نئی ویب گاہ کا اجرا

اپنی شعری و نثری کاوشات کو یادگار رکھنے کے لیے میں نے گذشتہ برس ایک Wordpress blog بنایا تھا ۔ اس کارِ غیر اہم کے لیے تو وہ کافی موزوں ثابت ہوا تاہم اس کی 'خوش روئی' مرے لیے کچھ باعثِ تشویش تھی۔ اس سال بھی حسبِ دستور جب تعطیلات کا طویل حصہ ضائع کر لیا تو خیال آیا کہ اس بارے میں غور کرنا چاہیے۔ بھلا ہو open-source projects اور ہمارے ایک دوست کا جنھوں نے اس معاملے میں بہت مدد کی۔ احباب سے درخواست ہے کہ ویب گاہ پر اپنی رائے دیں اور اگر کوئی مسئلہ دکھائی دے تو مطلع فرمائیں۔ نئی ویب گاہ کا پتا کچھ یوں ہے:

Chashm e Afreen
 
آخری تدوین:
بہت خوبصورت بلاگ ہے
خوبصورت فانٹ اور خوبصورت پیشکش
مولٹن گلاس سے آپ کی کیا مراد ہے؟
شکریہ۔ مؤلٹن گلاس صرف ایک مجرد سا اسم ہے ۔ اس کا کچھ ربط مرزا نوشہ کے شعر سے ہے:

تا بادہ تلخ تر شود و سینه ریش تر
بگدازم آبگینه و در ساغر افگنم
 

فرقان احمد

محفلین
تخلیقیت اور ذوقِ جمال اپنے عروج پر! اس ویب گاہ پر جا کر کافی سکون محسوس ہوا۔ یعنی کہ، یہ تجربہ کامیاب رہا۔ اور یوں، ورڈ پریس کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا!
 
Top