ اس تھریڈ کا آغاز اس مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے تا کہ یہاں آپ اپنے کمپیوٹر پر محفل فورم کے ڈسپلے کے بارے اپنے تجربات سے آگاہ کر سکیں۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہوگا کہ آپ جن مختلف کمپیوٹرز پر محفل فورم کو ملاحظہ کرتے ہیں، وہاں محفل فورم کے ایک یا ایک سے زیادہ سکرین شاٹ لے کر یہاں ان کے ربط فراہم کر دیں۔ اس طرح ہم مختلف براؤزرز اور مختلف سکرین ریزولوشنز پر محفل فورم کے ڈسپلے کا اندازہ لگا سکیں گے۔ سب سے پہلے میں اس سلسلے میں اپنے تجربات بیان کرتا ہوں۔
ذیل کے دو سکرین شاٹ میرے لیپ ٹاپ پر لیے گئے ہیں۔ اس لیپ ٹاپ پر ونڈوز 7 انسٹالڈ ہے اور یہ سکرین شاٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے لیے گئے ہیں۔
جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ ایکسپلورر پر نستعلیق فونٹ میں اردو متن کی کوالٹی قابل قبول ہے۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر rounded corners کو سپورٹ نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے صفحے کی خوبصورتی میں قدرے کمی آ جاتی ہے۔
ذیل کے تین سکرین شاٹ میں نے اپنے آئی پیڈ پر لیے ہیں جس میں محفل فورم سفاری براؤزر میں نظر آ رہی ہے۔
جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے، آئی پیڈ پر اگرچہ نستعلیق فونٹ استعمال نہیں ہو رہا، لیکن اردو متن درست دکھائی دے رہا ہے۔ آئی پیڈ میں فورم کا اردو ایڈیٹر بھی درست کام کرتا ہے، البتہ وزی وگ موڈ آئی پیڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
ذیل کے دو سکرین شاٹس میں نے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر لیے ہیں جس پر اوبنٹو 11.10 چل رہا ہے۔
اوبنٹو پر مجھے محفل فورم کا ڈسپلے بہترین نظر آ رہا ہے، اگرچہ ڈیسک ٹاپ کے ساتھ قدرے بڑا ایل سی ڈی مانیٹر دستیاب ہے اور میں نے فائرفاکس پر Ctrl++ کے ذریعے فونٹ کا سائز قدرے بڑھایا بھی ہوا ہے۔
اب آپ دوستوں کی باری ہے۔
والسلام