ربیع م
محفلین
ایک طریقہ واردات کچھ یوں سنا کہ :
ایک مولوی صاحب کا پرانا سا موٹر سائیکل چوری ہو گیا، انھوں نے کچھ تلاش کیا اور بالآخر حسب معمول صبر شکر کر کے بیٹھ گئے۔
کچھ دن بعد ایک نوجوان مولوی صاحب کے پاس آیا اور آتے ہی قدموں سے لپٹ گیا، زاروقطار رونے لگا معافی کا خواستگار ہوا اور کہا کہ میں ہی وہ بدنصیب ہوں جس نے آپ کا موٹر سائیکل چرایا، اور جب سے چرایا ہے بہت سے نقصان اور خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سکون و اطمینان غارت ہو کر رہ گیا ہے۔
اللہ کے واسطے مجھے معاف کر دیجئے اور میں اس کی تلافی میں آپ کو نیا موٹر سائیکل لے کر دینا چاہتا ہوں۔
مولوی صاحب نے وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے معاف کر دیا اور کہا کہ مجھے نیا موٹر سائیکل نہیں چاہیے وہی پرانا موٹر سائیکل ہی لا دو۔
لیکن وہ نوجوان مصر رہا کہ میں نے آپ جیسے نیک انسان کو تکلیف پہنچائی اب اس کی تلافی کرنا لازم ہے۔
بہر حال وہ اصرار کر کے مولوی صاحب کو شو روم لے گیا وہاں انھوں نے موٹرسائیکل پسند کی، نوجوان نے مولوی صاحب سے کہا بسم اللہ کیجئے ٹرائی لیں، مولوی صاحب نے موٹر سائیکل چلائی اور کہا زبردست ہے۔
اس کے بعد نوجوان نے ٹرائی کیلئے موٹر سائیکل نکالی!
اور پھر۔۔۔
آج تک مولوی صاحب اس نوجوان کے منتظر ہیں!!!