نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ دوستوں کا کافی عرصے سے مطالبہ رہا ہے کہ لائبریری پراجیکٹ اور فورم پر موجود ٹوٹوریلز وغیرہ کے لیے متبادل بہتر پلیٹ فارم کا بندوبست کیا جائے۔ میں اس سلسلے میں میڈیا وکی سوفٹویر کا جائزہ لیتا آیا ہوں اور اسے اس مقصد کے لیے بہتر پایا ہے۔ زکریا کی تجویز پر میں لائبریری پراجیکٹ اور اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ تکنیکی مواد کے لیے دو الگ وکی پیڈیا سائٹس سیٹ اپ کر رہا ہوں۔ میرا ارادہ تو یہ تھا کہ ان سائٹس کو اس ویک اینڈ پر ہی لانچ کر دیا جائے۔ ایک دوست نے پہلے سے ہی ایکسائٹڈ ہو کر اس کے بارے میں سسپنس پھیلانا شروع کر دیا تھا۔ لیکن اس کام میں چند وجوہات کی بنا پر تاخیر ہو گئی۔ اگرچہ میں نے دونوں سائٹس پر میڈیا وکی میں ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل کر لی ہے لیکن ابھی اس کے انٹرفیس کے اردو ترجمہ اور لے آؤٹ کسٹمائزیشن کا کام باقی ہے۔ لیکن میں ان وجوہات کی بنا پر ان سائٹس کے اجراء کو متاخر نہیں کرنا چاہتا۔ البتہ میں ابھی صرف لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ سائٹ کا اعلان کروں گا۔ اس سے متعلقہ پوسٹ آپ کچھ دیر میں دیکھ لیں گے۔ دوسری وکی سائٹ کے اجراء کو میں فی الحال انٹرفیس لوکلائزیشن اور مزید چند تجربات مکمل ہونے تک روکنا چاہوں گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا اور اس کے نتائج کا اطلاق لائبریری پراجیکٹ سائٹ پر بھی کر دیا جائے گا۔ یہ وکی سائٹ موجودہ اردو ویب وکی پیڈیا (www.urduweb.org/wiki) کی رپلیسمنٹ ہوگی۔ اس کے بارے میں بعد میں بات کروں گا۔
میڈیا وکی سوفٹویر خاصا پاورفل سی ایم ایس ہے اور ابھی خود مجھے اس کو سیکھنے میں کچھ وقت لگے گا۔ فی الوقت میرے علاوہ زکریا اور قیصرانی اس کی ایڈمنسٹریشن کر رہے ہیں لیکن وکی پیڈیا سائٹس کو منظم کرنا کافی کام ہوتا ہے اور میں اس سلسلے میں آپ سب دوستوں سے تعاون کی درخواست کروں گا۔ میرے ذہن میں کچھ دوستوں کے نام ہیں جن سے ان سائٹس کی نظامت کے کام میں شرکت کی درخواست کی جائے گی۔ اس پر بھی بعد میں بات کی جائے گی۔
والسلام