نئی محفل فورم کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
نئی محفل فورم کی پسندیدہ فیچرز کے بارے میں تو آپ بتا ہی رہے ہیں، ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کو نئی فورم کے استعمال میں کہیں کسی دشواری کا سامنا تو نہیں کرنا پڑ رہا؟ ہماری معلومات کے مطابق ابھی بھی کئی صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ محفل فورم کی مختلف آپریٹنگ سسٹمز، براؤزرز اور انکے مختلف ورژن پر ٹیسٹنگ کی جائے لیکن ہر ممکنہ combination کی ٹیسٹنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے اگر آپ کے سسٹم پر محفل فورم کے ڈسپلے میں کوئی مسئلہ ہے یا کوئی فیچر درست نہیں کام کر رہی ہے تو اس کے بارے میں آپ یہاں بتا سکتے ہیں۔ اگر ممکن ہوا تو ہم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مختلف براؤزر، براؤزر کا مختلف ورژن یا مختلف سکرین ریزولیوشن کے استعمال سے فرق پڑ جائے۔ اس اعتبار سے بھی آپ اپنے تجربات یہاں شئیر کر سکتے ہیں تاکہ باقی دوست بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اسمائلیززززززززززززززززززز سوہنے نہیں لگتے لالہ
:rolleyes:

اور میرے خیال میں تو نئی فورم کے سمائیلیز کافی اچھے ہیں۔ :)
پرانے کسٹم سمائلیز کی کمی محسوس ہو رہی ہوگی۔ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں جلد واپس لا سکیں۔
 
مقدس

لائبریرین
یہاں تو سب اچھا اچھا چل رہا ہے لیکن آفس والے پی سی پہ شاید کوئی پرابلم ہو کیونکہ وہاں پہلے بھی فورم بہت سلو چلتا تھا میرے پاس۔۔
اور ناعمہ کی طرح مجھے بھی پہلی والی اسمائیلز زیادہ اچھی لگتی تھیں بھیا
 
mfdarvesh

محفلین
ایک سے زیادہ اقتباس کا ایک ہی پوسٹ میں جواب دینے والا آپشن نہیں ہے اب
شائد مجھے استعمال کرنا نہیں آرہا
 
وعليكم السلام
شكريہ بھائى ۔
فرينڈز لسٹ والے آپشن كو اقتدا فالونگ اور مقتدى يا فالورز سے تبديل كيا گيا ہے۔ ليكن اس ميں فالورز كو ايكسپٹ يا رىجيكٹ كرنے كا اختيار نہيں ۔ يہ ہونا چاہیے۔
ملٹی كوٹ كرتے وقت آٹو ميٹكلى پيج کے نيچے آنا پڑتا ہے پھر نيكسٹ كوٹ كے ليے دوبارہ اوپر سكرول كر کے كوٹ كرنا ممكن ہوتا ہے ۔
 
ایک سے زیادہ اقتباس کا ایک ہی پوسٹ میں جواب دینے والا آپشن نہیں ہے اب
شائد مجھے استعمال کرنا نہیں آرہا
جتنے مراسلوں كا اقتباس لينا ہو ہر مراسلے پر جواب پر كلك كريں آخر ميں ايڈیٹر ميں ديكھيں سب مقتبس ہوں گے۔ مثلا:
السلام علیکم،
نئی محفل فورم کی پسندیدہ فیچرز کے بارے میں تو آپ بتا ہی رہے ہیں، ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کو نئی فورم کے استعمال میں کہیں کسی دشواری کا سامنا تو نہیں کرنا پڑ رہا؟ ہماری معلومات کے مطابق ابھی بھی کئی صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ محفل فورم کی مختلف آپریٹنگ سسٹمز، براؤزرز اور انکے مختلف ورژن پر ٹیسٹنگ کی جائے لیکن ہر ممکنہ combination کی ٹیسٹنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے اگر آپ کے سسٹم پر محفل فورم کے ڈسپلے میں کوئی مسئلہ ہے یا کوئی فیچر درست نہیں کام کر رہی ہے تو اس کے بارے میں آپ یہاں بتا سکتے ہیں۔ اگر ممکن ہوا تو ہم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مختلف براؤزر، براؤزر کا مختلف ورژن یا مختلف سکرین ریزولیوشن کے استعمال سے فرق پڑ جائے۔ اس اعتبار سے بھی آپ اپنے تجربات یہاں شئیر کر سکتے ہیں تاکہ باقی دوست بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
والسلام
ایک سے زیادہ اقتباس کا ایک ہی پوسٹ میں جواب دینے والا آپشن نہیں ہے اب
شائد مجھے استعمال کرنا نہیں آرہا
 
زیک

مسافر
فورم پر تاریخ جس انداز سے دکھائ جاتی ہے اس سے مجھے کچھ کنفیوژن ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں پہلے مہینہ، پھر دن اور آخر میں سال ہوتا ہے جیسے آج 11/28/2011 ہے مگر محفل پر اور پاکستان وغیرہ میں اسے 28/11/2011 لکھتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ربط دینے کا طریقہ پہلے زیادہ آسان تھا، اب ربط والی آئیکون مدھم ہی نظر آتی ہے۔
 
فورم پر تاریخ جس انداز سے دکھائ جاتی ہے اس سے مجھے کچھ کنفیوژن ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں پہلے مہینہ، پھر دن اور آخر میں سال ہوتا ہے جیسے آج 11/28/2011 ہے مگر محفل پر اور پاکستان وغیرہ میں اسے 28/11/2011 لکھتے ہیں۔

چونکہ یہ ترتیب امریکہ کو چھوڑ کر دنیا بھر میں رائج ہے۔ خیر ہم تو لفظی ماہ دکھانا چاہتے تھے پر لوکیل کچھ مسئلہ کر رہا ہے اور اس میں اردو کے بجائے انگریزی کے ماہ نظر آتے ہیں۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس فورم کا لے آوٹ بہت اچھا ہے لیکن ٹیگز نہ ہونے کی وجہ سے مجھے تلاش میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرخ ، فی الوقت فورم میں اس طرح کی کوئی آپشن دستیاب نہیں ہے۔ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ کب یہ فیچر دوبارہ دستیاب ہوتی ہے۔
 
زیر نگرانی دھاگے خالی ہی نظر آتے ہیں جب کہ جس دھاگے کو زیر نگرانی کیا ہو وہاں یہ نظر آ رہا ہوتا ہے کہ دھاگہ زیر نگرانی ہے۔
 
زیک

مسافر
محب زیر نگرانی دھاگے پر کلک کرنے سے نئے پیغامات والے نظر آتے ہیں. وہاں فہرست کے اوپر لنک ہے تمام زیر نگرانی دیکھنے کو
 
mfdarvesh

محفلین
آج یہ دو مسائل نظر آرہے ہیں

ایک یہ والا:
35bcikw.jpg

اور دوسرا یہ:
icnzg3.jpg

یہاں "ت" کے ساتھ "غ" کو ملایا تھا تو یہ بن گیا

پر یہ کہیں میرے سسٹم پہ تو مسئلہ نہیں ہے، پہلے تو یہ ٹھیک نظرآتا تھا
 
Top